ہوم » نیوز » اسپورٹس

پاکستان میں ہندووں کے بعد اب شاہد آفریدی نے کی بنگلہ دیش کی مدد، کیا یہ نیک کام

پاکستان کے سابق بلے باز شاہد آفریدی نے بنگلہ دیش کے بلے باز مشفق الرحیم کا بلا نیلامی میں خریدا ہے۔ شاہد آفریدی نے 20 ہزار ڈالر میں یہ بیٹ خریدا جس کی رقم بنگلہ دیش میں کورونا وائرس کے ریلیف کے کاموں میں لگائی جائے گی۔

  • Share this:
پاکستان میں ہندووں کے بعد اب شاہد آفریدی نے کی بنگلہ دیش کی مدد، کیا یہ نیک کام
شاہد آفریدی نے 20 ہزار ڈالر میں خریدا مشفق کا بلا

ڈھاکہ: پاکستان کے سابق بلے باز شاہد آفریدی نے بنگلہ دیش کے بلے باز مشفق الرحیم کا بلا نیلامی میں خریدا ہے۔ شاہد آفریدی نے 20 ہزار ڈالر میں یہ بیٹ خریدا جس کی رقم بنگلہ دیش میں کورونا وائرس کے ریلیف کے کاموں میں لگائی جائے گی۔ مشفق الرحیم نے یہ بیٹ 2013 میں گالے ٹیسٹ میں سری لنکا کے خلاف استعمال کیا تھا، جس سے انہوں نے 200 رن بنائے تھے۔




یہ نیلامی اس وقت مشکلات میں گھر گئی تھی، جب اس میں بولی لگانے کے لئے کچھ فرضی بولی لگانے والے شامل ہو گئے تھے۔ مشفق کے مطابق آفریدی نے نیلامی کی خبر سن کر 13 مئی کو اس کے لئے بولی لگائی۔  مشفق الرحیم نے کہا کہ شاہد آفریدی نے اپنے ادارے کی جانب سے میرا بیٹ خریدا۔ مجھے اس بات سے کافی خوشی ہوئی ہے اور میں بہت فخر محسوس کر رہا ہوں۔ آفریدی نے مجھے 13 مئی کو خط بھیج کر بیٹ خریدنے کی خواہش ظاہر کی تھی اور انہوں نے اسے 20 ہزار ڈالر (قریب 16.8 لاکھ ٹکا) میں خریدا۔میں اس میں مدد کے لئے آپ کے دوست تمیم اقبال کو بھی شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے اس میں میری مدد کی۔

 

پاکستان کے سابق بلے باز شاہد آفریدی نے بنگلہ دیش کے بلے باز مشفق الرحیم کا بلا نیلامی میں خریدا ہے۔
پاکستان کے سابق بلے باز شاہد آفریدی نے بنگلہ دیش کے بلے باز مشفق الرحیم کا بلا نیلامی میں خریدا ہے۔


پاکستان مقبوضہ کشمیر پہنچےآفریدی 

سابق پاکستانی کرکٹر شاہد آفریدی ان دنوں اپنے ملک کے لوگوں کے لئے مسیحا بنے ہوئے ہیں۔ وہ ملک کے تقریباً ہر کونے میں جاکر لوگوں کی مدد کر رہے ہیں، انہیں راشن اور ضرورت کا سامان پہنچا رہے ہیں۔ اسی ضمن میں وہ حال میں پاکستان کے قبضے والے کشمیر یا پی او کے کے نکیال علاقے میں پہنچے۔ شاہد آرمی کے پرنٹ کی جرسی پہنے دکھیں، جن سے مدد لینے کے لئے لوگ بڑی تعداد میں پہنچے۔ شاہد آفریدی نے یہاں ضرورتمندوں کو خود راشن بانٹا اور ضرورت کی باقی چیزیں بھی دیں۔ اس دوران وہاں پاکستانی فوج بڑی تعداد میں نظر آئیں۔ شاہد آفریدی کچھ وقت سے پاکستان میں غریب لوگوں کی مدد کے لئے مسلسل کام کر رہے ہیں۔ وہ کچھ دن پہلے ہندووں کے مندر گئے تھے، جہاں انہوں نے رانش بانٹا تھا۔ شاہد آفریدی نے اپنے ٹوئٹر اکاونٹ پر ایک ویڈیو پوسٹ کیا، جس میں انہوں نے کہا کہ وہ سبھی بڑے برانڈس کی تشہیر فری میں کریں گے، بس آپ لوگوں کے لئے راشن دے دو۔






 






First published: May 17, 2020 03:12 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading