உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    شاہین شاہ آفریدی کی چوٹ سے متعلق پاکستان کرکٹ بورڈ نے دیا اپڈیٹ، ٹی20 عالمی کپ میں کھیل پائیں گے؟

    شاہین شاہ آفریدی کی چوٹ سے متعلق پاکستان کرکٹ بورڈ نے دیا اپڈیٹ

    شاہین شاہ آفریدی کی چوٹ سے متعلق پاکستان کرکٹ بورڈ نے دیا اپڈیٹ

    پاکستان کے اسٹار تیز گیند باز شاہین شاہ آفریدی (Shaheen Shah Afridi) گھٹنے کی چوٹ سے جدوجہد کر رہے ہیں۔ اب ان کی اس چوٹ کا علاج لندن میں کرایا جائے گا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (PCB) کو امید ہے کہ شاہین شاہ آفریدی آسٹریلیا کی میزبانی میں ہونے والے ٹی20 عالمی کپ (T20 World Cup-2022) سے پہلے فٹ ہوسکتے ہیں۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi, India
    • Share this:
      نئی دہلی: پاکستان کے اسٹار تیز گیند باز شاہین شاہ آفریدی (Shaheen Shah Afridi) گھٹنے کی چوٹ سے جدوجہد کر رہے ہیں۔ اب ان کی اس چوٹ کا علاج لندن میں کرایا جائے گا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (PCB) کو امید ہے کہ شاہین شاہ آفریدی آسٹریلیا کی میزبانی میں ہونے والے ٹی20 عالمی کپ (T20 World Cup-2022) سے پہلے فٹ ہوسکتے ہیں۔ شاہین شاہ آفریدی علاج اور باز آباد کاری کے لئے لندن روانہ ہوچکے ہیں۔

      22 سال کے شاہین شاہ آفریدی چوٹ کے سبب ایشیا کپ کا حصہ بھی نہیں بن پائے۔ حالانکہ وہ ٹیم کے ساتھ یو اے ای آئے ضرور، لیکن علاج کے لئے لندن جانا پڑا۔ اکتوبر میں شروع ہو رہے ٹی20 عالمی کپ سے پہلے ان کے فٹ ہونے کی امید ظاہر کی جا رہی ہے۔ شاہین شاہ آفریدی کو جولائی میں گالے میں سری لنکا کے خلاف پہلے ٹسٹ میچ میں فیلڈنگ کے دوران چوٹ لگ گئی تھی۔

      شاہین شاہ آفریدی کے سبب سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹسٹ اور نیدر لینڈ میں ونڈے سیریز کا بھی حصہ نہیں بن پائے۔ اس کے بعد انہیں ایشیا کپ سے بھی باہر ہونا پڑا، جس کے بارے میں کپتان بابر اعظم نے بھی مایوسی ظاہر کی تھی۔ ایک رپورٹ کے مطابق، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر نجیب اللہ سومرو نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی کو گھٹنے کی چوٹ کے سبب خاص دیکھ بھال کی ضرورت ہے۔

      انہوں نے کہا، ’لندن میں دنیا کی کچھ بہترین کھیلوں کی ادویات اور بحالی کی سہولیات موجود ہیں۔ اس کے سبب شاہین شاہ آفریدی کو لندن بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ہماری میڈیکل ٹیم لندن میں ان پر نظر رکھے گی۔ ہمیں بھروسہ ہے کہ شاہین شاہ آفریدی اسی سال اکتوبر میں ہونے والے ٹی20 عالمی کپ سے پہلے پوری طرح سے فٹ ہوجائیں گے‘۔

      شاہین شاہ آفریدی نے ابھی تک 25 ٹسٹ، 32 ونڈے اور 40 ٹی20 انٹرنیشنل میچ کھیلے ہیں۔ انہوں نے ٹسٹ میں 99، ونڈے میں 62 اور ٹی20 انٹرنیشنل فارمیٹ میں کل 47 وکٹ حاصل کئے ہیں۔ ٹسٹ میں ان کا اکنامی ریٹ 3.04 کا ہے تو وہیں ونڈے میں 5.51 کا ہے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: