ہوم » نیوز » اسپورٹس

جنوبی افریقہ کے کئی کھلاڑیوں کو آئی پی ایل میں کھیلنے کے لئے کیا ریلیز، شاہد آفریدی نے کہا- یہ دُکھ کی بات

پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی (Shahid Afridi) نے جنوبی افریقہ کے کرکٹ بورڈ کی تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ ایسا دیکھ کر افسوس ہوتا ہے کہ بین الاقوامی کرکٹ پر ٹی-20 لیگ حاوی ہو رہی ہے۔

  • Share this:
جنوبی افریقہ کے کئی کھلاڑیوں کو آئی پی ایل میں کھیلنے کے لئے کیا ریلیز، شاہد آفریدی نے کہا- یہ دُکھ کی بات
جنوبی افریقہ کے کھلاڑی آئی پی ایل میں کھیلنے کے لئے ریلیز، شاہد آفریدی نے کہی یہ بڑی بات

نئی دہلی: کرکٹ جنوبی افریقہ (CSA) نے پاکستان کے خلاف تین میچوں کی ونڈے سیریز کے درمیان میں ہی اپنے کئی اسٹار کھلاڑیوں کو آئی پی ایل کے آئندہ سیزن میں کھیلنے کی اجازت دیتے ہوئے ریلیز کردیا۔ اس پر پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی (Shahid Afridi) نے جنوبی افریقہ کے کرکٹ بورڈ کی تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ ایسا دیکھ کر افسوس ہوتا ہے کہ بین الاقوامی کرکٹ پر ٹی-20 لیگ حاوی ہو رہی ہے۔


جنوبی افریقہ کے وکٹ کیپر بلے باز کوئنٹن ڈی کاک، گیند باز کگیسو رباڈا سمیت کئی کھلاڑیوں کو سی ایس اے نے آئی پی ایل میں کھیلنے کے لئے ریلیز کیا ہے۔ آئی پی ایل کے 14 ویں سیزن میں کوئنٹن ڈی کاک کو ریکارڈ پانچ بار کی چمپئن ممبئی انڈینس سے جبکہ کگیسو رباڈا کو گزشتہ بار کی فائنلسٹ دہلی کیپٹلس کی نمائندگی کرنی ہے۔ ان کے علاوہ جنوبی افریقہ کے ڈیوڈ ملر، پیسر اینرک نورجے اور لنگی گڈی بھی آئی پی ایل -14 میں کھیلتے ہوئے نظر آئیں گے۔




کیرییئر میں 27 ٹسٹ، 398 ونڈے اور 99 ٹی-20 بین الاقوامی میچ کھیلنے والے شاہد آفریدی نے ٹوئٹ کیا، ’اسے دیکھ کھر تکلیف ہوتی ہے کہ بین الاقوامی کرکٹ پر ٹی-20 لیگ حاوی ہو رہی ہے۔ یہ دیکھ کر حیران ہوں کہ جنوبی افریقہ کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کو سیریز کے درمیان میں ہی آئی پی ایل کھیلنے کو لے کر اجازت دے دی۔ اس بارے میں پھر سے سوچنے کی ضرورت ہے‘۔ جنوبی افریقہ کو سیریز کے تیسرے ونڈے میں 28 رن سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، جس سے پاکستانی ٹیم نے تین میچوں کی سیریز 1-2 سے اپنے نام کی۔ تیسرے ونڈے میں پاکستان نے 321 رن کا ہدف دیا، میزبان ٹیم 292 رن پر ڈھیر ہوگئی۔

 



شاہد آفریدی نے ونڈے سیریز جیتنے پر پاکستان کو مبارکباد بھی دی۔ انہوں نے ٹوئٹ کیا، ’پاکستانی ٹیم کو شاندار جیت پر مبارکباد۔ بابر اعظم نے پھر کمال کر دکھایا، گیند بازی بھی شاندار رہی‘۔ فخر زماں کی شاندار سنچری والی اننگ دیکھ کر اچھا لگا۔ واضح رہے کہ آئی پی ایل کا 14 واں سیزن 9 اپریل سے کھیلا جائے گا، جس کا پہلا مقابلہ ممبئی انڈینس اور وراٹ کوہلی کی کپتانی والی ٹیم رائل چیلنجرس بنگلور کے درمیان چنئی میں ہوگا۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Apr 09, 2021 08:27 AM IST