உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

     شاہین آفریدی بنے پاکستان کے پولیس افسر، ملا اعزازی DSP کا عہدہ، دیکھیں ویڈیو

    پاکستان کے بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز شاہین شاہ آفریدی (Shaheen Afridi) کو بڑی ذمہ داری ملی ہے۔ انہیں خیبر پختونخوا پولیس کی طرف سے اعزازی ڈی ایس پی کا عہدہ دیا گیا ہے۔

    پاکستان کے بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز شاہین شاہ آفریدی (Shaheen Afridi) کو بڑی ذمہ داری ملی ہے۔ انہیں خیبر پختونخوا پولیس کی طرف سے اعزازی ڈی ایس پی کا عہدہ دیا گیا ہے۔

    پاکستان کے بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز شاہین شاہ آفریدی (Shaheen Afridi) کو بڑی ذمہ داری ملی ہے۔ انہیں خیبر پختونخوا پولیس کی طرف سے اعزازی ڈی ایس پی کا عہدہ دیا گیا ہے۔

    • Share this:
      کراچی: شاہین آفریدی (Shaheen Afridi) نے اپنی تیز گیند بازی سے بڑے بڑے بلے بازوں کو پریشان کیا ہے۔ وہ اب ایک نئی شکل میں نظر آئیں گے۔ خیبرپختونخوا پولیس کی طرف سے انہیں اعزازی ڈی ایس پی کا عہدہ دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ انہیں گڈول ایمبسڈر بھی بنایا گیا ہے۔

      واضح رہے کہ ان کے والد بھی پولیس افسر تھے اور وہ اب ریٹائر ہوچکے ہیں۔ ان کے بھائی بھی محکمہ پولیس میں ہی کام کر رہے ہیں۔ شاہد آفریدی نوجوانوں کے درمیان کافی مشہور ہیں، اس وجہ سے انہیں یہ ذمہ داری دی گئی ہے۔ پولیس کو امید ہے کہ اس قدم سے لوگوں کا اس پر بھروسہ بڑھے گا۔



      شاہین آفریدی کا ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔ نئی ذمہ داری دیئے جانے پر شاہین آفریدی نے کہا کہ ان کے لئے پولیس کا ایمبسڈر بننا فخر کی بات ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ خیبر پختونخوا پولیس کا گڈول ایمبسڈر بننا میرے لئے اعزاز کی بات ہے۔ میں اپنے مادر وطن کو محفوظ رکھنے کے لئے باقی پاکستانی افواج کے تئیں بھی شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔ شکریہ اور پاکستان زندہ آباد۔

      یہ بھی پڑھیں۔

      پی سی بی چیف رمیز راجہ کی جان کو خطرہ! پارلیمانی کمیٹی کے سامنے پہلی بار پیش ہونے پر کیا بڑا انکشاف

      ٹیم کو جانا ہے سری لنکا کے دورے پر

      بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز شاہین شاہ آفریدی پاکستانی ٹیم کا حصہ ہیں اور ٹیم کو اسی ماہ 2 میچوں کی ٹسٹ سیریز کھیلنے کے لئے سری لنکا جانا ہے۔ گزشتہ سال ابو ظہبی میں ہوئے ٹی20 عالمی کپ میں انہوں نے روہت شرما اور کے ایل راہل کو آوٹ کرکے کافی سرخیاں بٹوری تھیں۔ اسی وجہ سے پاکستان کی ٹیم پہلی بار عالمی کپ میں ہندوستانی ٹیم کو شکست دینے میں کامیاب ہوئی تھی۔ اکتوبر-نومبر 2022 میں آسٹریلیا میں ٹی20 عالمی کپ ہونا ہے۔ وہاں بھی شاہین آفریدی اور ہندوستانی کھلاڑیوں کے درمیان جنگ دیکھنے کو ملے گی۔



      پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ہونے والی 2 میچوں کی ٹسٹ سیریز عالمی ٹسٹ چمپئن شپ کا حصہ ہے۔ ایسے میں دونوں ہی ٹیموں کے درمیان اچھی جنگ دیکھنے کو ملے گی۔ ابھی آسٹریلیا کی ٹیم سری لنکا کے دورے پر ہے۔ اس نے پہلے ٹسٹ میں میزبان ٹیم کو 10 وکٹ سے شکست دی۔

       
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: