گمبھیر کے ہیلمٹ پر لگی بال تو پرانی’دشمنی‘بھول بیٹھے شاہد آفریدی، کچھ ایسے بڑھایا دوستی کا ہاتھ، دیکھیں ویڈیو

گمبھیر کے ہیلمٹ پر لگی بال تو پرانی’دشمنی‘بھول بیٹھے شاہد آفریدی، کچھ ایسے بڑھایا دوستی کا ہاتھ، دیکھیں ویڈیو

گمبھیر کے ہیلمٹ پر لگی بال تو پرانی’دشمنی‘بھول بیٹھے شاہد آفریدی، کچھ ایسے بڑھایا دوستی کا ہاتھ، دیکھیں ویڈیو

بلے بازی کر رہے گمبھیر کے ساتھ آفریدی کو بات چیت کرتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہے۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • New Delhi, India
  • Share this:
    لیجنڈس کرکٹ لیگ (LLC 2023) کے تیسرے سیزن میں کھیلے گئے پہلے میچ میں گوتم گمبھیر کی کپتانی والی انڈیا مہاراجاز کو شاہد آفریدی کی کپتانی والی ایشیا لائنس سے 9 رن سے ہار کا سامنا کرنا پڑا۔ میچ میں ایشیا لائنس نے پہلے بیٹنگ کی تھی اور 20 اوور میں 6 وکٹ پر 165 رن بنائے جس میں مصباح الحق نے جارحانہ 50 گیند پر 73 رن کی اننگ کھیلی۔ وہیں، ٹارگیٹ کا پیچھا کرتے ہوئے انڈیا مہاراجاز کی ٹیم 20 اوور میں 8 وکٹ کے نقصان پر 158 رن ہی بناسکی۔ انڈیا کی جانب سے گوتم گمبھیر نے زبردست اننگ کھیلتے ہوئے 39 گیندوں میں 54 رن اسکور کیے۔ جس میں گمبھیر نے 7 چوکے لگائے۔ وہیں، 25 رن مرلی وجئے نے  بنائے۔

    گمبھیر بمقابلہ آفریدی

    کرکٹ کے میدان پر ایک مرتبہ پھر گمبھیر اور آفریدی کے درمیان مقابلہ دیکھنے کو ملا۔ لیجنڈس لیگ کے دوران فینس ایک بار پھر پرانی یادوں کو گم ہوجانےپر مجبو رہوگئے۔ راصل، ہوا یہ کہ جب گمبھیر اور آفریدی ٹاس کرنے آئے تو ایشیا لائنس کے کپتان آفریدی نے ٹاس جیت لیا تھا۔ ایسے میں آفریدی، گمبھیر سے ہاتھ ملاتے نظر آئے لیکن گمبھیر نے ان کی جانب دیکھا تک نہیں۔ سوشل میڈیا پر یہ تصویر وائرل ہورہی ہے۔


    اس کے علاوہ گمبھیر نے اپنی بلے بازی کے دوران شاہد آفریدی کے کلاف بھی جارحانہ رُخ اختیار کیا، گمبھیر نے انڈیا مہاراجاز کی اننگ کے 13ویں اوور میں آفریدی کو چوکا بھی جڑا تھا۔ گمبھیر کی بیٹنگ نے فینس کو ایک مرتبہ پھر ہند-پاک کے درمیان میچ کی یاد دلادی تھی۔

    یہ بھی پڑھیں:


    یہ بھی پڑھیں:

    آفریدی نے دکھائی دریادلی

    اسی دوران 11ویں اوور کے اختتام کے بعد بلے بازی کر رہے گمبھیر کے ساتھ آفریدی کو بات چیت کرتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہے۔ اس پر مداحوں کی جانب سے کافی ردعمل سامنے آرہا ہے۔ دراصل، ایسا ہوا کہ گیند کھیلنے کی کوشش میں گیند گمبھیر کے ہیلمٹ سے ٹکرا گئی، جس کے بعد آفریدی ہندوستانی کرکٹر کے پاس گئے اور ان سے پوچھا کہ کیا آپ ٹھیک ہیں، آفریدی اور گمبھیر کے درمیان ہونے والی اس گفتگو کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
    Published by:Shaik Khaleel Farhaad
    First published: