شاہد آفریدی کی زبان درازی، پاکستان نے ہندوستان کو اتنی بار ہرایا، معافی مانگنےکی ہوگئی تھی عادت
ہندوستان کے خلاف زہر افشانی کرکے ہمیشہ سرخیوں میں بنے رہنے کی کوشش کرنے والے شاہد آفریدی (Shahid Afridi) اب ہندوستان اور پاکستان (India vs Pakistan) میچ کو لے کر بیان بازی کر رہے ہیں۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Jul 05, 2020 11:03 AM IST

شاہد آفریدی کی زبان درازی، پاکستان نے ہندوستان کو اتنی بار ہرایا، معافی مانگنےکی ہوگئی تھی عادت
دنیائے کرکٹ میں ہندوستان اور پاکستان (India vs Pakistan) کا مقابلہ ہمیشہ ہی ہائی وولٹیج ہوتا ہے۔ پوری دنیا کی نظر اس مقابلے پر رہتی ہے۔ حالانکہ گزشتہ کچھ سالوں سے دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ سیریز نہیں ہو رہی ہے، مگر جب بھی آئی سی سی ٹورنا منٹ میں دونوں ممالک کی ملاقات ہوتی ہے تو اسٹیڈیم پوری طرح سے بھرجاتے ہیں۔ سڑکیں سنسان ہوجاتی ہیں۔ حالانکہ آئی سی سی ٹورنامنٹ میں ہمیشہ ہی ہندوستان پاکستان پر حاوی رہا۔ عالمی کپ میں آج تک ٹیم انڈیا (Team India) کو پاکستانی ٹیم شکست نہیں دے پائی ہے۔
دونوں ممالک کے درمیان ٹورنامنٹ پر سابق کپتان شاہد آفریدی (Shahid Afridi) نے متنازعہ اور بڑبولے پن بیان دیا ہے۔ آفریدی نے کہا کہ پاکستان کی ٹیم نے ہندوستان کو اتنی بار ہرایا کہ وہ میچ کے بعد ان سے معافی مانگتے تھے۔ شاہد آفریدی نے انکشاف کیا کہ انہیں ہندوستان اور آسٹریلیا کے خلاف کھیلنے میں مزہ آتا تھا۔ کرک کاسٹ کے یوٹیوب شو سویرا پاشا کے ساتھ بات چیت میں شاہد آفریدی نےکہا کہ ہم نے ہمیشہ ہندوستان کے خلاف مقابلے کا لطف لیا ہے۔ ہم نے ان کو کافی ہرایا۔ ہم نے انہیں اتنا ہرایا کہ ہم میچ کے بعد ان سے معافی مانگتے تھے۔
تنازعہ میں رہتے ہیں شاہد آفریدی