உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    اتنے مطلبی ہیں ان سے نجات پانے کا وقت آگیا جانیں کیوں کیا شاہین آفریدی نے ٹوئٹ

    شاہین آفریدی نے بابر اعظم اور محمد رضوان کو لے کر ایک ٹوئٹ کیا ہے۔ (AFP)

    شاہین آفریدی نے بابر اعظم اور محمد رضوان کو لے کر ایک ٹوئٹ کیا ہے۔ (AFP)

    Pakistan vs England: پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹی20 میچ میں 10 وکٹ سے جیت حاصل کی۔ اس میچ میں بابر اعظم نے ناٹ آوٹ 110 اور محمد رضوان نے ناٹ آوٹ 88 رنوں کی اننگ کھیلی۔ سلامی جوڑی کی اس شاندار اننگ کے بعد شاہین آفریدی نے ان دونوں کھلاڑیوں کو مطلبی بتایا۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi, India
    • Share this:
      نئی دہلی: پاکستان نے دوسرے ٹی20 انٹرنیشنل میں زبردست واپسی کرتے ہوئے انگلینڈ کو 10 وکٹ سے شکست دی۔ پہلے میچ میں پاکستان کو انگلینڈ کے 6 وکٹ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ بابر اعظم اور محمد رضوان نے انگلینڈ کے کل 199 رنوں کے اسکور کو تین گیند باقی رہتے ہوئے حاصل کرلیا۔ بابر اعظم اور محمد رضوان کی اس زبردست اننگ کے بعد پاکستانی تیز  گیند باز شاہین شاہ آفریدی نے اپنے سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعہ سلامی جوڑی کے نقادوں کے خلاف چٹکی لی ہے۔

      بابر اعظم اور محمد رضوان نے پہلے وکٹ کے لئے ریکارڈ نارٹ آوٹ ڈبل سنچری لگائی اور پاکستان بغیر وکٹ گنوائے میچ جیت گیا۔ ایسا ٹی20 انٹرنیشنل تاریخ میں دوسری بار ہوا ہے۔ پاکستان کپتان نے کھیل کے سب سے چھوٹے فارمیٹ میں اپنا دوسری سنچری 66 گیندوں میں 110 رنوں کے ساتھ درج کیا۔ اس درمیان، ان کے سلامی جوڑی دار محمد رضوان نے 51 گیندوں میں ناٹ آوٹ 88 رن بناکر اپنی شاندار فارم جاری رکھی۔

      بابر اعظم کی ایشیا کپ 2022 میں خراب فارم کے لئے تنقید ہو رہی تھی۔ وہ ٹاپ پر کھیلتے ہوئے رن نہیں بنا پائے تھے۔ وہیں، دوسری طرح محمد رضوان کو بھی اپنے دھیمی اسٹرائک ریٹ کو لے کر نقادوں کا سامنا کرنا پڑا تھا، لیکن پاکستان کی اس سلامی جوڑی نے انگلش گیند بازوں کی دھلائی کرنے کے ساتھ ساتھ نقادوں کے منہ پر بھی تالے جڑ دیئے ہیں۔ ایسے میں بابر اعظم اور محمد رضوان کے ساتھی شاہین شاہ آفریدی نے ان کی شاندار اننگ کی تعریف کرتے ہوئے ان کے نقادوں پر تنقید کی ہے۔

       
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: