உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    VIDEO: شاہد آفریدی کی بیٹی نے ہندوستان-پاکستان میچ میں کیوں لہرایا تھا ترنگا؟ کرکٹر نے بتائی وجہ

    پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی۔ (فائل فوٹو)

    پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی۔ (فائل فوٹو)

    Shahid Afridi India vs Pakistan: دبئی میں 4 ستمبر کو ایشیا کپ ٹی20 کرکٹ ٹورنامنٹ کے سپر-4 مرحلے کے دلچسپ مقابلے میں پاکستان نے ہندوستان کو پانچ وکٹ سے شکست دی تھی۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi, India
    • Share this:
      نئی دہلی: پاکستان کے سابق کپتان اور دنیا کے سب سے خطرناک آل راونڈروں میں سے ایک شاہد آفریدی کی تنازعہ کے ساتھ ایک لمبی تاریخ رہی ہے۔ اب شاہد آفریدی نے ایک ایسا بیان دیا ہے، جس نے سبھی کو حیران کردیا ہے۔ شاہد آفریدی نے انکشاف کیا کہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ایشیا کپ 2022 کے سپر-4 میچ کے دوران ان کی بیٹی نے پاکستان کے جھنڈے کی جگہ ہندوستانی ترنگا لہرایا تھا۔ شاہد آفریدی نے ایک پاکستانی ٹی وی چینل پر بتایا کہ اسٹیڈیم میں پاکستان سے صرف 10 فیصد فینس تھے، جبکہ 90 فیصد فینس ہندوستان سے تھے۔

      شاہد آفریدی نے سما ٹی وی سے کہا، ہاں، مجھے پتہ چلا کہ وہاں ہندوستانی فینس زیادہ تھے۔‘ انہوں نے مزید کہا، ’میری فیملی میچ کے دوران وہیں اسٹیڈیم میں بیٹھی تھی۔ میری بیوی مجھ سے کہہ رہی تھی کہ یہاں صرف 10 فیصدی پاکستانی ہیں، جبکہ 90 فیصدی ہندوستانی ہیں۔ یہاں تک کہ وہاں پاکستانی جھنڈے بھی نہیں تھے، اس لئے میری چھوٹی بیٹی ہاتھ میں ہندوستان کا پرچم لہرا رہی تھی۔ میرے پاس ویڈیو ہیں، میں ویڈیو ٹوئٹ کرنے کی سوچ رہا تھا‘۔



      واضح رہے کہ دبئی میں 4 ستمبر کو ایشیا کپ ٹی20 کرکٹ ٹورنا منٹ کے سپر-4 مرحلے کے دلچسپ مقابلے میں سلامی بلے باز محمد رضوان کی نصف سنچری اور محمد نواز کے ساتھ ان کی نصف سنچری کی شراکت سے پاکستان نے ہندوستان کو پانچ وکٹ سے ہرا دیا تھا۔

      ہندوستان کے 182 رنوں کے ہدف کا پیچھا کرتے ہوئے پاکستان نے محمد رضوان (51 گیندوں میں 71 رن، چھ چوکے اور دو چھکے) اور کیریئر کی سب سے بہترین اننگ کھیلنے والے محمد نواز (20 گیندوں میں 42 رن، چھ چوکے، دو چھکے) کے درمیان تیسرے وکٹ کی 73 رنوں کی شراکت سے ایک گیند باقی رہتے ہوئے پانچ وکٹ پر 182 رن بناکر جیت درج کی۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: