உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ہندوستان-پاکستان مقابلے سے پہلے وراٹ کوہلی کے لئے دعا کر رہے ہیں شاہین شاہ آفریدی، VIDEO دیکھیں

    ہندوستان-پاکستان مقابلے سے پہلے وراٹ کوہلی کے لئے دعا کر رہے ہیں شاہین شاہ آفریدی

    ہندوستان-پاکستان مقابلے سے پہلے وراٹ کوہلی کے لئے دعا کر رہے ہیں شاہین شاہ آفریدی

    Asia cup 2022, India vs Pakistan: ایشیا کپ 2022 میں 28 اگست (اتوار) کو ہندوستان اور پاکستان کے درمیان عظیم مقابلہ ہونا ہے۔ دونوں ٹیموں کے سب سے خطرناک گیند باز ٹورنا منٹ کا حصہ نہیں ہے۔ ہندوستان کی طرف سے جسپریت بمراہ تو پاکستان کی طرف سے شاہین آفریدی زخمی ہیں۔ زخمی شاہین آفریدی پاکستانی ٹیم کے ساتھ ہی دبئی میں ہی ہیں۔ وہاں وراٹ کوہلی، رشبھ پنت سمیت کئی کھلاڑیوں سے آفریدی کی بات ہوئی۔ آفریدی اور کوہلی کی بات چیت کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi, India
    • Share this:
      نئی دہلی: ہندوستان اور پاکستان (India vs Pakistan) کے درمیان عظیم مقابلے سے پہلے وراٹ کوہلی نے پاکستان کے سپر اسٹار گیند باز شاہین شاہ آفریدی سے ملاقات کی۔ وراٹ کوہلی نے زخمی شاہین شاہ آفریدی کا حال جانا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (PCB) نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل سے شاہین شاہ آفریدی کے ہندوستانی کھلاڑیوں کے ملنے جلنے کا ویڈیو پوسٹ کیا تھا۔ اس میں وراٹ کوہلی اور شاہین شاہ آفریدی بات چیت کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ اس ویڈیو کے آنے کے بعد فینس یہ جاننے کے لئے بے قرار تھے کہ دونوں کے درمیان کیا بات چیت ہوئی۔ اب اس کا انکشاف ہوگیا ہے اور پی سی بی (PCB) نے ایک اور ویڈیو شیئر کیا ہے۔

      پی سی بی کے ذریعہ شیئر کئے گئے ویڈیو میں زخمی شاہین شاہ آفریدی پریکٹس گراونڈ کے باہر بیٹھے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ اس درمیان ہندوستانی کھلاڑی یجویندر چہل سامنے سے آتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ چہل کو دیکھ کر شاہین شاہ آفریدی کھڑے ہوتے ہیں اور ان سے ہاتھ ملاتے ہیں۔ چہل بھی ان کا ہال چال لیتے ہوئے خوشی خوشی گلے ملتے ہیں۔ اس کے بعد وراٹ کوہلی، رشبھ پنت اور کے ایل راہل نے بھی شاہین آفریدی کی خیریت معلوم کی۔



      جانئے وراٹ کوہلی سے کیا بولے شاہین آفریدی

      پہلے وراٹ کوہلی پاکستانی تیز گیند باز سے ان کی انجری کے بارے میں پوچھتے ہیں۔ اس کے بعد شاہین آفریدی نے وراٹ کوہلی سے پوچھا کہ وہ کیسے ہیں۔ آفریدی نے اس کے بعد وراٹ کوہلی کے لئے جو کہا، وہ وائرل ہوگیا۔ میدان پر وراٹ کوہلی کے سخت حریف گیند باز نے کہا، ’آپ کے لئے دعائیں کر رہے ہیں، آپ جلدی فارم میں لوٹیں‘۔ کوہلی نے اس کے لئے شاہین آفریدی کو شکریہ کہا۔ اس کے بعد شاہین نے مزید کہا کہ دیکھنا چاہتے ہیں آپ کو۔ پھر کوہلی کہتے ہیں، ’شکریہ، اپنا خیال رکھنا، پھر ملتے ہیں‘۔

      یہ بھی پڑھیں۔

      Asia Cup: پاکستان سے ملی ایک شکست سے بدلا ٹیم انڈیا کا کھیلنے کا انداز، اب پہلی گیند سے کرتی ہے مخالف پر حملہ

      یہ بھی پڑھیں۔

      Asia Cup 2022: پاکستان کو ہندوستان کے خلاف میچ سے پہلے لگا بڑا جھٹکا، ایک اور گیند باز باہر 

      تین سال سے سنچری کے لئے ترس رہے ہیں وراٹ کوہلی

      انٹرنیشنل کرکٹ میں 70 سنچری لگا چکے وراٹ کوہلی کو گزشتہ تین سال سے سنچری کا انتظار ہے۔ کوہلی نے آخری سنچری نومبر 2019 میں بنگلہ دیش کے خلاف کولکاتا ڈے-نائٹ ٹسٹ میں لگایا تھا۔ اس درمیان انہوں نے کچھ اچھی اننگیں کھیلیں، لیکن 100 کا اعدادوشمار نہیں چھو پائے۔ گزشتہ دو سالوں سے وراٹ کوہلی کے فارم میں اتار چڑھاو دیکھنے کو مل رہا ہے۔ بی سی سی آئی کے صدر سوربھ گانگولی نے بھی کہا کہ کوہلی کو خود کے لئے رن بنانے ہوں گے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: