உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    شاہین آفریدی نے بتایا اپنا ڈائٹ پلان، کہا- صرف ٹسٹ میچ کے دوران چاول کھاتا ہوں، بتائی وجہ

     شاہین شاہ آفریدی (Shaheen Afridi) دنیا کے ابھرتے ہوئے تیز گیند بازوں میں سے ایک ہیں۔ پاکستان کے اس 21 سال کے بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز کو گزشتہ دنوں آئی سی سی (ICC) کی طرف سے 2021 کا بیسٹ پلیئر آف دی ایئر کا ایوارڈ دیا گیا۔ ٹی20 عالمی کپ (T20 World Cup 2021) میں ہندوستان کے خلاف ان کی کارکردگی آج بھی سبھی مداحوں کو یاد ہے۔

    • Share this:
      لاہور: شاہین شاہ آفریدی (Shaheen Afridi) دنیا کے ابھرتے ہوئے تیز گیند بازوں میں سے ایک ہیں۔ پاکستان کے اس 21 سال کے بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز کو گزشتہ دنوں آئی سی سی (ICC) کی طرف سے 2021 کا بیسٹ پلیئر آف دی ایئر کا ایوارڈ دیا گیا۔ ٹی20 عالمی کپ (T20 World Cup 2021) میں ہندوستان کے خلاف ان کی کارکردگی آج بھی سبھی مداحوں کو یاد ہے۔ روہت شرما اور کے ایل راہل کو میچ میں بولڈ کرکے (India vs Pakistan) انہوں نے ٹیم انڈیا کو زبردست جھٹکا دیا تھا۔ آخر یہ گیند باز خود کو کیسے فٹ رکھتا ہے۔ اس پر انہوں نے کہا کہ وہ ہر طرح کا کھانا کھاتے ہیں، لیکن چاول زیادہ پسند نہیں ہے۔

      کرک بز سے بات کرتے ہوئے شاہین شاہ آفریدی نے کہا، ’میں ہر طرح کا کھانا کھاتا ہوں، مجھے اس میں مزہ آتا ہے۔ میں ڈائٹ پر زیادہ دھیان نہیں دیتا، لیکن ٹریننگ میں جم کر پسینہ بہاتا ہوں۔ میں ٹیم کے لئے فٹ رہنے پر دھیان دیتا ہوں‘۔ انہوں نے کہا کہ میں جم میں سب کچھ نہیں کرتا، مجھے جم کی ایکسر سائز بورنگ لگتی ہے۔ میں میدان کی ایکسر سائز پر زیادہ دھیان دیتا ہوں۔ مجھے دوڑنا پسند ہے اور میرے حساب سے ایک تیز گیند باز کے طور پر سبھی کو ایسا کرنا چاہئے۔ معلوم ہو کہ ابھی پی ایس ایل کے مقابلے کھیلے جا رہے ہیں۔ اس کے بعد آسٹریلیا کی ٹیم تقریباً 24 سال بعد پاکستان کے دورے پر آرہی ہے۔ یہاں اسے ٹسٹ، ونڈے اور ٹی20 تینوں فارمیٹ کی سیریز کھیلنی ہے۔

      شاہین شاہ آفریدی نے کہا، ’میں ہر طرح کا کھانا کھاتا ہوں، مجھے اس میں مزہ آتا ہے۔ میں ڈائٹ پر زیادہ دھیان نہیں دیتا، لیکن ٹریننگ میں جم کر پسینہ بہاتا ہوں۔ میں ٹیم کے لئے فٹ رہنے پر دھیان دیتا ہوں‘۔
      شاہین شاہ آفریدی نے کہا، ’میں ہر طرح کا کھانا کھاتا ہوں، مجھے اس میں مزہ آتا ہے۔ میں ڈائٹ پر زیادہ دھیان نہیں دیتا، لیکن ٹریننگ میں جم کر پسینہ بہاتا ہوں۔ میں ٹیم کے لئے فٹ رہنے پر دھیان دیتا ہوں‘۔

      ہاں-ہاں بریانی بھی نہیں

      شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ وہ زیادہ چاول نہیں کھاتے۔ گزشتہ 3-4 سال سے ایسا کر رہا ہوں۔ صرف ٹسٹ میچ کے دوران چاول کھاتا ہوں۔ کیا وہ بریانی بھی نہیں کھاتے، اس پر انہوں نے ہنستے ہوئے کہا- ہاں بریانی بھی نہیں۔ ذہنی کشیدگی کو لے کر انہوں نے کہا کہ کورونا نے اسے کافی مشکل بنا دیا ہے۔ آپ گزشتہ دو سال سے کمرے میں بند ہیں۔ آپ صرف کمرے میں نہیں رہ سکتے۔ موبائل پر ہی رہنا پڑ رہا ہے۔

      راہل، روہت اور کوہلی دنیا کے 3 بہترین بلے باز

      شاہین شاہ آفریدی نے ہندوستان کے خلاف عالمی کپ کے مقابلے کو لے کر کہا کہ کے ایل راہل، روہت شرما اور وراٹ کوہلی (Virat Kohli) دنیا کے تین بہترین بلے باز ہیں۔ وراٹ کوہلی ٹیم کی ریڑھ ہیں۔ جب آپ انہیں جلد آوٹ کرلیتے ہیں تو مڈل آرڈر کے لئے مشکل ہوجاتا ہے۔ ہندوستان کے خلاف مقابلے کے دوران مجھے سوئنگ مل رہی تھی اور میں جلد روہت شرما اور راہل کو آوٹ کرنے میں کامیاب رہا۔ یہ میرے اچھے دنوں میں سے ایک ہے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: