உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    شاہین شاہ آفریدی نے میدان پر کی شرمناک حرکت، چھکا لگا تو بلے باز کو ماری گیند، ویڈیو وائرل

    شاہین شاہ آفریدی نے میدان پر کی شرمناک حرکت، چھکا لگا تو بلے باز کو ماری گیند

    شاہین شاہ آفریدی نے میدان پر کی شرمناک حرکت، چھکا لگا تو بلے باز کو ماری گیند

    بنگلہ دیش کے خلاف سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستانی گیند باز شاہ شاہ آفریدی (Shaheen Shah Afridi) نے اننگ کے پہلے ہی اوور میں سیف حسن کو پویلین بھیجا۔ اننگ میں تیسرے اوور میں گیند بازی کرنے آئے شاہین شاہ آفریدی کی دوسری گیند پر عاکف حسین نے شاندار چھکا لگایا۔ اس سے شاہین شاہ آفریدی تلملائے سے نظر آئے۔ اگلی گیند کو عاکف حسین نے صرف دفاع کیا جو سیدھے شاہین شاہ کے ہاتھوں میں گئی۔ شاہین نے گیند کو اٹھایا اور سیدھے عاکف حسین کو دے مارا۔

    • Share this:
      نئی دہلی: پاکستانی کرکٹ ٹیم فی الحال بنگلہ دیش میں ٹی-20 اور ٹسٹ سیریز کھیلنے کے لئے گئی ہے۔ پاکستان نے ہفتہ کے روز بنگلہ دیش کو دوسرے ٹی-20 (BAN vs PAK 2nd T20I) میں 8 وکٹ سے شکست دے دی اور تین میچوں کی سیریز پر قبضہ کرلیا۔ ڈھاکہ میں کھیلے گئے اس مقابلے میں تیز گیند باز شاہین شاہ آفریدی (Shaheen Shah Afridi) نے 15 رن دے کر دو وکٹ حاصل کئے، لیکن ایک وقت وہ اپنا آپا کھو بیٹھے۔ شاہین شاہ آفریدی کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہا ہے، جس میں ان کی حرکت کو شرمناک بتایا جا رہا ہے۔

      بنگلہ دیش کے خلاف شاہین آفریدی نے کردی یہ حرکت

      بنگلہ دیش کے خلاف سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستانی گیند باز شاہ شاہ آفریدی نے اننگ کے پہلے ہی اوور میں سیف حسن کو پویلین بھیجا۔ اننگ میں تیسرے اوور میں گیند بازی کرنے آئے شاہین شاہ آفریدی کی دوسری گیند پر عاکف حسین نے شاندار چھکا لگایا۔ اس سے شاہین شاہ آفریدی تلملائے سے نظر آئے۔ اگلی گیند کو عاکف حسین نے صرف دفاع کیا جو سیدھے شاہین شاہ کے ہاتھوں میں گئی۔ شاہین نے گیند کو اٹھایا اور سیدھے عاکف حسین کو دے مارا۔

      شاہین آفریدی نے بلے باز کو گیند سے مار دیا

      گیند لگتے ہی عاکف حسین درد سے کراہنے لگے۔ حالانکہ گیند لگنے کے فوراً بعد شاہین شاہ آفریدی نے اپنا ہاتھ اٹھا دیا۔ عاکف حسین میدان پر گرگئے اور بلا بھی چھوڑ دیا۔ عاکف حسین کو درد سے کراہتا ہوا دیکھ کر شاہین شاہ آفریدی ان کے پاس پہنچے۔ حالانکہ شاہین شاہ آفریدی کا یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا اور ان کی اس حرکت کو لوگوں نے کھیل جذبے کے خلاف بتایا۔



      پاکستان نے بنگلہ دیش (BAN vs PAK) کو تین میچوں کی سیریز میں شکست دے دی۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم نے سیریز کو دوسرے ٹی-20 میچ میں بنگلہ دیش کو 8 وکٹ سے شکست دے دی اور تین میچوں کی سیریز میں 0-2 کی ناقابل تسخیر سبقت حاصل کرلی۔ ڈھاکہ کے شیر بنگلہ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس مقابلے میں بنگلہ دیش نے 20 اوور میں 7 وکٹ گنوا کر 108 رن بنائے، جس کے بعد پاکستانی ٹیم نے دو وکٹ گنواکر 18.1 اوور میں ہی ہدف حاصل کرلیا۔ فخر زماں (Fakhar Zaman) کو مین آف دی میچ منتخب کیا گیا، جنہوں نے 51 گیندوں پر دو چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 57 رنوں کی ناٹ آوٹ اننگ کھیلی۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: