پاکستانی اسٹار شاہد آفریدی کو خاتون سے فیشل کرانے پر تنقید کا سامنا
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کو ایک خاتون سے فیشل کرانے پر تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ پاکستانیوں کی جانب سے خاتون سے فیشل کرانے پر شاہد آفریدی کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے اور کہا جارہا ہے کہ وہ دہری پالیسی رکھتے ہیں۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Oct 08, 2020 12:01 AM IST

شاہد آفریدی کو خاتون سے فیشل کرانے پر تنقید کا سامنا۔ فائل فوٹو
لاہور: پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کو ایک خاتون سے فیشل کرانے پر تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ پاکستانیوں کی جانب سے خاتون سے فیشل کرانے پر شاہد آفریدی کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے اور کہا جارہا ہے کہ وہ دہری پالیسی رکھتے ہیں۔ ایک وقت تو وہ تھا کہ جب شاہد آفریدی نے میچ کی تقریب میں ایک خاتون سے ہاتھ ملانے سے انکار کردیا تھا۔ ان کی یہ ویڈیو آج بھی پیش کی جاتی ہے لیکن اب ان کی خاتون سے فیشل کرانے کی تصاویر نے آفریدی کی ’بےگناہی‘ پر سوالات اٹھا دیئے ہیں۔