کراچی: پوری دنیا کی طرح پاکستان بھی کورونا وائرس (COVID-19) سے جدوجہد کر رہی ہے اور وہاں کی حکومت بھی اس سے بچنے کے لئے ہرممکن کوشش کررہی ہے۔ پاکستان کے کئی کرکٹر بھی لوگوں کی مدد کرنے میں مصروف ہیں۔ ان کھلاڑیوں کی فہرست میں پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی (Shahid Afridi) بھی شامل ہیں، جو گزشتہ کافی وقت سے لوگوں کو راشن اور ضرورت کے سامان تقسیم کر رہے ہیں۔ اتوار کو شاہد آفریدی پر بڑی خبر یہ آئی کہ انہوں نے پاکستان میں مقیم ہندووں کی بھی مدد کی ہے۔ پاکستان کے مشہور کھلاڑی جہانگیر خان اور شاہد آفریدی نے کووڈ -19 خطرناک وبا کے بحران کے درمیان اقلیتی طبقے کے اہل خانہ کو راشن اور نقد تقسیم کرنا شروع کیا ہے۔
ہندووں کو نہیں مل رہی تھی مدد
واضح رہےکہ پاکستان حکومت پر الزام لگ رہے تھےکہ ہندووں کو راشن نہیں تقسیم کیا جارہا ہے۔ ایک ہندو ٹینس کھلاڑی نے اقلیتی طبقےکو ہونے والی پریشانی کی طرف ان کی توجہ مبذول کرائی تھی، جس کے بعد انہوں نے مدد کا سلسلہ شروع کیا۔ ایک بیان میں بین الاقوامی ٹینس کھلاڑی رابن داس نے شاہد آفریدی فاونڈیشن (ایس اے ایف) سے شہر میں اقلیتی طبقے کی مدد کی اپیل کی تھی۔ سابق کرکٹر دانش کنیریا نے بھی اس موضوع پرایک ویڈیو بنایا تھا اور یوراج سنگھ - ہربھجن سنگھ سے مدد کی اپیل کی تھی۔ اب شاہد آفریدی اور جہانگریز خان ہندووں کی مدد کے لئے آگے آئے ہیں۔

شاہد آفریدی نے کووڈ -19 بحران کے درمیان اقلیتی طبقے کے اہل خانہ کو راشن اورنقد تقسیم کرنا شروع کیا ہے۔
کراچی اسپورٹس فورم کے سکریٹری آصف عظیم نے پی ٹی آئی سے کہا، ’جہانگیر خان اس فاونڈیشن کے صدر ہیں۔ انہوں نے مجھے فون کیا اور داس کے بیان کے بارے میں بات کی اور کہا کہ اس مشکل مرحلے میں اقلیتی طبقے کے اراکین کی مدد کی جانی چاہئے، چاہے وہ عیسائی ہوں یا پھر ہندو’۔ ایس اے ایف نے کراچی اسپورٹس فورم کے ساتھ مل کر شہر میں ضرورتمندوں کو راشن اور نقد مہیا کرایا۔ خاص طور پران لوگوں کو جو کھیل دنیا سے منسلک ہیں۔ آصف عظیم نے کہا، ’آج ہم نے روشن خان اسکواش احاطے میں ایک پروگرام منعقد کیا، جس میں جہانگیر اور عظیم ہاکی کھلاڑی اصلاح الدین موجود تھے اور انہوں نے واضح کیا کہ فورم کراچی میں اقلیتی طبقے کے ضرورتمند اہل خانہ کو راشن اور نقد تقسیم کرے گا۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔