ہوم » نیوز » اسپورٹس

شاہد آفریدی کی مودی حکومت کےخلاف ’زہر افشانی‘، دے دیا یہ بڑا بیان

شاہد آفریدی سے ہندوستان - پاکستان سیریزکے امکانات پر ایک سوال پوچھا گیا، جس کےجواب میں شاہد آفریدی نےکہا کہ جب تک ہندوستان میں مودی حکومت ہے، تب تک ہندوستان - پاکستان کے درمیان میچ نہیں ہوسکتے۔

  • Share this:
شاہد آفریدی کی مودی حکومت کےخلاف ’زہر افشانی‘، دے دیا یہ بڑا بیان
شاہد آفریدی نے اس سے پہلے مودی حکومت کےخلاف زہر افشانی کی تھی۔

پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی (Shahid Afridi) ان دنوں کورونا وائرس سے متاثر لوگوں کی مدد میں مصروف ہیں۔ حالانکہ اسی بیچ انہوں نے مودی حکومت پر نشانہ سادھا ہے۔ دراصل شاہد آفریدی سے ہندوستان - پاکستان سیریزکے امکانات پر ایک سوال پوچھا گیا، جس کےجواب میں شاہد آفریدی نےکہا کہ جب تک ہندوستان میں مودی حکومت ہے، تب تک ہندوستان - پاکستان کے درمیان میچ نہیں ہوسکتے۔


واضح رہےکہ پاکستان کے سابق تیزگیند باز شعیب اخترنےکورونا وائرس متاثرین کی اقتصادی مدد کےلئے ہندوستان - پاکستان کے درمیان کرکٹ میچ کرانےکی تجویز پیش کی تھی، جس پر شاہد آفریدی (Shahid Afridi) نے بھی ردعمل ظاہرکیا۔ شاہد آفریدی نے مودی حکومت (Modi Government) پر نشانہ سادھتے ہوئےکہا، ’ہم ہندوستان کےخلاف کھیلناچاہتے ہیں، لیکن ان حالات میں یہ مشکل ہےکیونکہ ہندوستان میں مودی حکومت ہے۔ مودی حکومت کی طرف سے منفی رویہ سامنے آجاتا ہے۔ پاکستان ہمیشہ کرکٹ کھیلنےکےلئے مثبت رخ اختیار کرتا ہے، لیکن ایک قدم ہندوستان کو بھی آنا ہوگا’۔ واضح رہےکہ شاہد آفریدی پہلے بھی مودی حکومت کےخلاف ایسے ہی بیان دےچکے ہیں۔ اس موضوع پر ہندوستانی حکومت کا سیدھے طور پرکہنا ہےکہ جب تک پاکستان اپنی زمین سے دہشت گردی کو انسپانسرڈ کرنا بند نہیں کرتا، تب تک اس کے ساتھ کوئی کرکٹ سیریز نہیں کھیلی جائےگی۔


شاہد آفریدی نےکہا کہ جب تک ہندوستان میں مودی حکومت ہے، تب تک ہندوستان - پاکستان کے درمیان میچ نہیں ہوسکتے۔
شاہد آفریدی نےکہا کہ جب تک ہندوستان میں مودی حکومت ہے، تب تک ہندوستان - پاکستان کے درمیان میچ نہیں ہوسکتے۔


شعیب اختر ہند -پاک میچ سے پیسے جمع کرنا چاہتے ہیں

واضح رہےکہ شعیب اختر نے بھی کہا تھا کہ یہ ایک ایسا وقت ہے، جب ہم سب کو ساتھ رہنےکی ضرورت ہے۔ لوگوں کےلئے فنڈ جمع کرانےکا وقت ہے۔ ہند - پاکستان کے میچ سے زیادہ کمائی ہوسکےگی۔ حالانکہ شعیب اخترکی اس  تجویز کو ہندوستان کے سابق کپتان کپل دیو نے مسترد کردیا تھا۔ کپل دیو نے کہا کہ ہندوستان کو پیسہ جمع کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ کپل دیو نےکہا کہ ہندوستان کے پاس پہلے سے ہی کافی پیسہ ہے۔ شعیب اختر نے اس کے بعد جواب دیا کہ کپل دیو کو پیسے کی ضرورت نہیں، لیکن دوسرے لوگوں کو ہے۔ ویسے راولپنڈی ایکسپریس نام سے مشہور شعیب اختر (Shoaib Akhtar) نے ہندوستان سے وینٹیلیٹر دینےکی اپیل بھی کی تھی۔ انہوں نےاپنے یوٹیوب چینل پرکہا تھا کہ اگر ہندوستان کورونا وائرس کےخلاف جنگ میں پاکستان (Pakistan) کےلئے 10 ہزار وینٹیلیٹر دستیاب کرادے گا تو پاکستان اس مدد کو ہمیشہ یاد رکھےگا۔
First published: Apr 13, 2020 03:39 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading