ہوم » نیوز » اسپورٹس

پاکستانی کرکٹرنے گیند کوپیرمارکرباؤنڈری میں بھیجا، ویڈیو سامنےآنےکے بعد وسیم اکرم انتہائی مایوس

شاہین آفریدی کی خراب فیلڈنگ کا ویڈیو تیزی سے سوشل میڈیا پروائرل ہورہا ہے۔ وسیم اکرم نے بھی شاہین آفریدی کی فیلڈنگ پرمایوسی کا اظہارکرتے ہوئے باقی کھلاڑیوں کوبھی نشانے پرلیا۔

  • Share this:
پاکستانی کرکٹرنے گیند کوپیرمارکرباؤنڈری میں بھیجا، ویڈیو سامنےآنےکے بعد وسیم اکرم انتہائی مایوس
آسٹریلیا کے خلاف ٹسٹ کے دوران شاہین شاہ آفریدی۔ تصویر: اے پی

نئی دہلی: پاکستان کےتیزگیند بازشاہین شاہ آفریدی نےآسٹریلیا کے خلاف ایڈیلیڈ ٹسٹ میں فیلڈنگ میں ایسی غلطی کی، جواس میچ میں ان کی ٹیم کی حالت کے بارے میں بتاتا ہے۔ آفریدی کی خراب فیلڈنگ کا ویڈیو تیزی سے سوشل میڈیا پروائرل ہورہا ہے۔ اس میں نظرآرہا ہےکہ گیند کوروکنے کی کوشش میں انہوں نےاسےلات مارکرباؤنڈری میں بھیج دیا اوراس سےآسٹریلیا کو4 رن مل گئے۔ ویڈیومیں نظرآرہا ہے کہ وہ اس گیند کوآسانی سے پکڑسکتے تھے، لیکن گیند کوپکڑنےکے دوران ان کا پیرگیند پرلگ گیا اوروہ باؤنڈری میں چلی گئی۔ اس کے بعد سوشل میڈیا پرشاہین آفریدی نشانے پرآگئے۔


وسیم اکرم نے بھی فیلڈنگ پرسادھا نشانہ


کچھ لوگوں نےکہا کہ ہوسکتا ہےکہ شاہین آفریدی کوگلابی گیند نظرنہ آرہی ہو۔ وہیں کچھ لوگوں نےکہا کہ یہ پاکستان کی فیلڈنگ کے سطح کودکھاتا ہے۔ پاکستان کے سابق تیزگیند باز اورکمینٹیٹروسیم اکرم نے بھی شاہین آفریدی کی فیلڈنگ پرمایوسی کا اظہارکرتے ہوئے باقی کھلاڑیوں کوبھی نشانے پرلیا۔

First published: Nov 30, 2019 11:45 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading