உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ٹی-20 عالمی کپ: شاہین آفریدی کا ٹیم انڈیا پر خطرناک حملہ، روہت شرما اور کے ایل راہل کو بھیجا پویلین

    ٹی-20 عالمی کپ: شاہین آفریدی کا شاندار ریکارڈ برقرار، دونوں ہندوستانی سلامی بلے بازوں کو بھیجا پویلین

    ٹی-20 عالمی کپ: شاہین آفریدی کا شاندار ریکارڈ برقرار، دونوں ہندوستانی سلامی بلے بازوں کو بھیجا پویلین

    شاہین شاہ آفریدی کی عمر 21 سال ہے۔ وہ اپنا 31 واں ٹی-20 انٹرنیشنل میچ کھیل رہے ہیں۔ انہوں نے ہندوستان بمقابلہ پاکستان کے درمیان ہائی وولٹیج میچ میں دونوں سلامی بلے بازوں کو سستے میں پویلین بھیج کر اپنا شاندار ریکارڈ برقرار رکھا۔

    • Share this:
      دبئی: ٹی-20 کرکٹ میں ہر کسی کی نگاہیں سلامی بلے بازوں پر مرکوز رہتی ہیں۔ پہلے 6 اوور میں سلامی بلے باز چوکے ور چھکے کی جھڑی لگا دیتے ہیں۔ کوشش یہ رہتی ہے کہ پاور پلے کے دوران زیادہ سے زیادہ رن بنائے جائیں، لیکن پاکستان کے ایک تیز گیند باز کی نظر ان سلامی بلے بازوں پر لگی رہتی ہیں۔ یہ ہیں شاہین شاہ آفریدی (Shaheen Shah Afrid)۔ بائیں ہاتھ کا یہ تیز گیند باز بڑے سے بڑے سلامی بلے باز کی بولتی بند کرسکتا ہے۔ صرف 21 سال کے عمر میں اس گیند باز نے بین الاقوامی کرکٹ میں الگ چھاپ چھوڑ دی ہے۔ لہٰذا آج دبئی میں ہندوستانی سلامی بلے بازوں (India Vs Pakistan) کو ان کے خلاف محتاط رہنے کی تاکید کی گئی تھی، لیکن ٹیم انڈیا کے دونوں بلے باز روہت شرما اور کے ایل راہل سنبھل کر نہیں کھیل سکے اور شاہین شاہ آفریدی نے انہیں اپنا شکار بنایا۔ ہندوستان کو پہلا جھٹکا ایک رن پر لگا، جب شاہین آفریدی نے روہت شرما کو ایل بی ڈبلیو آوٹ کیا۔ جبکہ دوسرا جھٹکا ٹیم کے 6 رنوں کے مجموعی اسکور پر لگا جب شاہین آفریدی نے کے ایل راہل کو بولڈ کردیا۔

      روہت شرما اور کے ایل راہل کو بنایا شکار

      شاہین شاہ آفریدی کی عمر 21 سال ہے۔ وہ اپنا 31 واں ٹی-20 انٹرنیشنل میچ کھیل رہے ہیں۔ انہوں نے ہندوستان بمقابلہ پاکستان کے درمیان ہائی وولٹیج میچ میں پہلے ہی اوور میں سلامی بلے باز روہت شرما کو بغیر کھاتہ کھولے پویلین بھیج دیا۔ جبکہ تیسرے اوور کی پہلی گیند پر شاہین آفریدی نے کے ایل راہل کو کلین بولڈ کردیا۔ وہ صرف تین رن بناسکے۔ صرف 21 سال کی عمر میں شاہین آفریدی (Shaheen Shah Afrid) کو 19 ٹسٹ، 28 ونڈے اور 30 ٹی-20 انٹرنیشنل میچوں کا تجربہ ہے۔ پاکستان میں کئی لوگ شاہین آفریدی کا موازنہ وسیم اکرم اور محمد عامر سے کرتے ہیں۔ حال ہی میں پاکستان سپرلیگ کے دوران مکی آرتھن نے شاہین آفریدی کا موازنہ مچیل اسٹارک سے کیا تھا۔ کچھ ہی سالوں میں انہوں نے تیز اور بہترین گیندیں ڈال کر بڑے سے بڑے کرکٹروں کو حیران کردیا ہے۔

      ٹیم انڈیا کے دونوں بلے باز روہت شرما اور کے ایل راہل کو شاہین شاہ آفریدی نے اپنا شکار بناکر پاکستانی ٹیم کو اہم کامیابی سے ہمکنار کرایا۔
      ٹیم انڈیا کے دونوں بلے باز روہت شرما اور کے ایل راہل کو شاہین شاہ آفریدی نے اپنا شکار بناکر پاکستانی ٹیم کو اہم کامیابی سے ہمکنار کرایا۔


      پہلے اوور کے بادشاہ ہیں شاہین آفریدی

      اعدادوشمار پر نظر ڈالین تو 6 فٹ 6 انچ کے شاہین شاہ آفریدی کسی بھی ٹی-20 میچ میں پہلے اوور کے بادشاہ ہیں۔ فروری 2018 میں ٹی-20 کرکٹ میں ڈیبیو کرنے کے بعد شاہین شاہ آفریدی نے 61 اننگوں میں 20 بار پہلے اوور میں ہی وکٹ حاصل کئے ہیں۔ اتنا ہی نہیں ایک بار انہوں نے پہلے اوور میں دو بلے بازوں کو آوٹ کیا۔ یعنی کل ملاکر پہلے اوور میں انہوں نے 21 وکٹ حاصل کئے ہیں۔ اس ریکارڈ پر دوسرے نمبر پر ہیں پاکستان کے عماد وسیم۔ انہوں نے پہلے اوور میں 13 وکٹ حاصل کئے ہیں۔ اس سے آپ اندازہ لگا سکتے ہیں کہ شاہین شاہ آفریدی پہلے اوور میں باقی گیند بازوں سے کتنے خطرناک ہیں۔

      ہندوستان کے خلاف شاہین آفریدی

      میچ چاہے مینچسٹر میں ہو یا پھر لاہور میں، شاہین شاہ آفریدی ہمیشہ قاتلانہ گیند بازی کرتے ہیں۔ ان کی بہترین یارکر پر بچنا کسی بھی بلے باز کے لئے مشکل چیلنج ہوتا ہے۔ جہاں تک ہندوستان کے خلاف ان کی گیند بازی کا سوال ہے تو انہیں ٹیم انڈیا کے خلاف اب تک صرف ایک میچ کھیلنے کا موقع ملا ہے۔ سال 2018 میں وہ دبئی کے میدان پر ہی ٹیم انڈیا کے خلاف ایشیا کپ کے میچ میں اترے تھے۔ ونڈے کے اس میچ میں 6 اوور کی گیند بازی میں انہیں کوئی وکٹ نہیں ملا تھا۔ پہلے اوور میں انہوں نے روہت شرما کو پریشان کیا تھا۔ بعد میں روہت شرما نے چوکے چھکے لگاکر شاہین آفریدی کے حوصلے پست کردیئے تھے، لیکن دو سال بعد شاہین آفریدی پہلے سے مضبوط ہوگئے ہیں، لہٰذا اس بار مقابلہ سخت ہوگا۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: