نئی دہلی: شاہین شاہ آفریدی (Shaheen Afridi) پاکستان کے اہم کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں۔ اس نوجوان تیز گیند باز نے گزشتہ سال ٹی20 عالمی کپ کے دوران ٹیم انڈیا کے خلاف بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔ حالانکہ وہ تقریباً دو ماہ سے زخمی چل رہے ہیں۔ اس وجہ سے گزشتہ دنوں ٹی20 ایشیا کپ میں بھی نہیں اتر سکے تھے۔ اس درمیان پاکستان کرکٹ بورڈ (PCB) نے جمعرات کو ٹی20 عالمی کپ کے لئے 15 رکنی ٹیم کا اعلان کیا۔
ٹورنا منٹ (T20 World Cup) کے لئے لئے منتخب کی گئی ٹیم میں شاہین آفریدی کو بھی جگہ ملی ہے۔ بورڈ کو امید ہے کہ وہ عالمی کپ شروع ہونے سے پہلے پوری طرح فٹ ہوجائیں گے۔ گزشتہ ٹی20 عالمی کپ میں پاکستان کی ٹیم سیمی فائنل تک پہنچی تھی۔ اس کے علاوہ فخر زماں اور محمد رضوان بھی زخمی ہیں۔ حالانکہ فخر زماں بطور ریزرو کھلاڑی شامل کئے گئے ہیں۔ عالمی کپ کے مقابلے 16 اکتوبر سے شروع ہونے ہیں۔

پی سی بی کو امید ہے کہ وہ عالمی کپ شروع ہونے سے پہلے پوری طرح فٹ ہوجائیں گے۔
پی سی بی نے ایک پریس ریلیز جاری کرکے کہا، ’فخر زماں کے لندن میں رہنے کے دوران پی سی بی سبھی انتظامات کرے گا اور وہ پی سی بی مشاورتی پینل کی نگرانی میں رہیں گے، جس میں ڈاکٹر امتیاز احمد اور ڈاکٹر ظفر اقبال شامل ہیں، جو شاہین آفریدی کا بھی علاج کر رہے ہیں‘۔ پی سی بی نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی لندن میں باز آباد کاری میں اچھی ریکوری کر رہے ہیں۔ اور ٹی20 عالمی کپ سے پہلے وہ پوری طرح سے ٹھیک ہونے کی راہ پر ہیں۔ واضح رہے کہ انگلینڈ کے خلاف پاکستان کو گھر میں سات میچوں کی ٹی20 سیریز کھیلنی ہے۔ اس کے لئے محمد رضوان کو آرام دیا جاسکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔ایشیا کپ 2022: ہندوستان پاکستان ’سپر4‘ میچ سب سے زیادہ دیکھا جانے والا ٹی20 میچ بنایہ بھی پڑھیں۔پاکستان کرکٹ میں بغاوت، پاکستان کے چیف سلیکٹر کو برخاست کرنے کا اٹھی آوازپی سی بی کر رہا ہے پورا سپورٹاس سے قبل سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا تھا کہ شاہین آفریدی اپنے خرچے پر انگلینڈ گئے ہیں۔ بورڈ کچھ نہیں کر رہا ہے۔ آفریدی کے تبصرہ کے بعد پی سی بی نے شاہین آفریدی سے رابطہ کرکے انہیں اطمینان دلایا ہے کہ پورے اخراجات بورڈ واپس کرے گا۔ بورڈ نے کہا کہ وہ بغیر بتائے چلے گئے۔ پی سی بی ہمیشہ سے کھلاڑیوں کی دیکھ بھال اور باز آباد کاری کے لئے ضروری میڈیکل سپورٹ کا انتظام کرتا رہا ہے۔ یہ ہماری ذمہ داری ہے۔ پاکستان کو پہلے میچ میں 23 اکتوبر کو ہندوستان سے مقابلہ کرنا ہے۔
22 سال کے شاہین آفریدی کا ریکارڈ ٹی20 میں بہترین رہا ہے۔ وہ اب تک پاکستان کی طرف سے 40 ٹی20 انٹرنیشنل مقابلے کھیل چکے ہیں۔ 24 کی اوسط سے 47 وکٹ حاصل کئے ہیں۔ 20 رن دے کر تین وکٹ بہترین کارکردگی رہی ہے۔ اکنامی 7.75 کی رہی ہے۔ ان کے اوورآل ٹی20 کے ریکارڈ کو دیکھیں تو انہوں نے 119 میچوں میں 21 کی اوسط سے 165 وکٹ حاصل کرچکے ہیں۔ 19 رن دے کر 6 وکٹ سب سے بہترین کارکردگی ہے۔ ایک بار 4 اور 5 بار 4 وکٹ حاصل کئے ہیں۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔