پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسٹار تیز گیند باز شاہین شاہ آفریدی ان دنوں زخمی ہونے کی وجہ سے مشکلات سے دوچار ہیں۔ شاہین نے اپنے زخم اور صحتیابی کے بارے میں بات کی۔ انہوں نے اس بارے میں بتایا کہ وہ ہار ماننا چاہتے تھے۔ تیز گیند باز 13 نومبر 2022 کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں زخمی ہوگئے تھے۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے گئے فائنل میچ میں شاہین ہیری بروک کا کیچ لیتے وقت زمین پر اس طرح سے لینڈ ہوئے، جس سے ان کے پیر میں تکلیف بڑھ گئی۔
اس کے بعد شاہین میچ کی دوسری اننگ کا 16واں اوور پھینکنے آئے اور اس دوران ان کی تکلیف بڑھ گئی اور اسی وجہ سے مجبوراً انہیں گراونڈ سے باہر آنا پڑا۔ وہ اپنے اوور میں صرف ایک ہی گیند پھینک پائے تھے۔ اب انہوں نے اپنی ریکوری کے بارے میں بات کی ہے۔ میں ہار ماننا چاہتا تھا لیکن۔۔۔
شاہین نے اپنی انجری کے بارے میں پی بی سی ڈیجیٹل کی جانب سے شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں کہا، ’ایک وقت ایسا آگیا تھا جب میں ہار ماننا چاہتا تھا۔ میں اپنی ایک مسلس پر کام کررہا تھا اور اس میں بہتری نہیں ہورہی تھی۔‘
انہوں نے آگے بتایا کہ، اکثر اپنے ریہاب سیشن کے دوران میں خود سے کہا کرتا تھا کہ بس اب بہت ہوگیا، اب میں مزید نہیں کرسکتا۔‘ لیکن تب میں یوٹیوب پر اپنی گیندبازی دیکھتا تھا اور دیکھتا تھا کہ میں نے کتنا اچھا مظاہرہ کیا ہے اور اس سے مجھے ترغیب ملی اور میں نے خود کو تھوڑا اور زور لگانے کے لیے کہا۔ زخم کی وجہ سے کرکٹ کو مس کرنا ایک فاسٹ بالر کے لیے کافی مایوس کن ہوتا ہے۔
غورطلب ہے کہ شاہین آفریدی کو اس سے پہلے 2022 میں سری لنکا کے خلاف گالے میں کھیلے گئے ٹسٹ میچ کے دوران زخم آئے تھے، جس کے بعد انہیں ایشیا کپ 2022 مس کرنا پڑا تھا۔ اس کے بعد انہوں نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 میں واپسی کی تھی۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔