ہوم » نیوز » اسپورٹس

عمران خان پر بھڑکے کرکٹر شاہد آفریدی ، کہا : ان مسلمانوں کی کیوں نہیں کرتے ہیں فکر ؟

پاکستان کے سابق کپتان اور طوفانی کرکٹر شاہد آفریدی نے چین کے ایغور مسلمانوں کو لے کر تشویش کا اظہارکیا ہے ۔ آفریدی نے یہ بھی کہا کہ عمران خان کو ان کی بہتر زندگی کیلئے کچھ کرنا چاہئے ۔

  • Share this:
عمران خان پر بھڑکے کرکٹر شاہد آفریدی ، کہا : ان مسلمانوں کی کیوں نہیں کرتے ہیں فکر ؟
عمران خان پر بھڑکے کرکٹر شاہد آفریدی ، کہا : ان مسلمانوں کی کیوں نہیں کرتے ہیں فکر ؟

پاکستان کے سابق کپتان اور طوفانی کرکٹر شاہد آفریدی نے چین کے ایغور مسلمانوں کو لے کر تشویش کا اظہارکیا ہے ۔ انہوں نے پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان سے اپیل کی ہے کہ وہ فورا چین کی حکومت سے اس معاملہ پر بات چیت کریں ۔ آفریدی نے یہ بھی کہا کہ عمران خان کو ان کی بہتر زندگی کیلئے کچھ کرنا چاہئے ۔


اتوار کو شاہد آفریدی نے ٹویٹر پر لکھا کہ ایغور مسلمانوں کے خلاف مظالم کو سن کر دل دہل جاتا ہے ۔ میں چاہتا ہوں کہ عمران خان اس کے خلاف آواز اٹھائیں ۔ وہ مسلم امت کو ایک ساتھ لانے کی بات کرتے ہیں توچین کے بھائی بہن بھی اس کا حصہ ہیں ۔




بتادیں کہ چین میں کافی طول عرصہ سے ایغور مسلمانوں کے خلاف مظالم کئے جارہے ہیں ۔ وہاں تقریبا 10 لاکھ ایغور مسلمان رہتے ہیں ۔ حالیہ دنوں میں ایغور مسلم برادری کے کارکنان نے دعوی کیا ہے کہ چین میں 500 سے زیادہ کیمپ اور جیل ہیں ، جہاں ایغور مسلمانوں کو رکھا گیا ہے ۔

کیا ہے چین کا مقصد ؟

سنکیانگ چین کا سب سے بڑا صوبہ ہے اور یہاں ایغور مسلم برادری کے لوگ زیادہ رہتے ہیں ۔ گزشتہ کچھ سالوں سے منصوبہ بند طریقہ سے چین ان ایغور مسلمانوں کا استحصال کررہا ہے ۔ چین کو لگتا ہے کہ ایغور مسلمان نہ تو اپنی ثقافت کو چھوڑنے کیلئے تیار ہیں اور نہ ہی مذہب اور نہ اپنی زبان سے کنارہ کشی کیلئے رضامند ہیں ۔ اس کو چین اپنے ملک کیلئے بڑی مشکل مانتا ہے ۔ لہذا وہ بڑے پیمانے پر ہر وہ کوشش کررہا ہے ، جس سے ایغور مسلمانوں کی اپنی الگ شناخت پوری طرح سے ہمیشہ کیلئے ختم ہوجائے ۔
First published: Dec 23, 2019 12:36 PM IST