اپنا ضلع منتخب کریں۔

    گوتم گمبھیر پر شاہد آفریدی کا کمنٹ سن کر ہنس پڑے ہربھجن سنگھ، فینس نے لگا دی کلاس

    گوتم گمبھیر پر شاہد آفریدی کا کمنٹ سن کر ہنس پڑے ہربھجن سنگھ

    گوتم گمبھیر پر شاہد آفریدی کا کمنٹ سن کر ہنس پڑے ہربھجن سنگھ

    پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ایشیا کپ 2022  کے میچ سے پہلے ایک متنازعہ تبصرہ کیا تھا۔ شاہد آفریدی کا یہ تبصرہ ٹیم انڈیا کے سابق بلے باز گوتم گمبھیر سے متعلق آیا ہے۔ آفریدی کے اس کمنٹ پر پینل کا حصہ رہے ہربھجن سنگھ ہنستے ہوئے نظر آئے۔ آفریدی کے اس تبصرہ اور ہربھجن سنگھ کے ردعمل پر ہندوستانی فینس بھی ناراض نظر آئے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Mumbai, India
    • Share this:
      نئی دہلی: ہندوستان اور پاکستان کے کھلاڑی آج بھی جب بھی کرکٹ کے میدان پر ملتے ہیں تو ان کے درمیان کافی بھائی چارہ ہوتا ہے۔ اتوار (28 اگست) کو ایشیا کپ کے گروپ اے گیم میں ہندوستان اور پاکستان ایک بار پھر سے آمنے سامنے تھے۔ ہندوستان نے اس میچ میں پاکستان پر 5 وکٹ سے جیت درج کی۔ پورے میچ کے دوران دونوں ٹیموں کے کھلاڑی ایک دوسرے کے ساتھ فرینڈلی تھے۔ ہاردک پانڈیا نے ایک موقع پر پاکستان کے وکٹ کیپر محمد رضوان کے کندھے پر ہاتھ بھی رکھا۔

      دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کے درمیان میدان کبھی کشیدگی جیسا ماحول نہیں نظر آیا، لیکن ہمیشہ سے اور ہر کھلاڑی ایسے نہیں رہے ہیں۔ شاہد آفریدی اور گوتم گمبھیر کے درمیان میدان کے اندر اور باہر دونوں جگہ گرما گرمی اکثر دیکھی گئی ہے۔

      گوتم گمبھیر اور شاہد آفریدی کے درمیان کی لڑائی 2007 کانپور ونڈے میچ کے دوران ہوئی تھی۔ یہ لڑائی کافی چرچا کا موضوع بھی بنی تھی۔ عام طور پر کھلاڑی اکثر کہتے ہیں کہ ایک بار جب وہ میدان پر لوٹتے ہیں، تو سب بھول جاتے ہیں نہ گوتم گمبھیر اور نہ شاہد آفریدی کے درمیان ایسا نہیں لگتا ہے۔ گزشتہ کچھ سالوں میں گوتم گمبھیر اور شاہد آفریدی اکثر سوشل میڈیا پر بھڑتے ہوئے نظر آتے رہے ہیں۔ چاہے وہ کرکٹ کے لئے ہو یا سیاسی وجوہات سے۔ اتوار کو پاکستان کے سابق کپتان نے پاکستان کے ٹی وی چینل سما ٹی وی میں ماہرین پینل میں حصہ لیا۔ اس دوران انہوں نے گوتم گمبھیر پر ایک تبصرہ کیا۔ ان کے اس تبصرہ پر ہربھجن سنگھ کے ردعمل کو دیکھ کر ہندوستانی فین کافی زیادہ ناراض ہوگئے ہیں۔

      شاہد آفریدی نے دعویٰ کیا کہ گوتم گمبھیر کو ہندوستانی کھلاڑی بھی پسند نہیں کرتے تھے۔ اس بحث میں ہربھجن سنگھ نے بھی حصہ لیا تھا۔ شاہد آفریدی نے ہندوستانی کھلاڑیوں کے ساتھ اپنے تعلقات کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا، ’ایسا نہیں ہے کہ میری کسی ہندوستانی کھلاڑی سے لڑائی ہوئی ہے۔ جی ہاں، سوشل میڈیا پر کبھی کبھی گوتم گمبھیر کے ساتھ کچھ بحث بھی ہو جاتی ہے۔ اور مجھے لگتا ہے کہ گوتم گمبھیر ایک ایسا کردار ہے، جسے ہندوستانی ٹیم میں بھی کوئی پسند نہیں کرتا ہے‘۔

      شاہد آفریدی کے اس تبصرہ پر ہربھجن سنگھ ہنستے ہوئے نظر آئے۔ ایسے میں فینس کو شاہد آفریدی کا تبصرہ اور ہربھجن سنگھ کا ایکسپریشن بالکل پسند نہیں آیا۔ سوشل میڈیا پر فینس نے شاہد آفریدی اور ہربھجن سنگھ کی جم کر کلاس لگائی ہے۔ فینس نے ہربھجن سنگھ کے ہنسنے پر مایوسی ظاہر کی ہے۔

      واضح رہے کہ ایشیا کپ 2022 میں اتوار کو ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کھیلے گئے میچ میں ہندوستان نے جیت حاصل کی۔ ہندوستان کو جیت کے لئے 148 رنوں کا ہدف ملا تھا، جسے اس نے 2 گیند باقی رہتے ہوئے حاصل کرلیا۔ ہاردک پانڈیا نے میچ فاتح والی پرفارمنس دی۔ پہلے انہوں نے 25 رن دے کر 3 وکٹ حاصل کئے۔ اس کے بعد 17 گیندوں میں میچ جتانے والی 33 رنوں کی اننگ کھیلی۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: