உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    پاکستانی گیند باز انگلینڈ میں مسلسل دوسرے میچ میں ہیٹ ٹرک لیتے لیتے رہ گیا، پھر بھی برپا کیا قہر

    پاکستانی گیند با انگلینڈ میں مسلسل دوسرے میچ میں ہیٹ ٹرک لیتے لیتے رہ گیا

    پاکستانی گیند با انگلینڈ میں مسلسل دوسرے میچ میں ہیٹ ٹرک لیتے لیتے رہ گیا

    پاکستان کے 22 سال کے تیز گیند باز شاہین شاہ آفریدی نے کم وقت میں ہی اپنی پہچان بنا لی ہے۔ ان کا شمار آج بہترین گیند بازوں میں ہوتا ہے۔ انہیں آئی سی سی نے بھی گزشتہ سال کی کارکردگی کے لئے اس سال کی شروعات میں مینس کرکٹر آف دی ایئر منتخب کیا گیا تھا۔

    • Share this:
      نئی دہلی: پاکستان کے 22 سال کے تیز گیند باز شاہین شاہ آفریدی نے کم وقت میں ہی اپنی پہچان بنا لی ہے۔ ان کا شمار آج بہترین گیند بازوں میں ہوتا ہے۔ انہیں آئی سی سی نے بھی گزشتہ سال کی کارکردگی کے لئے اس سال کی شروعات میں مینس کرکٹر آف دی ایئر منتخب کیا گیا تھا۔ شاہین شاہ آفریدی نے حال ہی میں آسٹریلیا کے خلاف گھریلو سیریز میں زبردست گیند بازی کی تھی۔ انہوں نے 3 ٹسٹ میچوں میں 9 اور پھر لمیٹیڈ اوور سیریز میں کل 8 وکٹ حاصل کئے تھے۔

      اس سیریز کے بعد شاہین شاہ آفریدی انگلینڈ میں کاونٹی کرکٹ کھیل رہے ہیں اور وہاں بھی اس پاکستانی گیند باز کی کارکردگی اب تک شاندار رہی ہے۔ مڈل سیکس کے لئے کاونٹی ڈیبو میں 4 وکٹ لینے کے بعد شاہین شاہ آفریدی نے کاونٹی چمپئن شپ میں لیسسٹر شر کے خلاف ڈویژن-2 کے میچ میں تین وکٹ حاصل کئے۔ اس دوران وہ ایک وقت ہیٹ ٹرک لینے کے قریب تھے، لیکن اس حصولیابی کو حاصل کرنے سے چوک گئے۔

       



      دراصل کاونٹی کرکٹ میں مڈل سیکس کے لئے شرکت کر رہے آفریدی نے ٹیم کے لئے پانچواں اوور ڈالا۔ انہوں نے اس اوور کی پہلی گیند پر لیسسٹرشر کے سلامی بلے باز حسن آزاد (12) کو اپنے کپتان کے ہاتھوں کیچ آوٹ کرایا۔ اگلی ہی گیند پر لیسسٹرشر کے کپتان کالن ایکرمین کو بھی انہوں نے صفر پر بولڈ کردیا۔ لیسسٹرشر کو ابتدائی دو بڑے جھٹکے دینے کے بعد آفریدی چمپئن شپ میں اپنی پہلی ہیٹ ٹرک کی دہلیز پر کھڑے تھے۔ تاہم وہ لوئی کمبر کو آوٹ کرنے سے محروم رہ گئے۔ شاہین شاہ آفریدی کی طوفانی گیند بازی کا ویڈیو کاونٹی چمپئن شپ کے آفیشیل ٹوئٹر ہینڈلس سے شیئر کیا گیا ہے۔

      یہ بھی پڑھیں۔

      انگلینڈ کو ملا نیا ٹسٹ کپتان، ہندوستان کو عالمی چمپئن بنانے والا عظیم کھلاڑی بنے گا کوچ

      شاہین شاہ آفریدی بھلے ہی ہیٹ ٹرک گیند پر کمبر کا شکار نہیں کر پائے تھے، لیکن انہوں نے 9ویں اوور کی آخری گیند پر اس بلے باز کو پویلین کی راہ دکھا دی۔ حالانکہ، شاہین آفریدی نے پہلی اننگ میں 16 اوور میں 54 رن دے کر تین وکٹ حاصل کئے۔

      گلے مورگن کے خلاف بھی آفریدی ہیٹ ٹرک چوک گئے تھے

      اس سے قبل، گلے مورگن کے خؒاف اپنے ڈیبیو میچ میں بھی شاہین شاہ ہیٹ ٹرک لینے سے محروم رہ گئے تھے۔ تب انہوں نے گلے مورگن کی پہلی اننگ کے 8ویں اوور کی چوتھی اور پانچویں گیند پر مارنس لابوشین اور ایس اے نارتھ ایسٹ کو اپنا شکار بنایا۔ تاہم وہ آخری گیند پروں پر کرن کارلسن کو آوٹ نہیں کر پائے۔ حالانکہ اس مقابلے میں مڈل سیکس نے گلے مورگن کو اننگ اور 82 رنوں سے شکست دی تھی۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: