ہوم » نیوز » اسپورٹس

کورونا وائرس سے متاثر ہونے پر بھڑک گئے شاہد آفریدی، کہا- اللہ بچائے...

شاہد آفریدی گزشتہ کافی وقت سے پاکستان کے کئی صوبوں میں گھوم گھوم کر لوگوں کی مدد کر رہے تھے اور ایسا مانا جا رہا ہے کہ اسی دوران وہ کس متاثر شخص کے رابطے میں آگئے۔

  • Share this:
کورونا وائرس سے متاثر ہونے پر بھڑک گئے شاہد آفریدی، کہا- اللہ بچائے...
کورونا وائرس سے متاثر ہونے پر بھڑک گئے شاہد آفریدی

نئی دہلی: پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی (Shahid Afridi) گزشتہ ہفتے کورونا وائرس (Coronavirus) کی چپیٹ میں آگئے تھے۔ آفریدی نے خود ہی سوشل میڈیا کے ذریعہ اپنے مداحوں کو اس کی اطلاع دی تھی۔ حالانکہ اس کے بعد خبریں آنے لگی تھیں کہ سابق پاکستانی کپتان کی طبعیت بگڑتی جا رہی ہے اور انہیں آئی سی یو میں داخل کرایا گیا ہے۔ ان خبروں کو سننے کے بعد خود آفریدی سب کے سامنے آئے اور اپنی صحت کی اطلاع دی۔


شاہد آفریدی گزشتہ کافی وقت سے پاکستان کے کئی صوبوں میں گھوم گھوم کر لوگوں کی مدد کر رہے تھے اور ایسا مانا جا رہا ہے کہ اسی دوران وہ کس متاثر شخص کے رابطے میں آگئے۔ اپنی صحت کے بارے میں اطلاع دینے کے لئے دو دن پہلے شاہد آفریدی نے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر اپلوڈ کیا تھا اور کہا تھا کہ کورونا سے ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ حالانکہ کئی رپورٹس میں دعوے کئے جا رہے تھے کہ ان کی طبیعت بگڑ رہی ہے۔


جس کے بعد شاہد آفریدی نے ’دی نیوز’ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اللہ سب کو سوشل میڈیا سے بچائے۔ انہوں نے کہا کہ میں نہیں جانتا ہے کہ کیسے یہ افواہ پھیلی۔ پوری دنیا سے ان کے خیر خواہوں کے سینکڑوں فون اور میسیج آئے۔ شاہد آفریدی نے کہا کہ سبھی کے لئےان کا یہ پیغام ہے کہ وہ کووڈ-19 کے انفیکشن سے تیزی سے ٹھیک ہو رہے ہیں اور وہ پھر سے معاشرے کی خدمت کرنے کے لئے تیاری کر رہے ہیں۔


بیماری کو سر پر نہ چڑھائیں

اس سے پہلے شاہد آفریدی نے ویڈیو جاری کرکے کہا تھا کہ ان کے لئے ابتدائی دو تین دن مشکل تھے، لیکن دن گزرتے گئے اور طبیعت صحیح ہوگئی۔ شاہد آفریدی نے مزید کہا کہ اس وبا کو بہت زیادہ سر پر چڑھانے کی ضرورت نہیں۔ جب تک آپ خود نہیں لڑیں گے، آپ کو پتہ نہیں چلے گا۔ ان کے لئے یہ دن مشکل تھے۔ ان 9-8 دنوں میں مشکل یہ رہی کہ وہ اپنے بچوں کو پیار نہیں کر پا رہے ہیں۔ انہیں سینے سے نہیں لگا پا رہے ہیں۔ اس بیماری سے بس احتیاط رکھنا ضروری ہے۔

 




 

 
First published: Jun 19, 2020 03:41 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading