ہوم » نیوز » اسپورٹس

شاہد آفریدی کا دعویٰ- ٹریننگ لینے پاکستان آیا یہ ہندوستانی کرکٹر، تین ماہ تک رہا میرے گھر

وزیر اعظم نریندر مودی (Narendra Modi) کے خلاف زہر اگلنے کے بعد شاہد آفریدی (Shahid Afridi) نے اب کہا ہے کہ میر مرتضیٰ (Mir Murtaza) کشمیر کے اننگ ناگ سے واگھہ باردر کے راستے پاکستان آئے۔

  • Share this:
شاہد آفریدی کا دعویٰ- ٹریننگ لینے پاکستان آیا یہ ہندوستانی کرکٹر، تین ماہ تک رہا میرے گھر
شاہد آفریدی کو ہوا کورونا، عوام سے دعاوں کی اپیل

پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی (Shahid Afridi) گزشتہ کچھ دنوں سے کافی سرخیوں میں ہیں۔ گزشتہ دنوں پاکستان کے قبضے وال کشمیر میں ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی (Narendra Modi) کے خلاف زہر اگلنے کے بعد سے وہ ہر کسی کے نشانے پر آگئے۔ اس درمیان شاہد آفریدی کا ایک ویڈیو جم کر وائرل ہو رہا ہے، جس میں ان کا دعویٰ ہے کہ کچھ وقت پہلے کشمیر کے کرکٹر میر مرتضیٰ (Mir Murtaza) پاکستان آئے تھے۔ ان کے مطابق کشمیر میں اننت ناگ کے رہنے والے میر مرتضیٰ واگھہ بارڈر کے راستے سے پاکستان آئے اور پھر وہاں سے کراچی گئے۔ شاہد آفریدی کے مطابق، مرتضیٰ میر تین ماہ ان کے گھر پر رہے۔


اس دوران میر مرتضیٰ کو انہوں نے ٹپس اور ٹریننگ دی۔ ہندوستان کے خلاف اپنے زہریلے بیانات سے بیشتر سرخیوں میں رہنے والے شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ میر مرتضیٰ کافی باصلاحیت کرکٹر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں دنیا کے ہر کرکٹر کے لئے دستیاب ہوں، جو بھی مجھ سے سیکھنا چاہتا ہے، میں اس کا استقبال کرتا ہوں۔ اگر مرتضیٰ مستقبل میں زیادہ سیکھنا چاہتے ہیں تو میں انہیں سب کچھ سکھاوں گا۔ میں انہیں بہترین کوچنگ مہیا کرانے میں بھی مدد کروں گا۔






شاہد آفریدی نے کہا کہ میر مرتضیٰ کشمیر سے آنے والے پہلے کشمیری کرکٹر ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ میر مرتضیٰ میرے گھر پر آئے۔ وہ بہت بڑے فین ہیں۔ وہ اچھے لڑکے ہیں، وہ کافی محنت کر رہے ہیں۔ وہیں لاہور قلندر کے ڈائریکٹر عاطف نعیم رانا نے بھی میر مرتضیٰ کا استقبال کیا تھا۔ حالانکہ اس ویڈیو پر بھی سوال اٹھ رہے ہیں کہ ہندوستان سے کیسے کوئی پاکستان جا سکتا ہے۔ شاہد آفریدی کے اس ویڈیو میں بھی کتنی سچائی ہے، نیوز 18 اردو بھی اس کی تصدیق نہیں کرتا۔ میر مرتضیٰ کو پاکستان کا ویزا کیسے ملا۔ ایسے کئی سوال اٹھ رہے ہیں۔



شاہد آفریدی نے کہا کہ میر مرتضیٰ کشمیر سے آنے والے پہلے کشمیری کرکٹر ہیں۔
شاہد آفریدی نے کہا کہ میر مرتضیٰ کشمیر سے آنے والے پہلے کشمیری کرکٹر ہیں۔



پاکستان سپر لیگ میں کشمیر کی ٹیم بنائے بورڈ

کچھ دن پہلے پاکستان مقبوضہ کشمیر میں شاہد آفریدی نے کہا تھا کہ وہ پاکستان کرکٹ بورڈ سے درخواست کرتے ہیں کہ اگلی بار جب وہ پاکستان سپرلیگ کا انعقاد کریں تو اس میں ایک نئی ٹیم کشمیر کو شامل کرنا چاہئے اور وہ اپنے آخری سال میں اس ٹیم کی قیادت کرنا چاہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگر یہاں اسٹیڈیم ہے، تب یہاں کرکٹ اکیڈمی ہونا چاہئے۔ اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان کے نوجوان کھلاڑیوں کو کراچی لے جانا چاہتے ہیں۔ شاہد آفریدی نے پی اوکے میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا، میں کشمیر آکر وہاں کے لوکل کلب کے میچ دیکھنا چاہوں گا، وہاں کے بہترین کھلاڑیوں کو میں اپنے ساتھ کراچی لے جانا چاہوں گا۔ وہ میرے ساتھ رہ سکت ہیں اور پریکٹس کرسکتے ہیں۔ میں ان کی پڑھائی کا خرچ بھی اٹھاوں گا۔

دراصل، شاہد آفریدی نے وزیر اعظم نریندر مودی (PM Modi) کے خلاف کہا تھا کہ وہ مذہبی بیماری سے متاثر ہیں۔ آفریدی نے پی اوکے جاکر بیان دیا تھا، ’کورونا سے بڑی بیماری مودی کے دل اور دماغ میں ہے اور وہ بیماری مذہب کی بیماری ہے۔ وہ اس بیماری کو لے کر سیاست کر رہے ہیں۔ ہمارے کشمیری بھائی - بہنوں اور بزرگوں پر ظلم کر رہے ہیں۔ انہیں اس کا جواب دینا ہوگا’۔

 


First published: May 30, 2020 02:04 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading