ہوم » نیوز » اسپورٹس

انکشاف: ٹیم انڈیا کے اس کھلاڑی کو نماز پڑھتے وقت ملا زندگی کا سب سے بڑا تحفہ

شہباز ندیم کے لئے رانچی ٹیسٹ کوئی عام مقابلہ نہیں تھا بلکہ یہ ان کی زندگی کے سب سے خوبصورت احساسات میں سے ایک تھا۔ یہ لمحہ اس لئے بھی خاص ہے کیونکہ ندیم کو ٹیسٹ ڈبیو کرنے کا موقع اپنے ہی گھریلو میدان پر ملا۔

  • Share this:
انکشاف: ٹیم انڈیا کے اس کھلاڑی کو نماز پڑھتے وقت ملا زندگی کا سب سے بڑا تحفہ
شہباز ندیم

رانچی۔ ٹیم انڈیا نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں اپنا زبردست مظاہرہ جاری رکھتے ہوئے جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز میں 3-0 سے کلین سویپ کر لیا۔ یہ پہلا موقع ہے جب ہندوستانی ٹیم نے اس حریف ٹیم کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں سبھی میچوں میں جیت حاصل کی۔ رانچی ٹیسٹ کے لئے ٹیم انڈیا میں کلدیپ یادو کی پلیئنگ الیون میں جگہ طئے مانی جا رہی تھی، لیکن آخری وقت میں ان کے کندھے میں چوٹ لگ گئی۔ اس کے بعد رانچی ٹیسٹ شروع ہونے سے ایک دن پہلے ہی اسپنر شہباز ندیم کو بلایا گیا جنہوں نے رانچی میں اپنا ٹیسٹ ڈبیو کیا۔ اس میچ میں انہوں نے چار وکٹ لئے اور جنوبی افریقہ پر ایک اننگ اور 202 رن سے جیت میں اپنی اہم شراکت داری نبھائی۔


شہباز ندیم نے جنوبی افریقہ پر ٹیم انڈیا کی تاریخی جیت کے بعد ایک بڑا انکشاف کیا ہے۔ ندیم کے لئے رانچی ٹیسٹ کوئی عام مقابلہ نہیں تھا بلکہ یہ ان کی زندگی کے سب سے خوبصورت احساسات میں سے ایک تھا۔ یہ لمحہ اس لئے بھی خاص ہے کیونکہ ندیم کو ٹیسٹ ڈبیو کرنے کا موقع اپنے ہی گھریلو میدان پر ملا۔


ندیم کو فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلتے ہوئے 15 سال ہو گئے ہیں اور ان کے نام 400 سے زیادہ وکٹ درج ہیں۔
ندیم کو فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلتے ہوئے 15 سال ہو گئے ہیں اور ان کے نام 400 سے زیادہ وکٹ درج ہیں۔


ندیم مسلسل گھریلو کرکٹ میں بہترین مظاہرہ کر رہے تھے اور انہیں اس موقع کا کافی طویل وقت سے انتظار تھا۔ ندیم کو فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلتے ہوئے 15 سال ہو گئے ہیں اور ان کے نام 400 سے زیادہ وکٹ درج ہیں۔

تیس سالہ ندیم نے ہندوستانی ٹیم کی شاندار جیت کے بعد کہا’’ جب مجھے ٹیم میں منتخب کرنے کی اطلاع دینے کے لئے فون آیا تب میں نماز پڑھ رہا تھا۔ نماز پڑھنے کے بعد جب میں نے فون اٹھایا تو مجھے اس بارے میں پتہ چلا۔ تب دوپہر کے ڈھائی بج رہے تھے‘‘۔ ندیم نے کہا کہ میں زیادہ جذباتی اور پرجوش تھا۔ مگر اس کے بعد میں نے اس بات پر فوکس کیا کہ مجھے میچ میں کیا کرنا ہے۔ شروعاتی تین گیندوں تک میں گھبرایا ہوا تھا لیکن اس کے بعد سب صحیح ہو گیا۔
First published: Oct 22, 2019 01:06 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading