ہوم » نیوز » اسپورٹس

شاہد آفریدی نے ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی اور روہت شرما کو پسندیدہ ہندوستانی بلے باز

پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ٹوئٹر پرسوال وجواب کے سیشن کے دوران وراٹ کوہلی اور روہت شرما کو اپنا پسندیدہ ہندوستانی بلے باز بتایا۔ وراٹ کوہلی اور روہت شرما کو جدید دور کے بہترین بلے بازوں میں شمار کیا جاتا ہے۔

  • Share this:
شاہد آفریدی نے ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی اور روہت شرما کو پسندیدہ ہندوستانی بلے باز
شاہد آفریدی نے ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی اور روہت شرما کو پسندیدہ ہندوستانی بلے باز

نئی دہلی: پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے حال ہی میں ٹویٹر پر شائقین کےلئے ایک سوال و جواب کا سیشن منعقد کیا جس میں انہوں نے وراٹ کوہلی اور روہت شرما کو اپنا پسندیدہ ہندوستانی بلے باز قرار دیا۔ اس سیشن میں شاہد آفریدی نے مداحوں کے بہت سارے سوالات کے جوابات دیئے۔ اس دوران انہوں نے بتایا کہ ان کا پسندیدہ ہندوستانی بیٹسمین کون ہے۔ اس کے علاوہ آفریدی نے دنیا کے بہترین گیند باز جیسے سوالات کے جوابات بھی دیئے اور کون سے بلے بازکو گیند بازی کرنا مشکل محسوس ہوا۔ شاہد آفریدی بین الاقوامی کرکٹ کو الوداع کہنےکے بعد سے سوشل میڈیا پر بہت متحرک ہیں۔ شاہد آفریدی کورونا وائرس کے دور میں دیگر کرکٹروں کے ساتھ سوشل میڈیا پر بھی زیادہ سرگرم تھے۔


پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے حال ہی میں ٹویٹر پر شائقین کےلئے ایک سوال و جواب کا سیشن منعقد کیا جس میں انہوں نے وراٹ کوہلی اور روہت شرما کو اپنا پسندیدہ ہندوستانی بلے باز قرار دیا۔


پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے حال ہی میں ٹویٹر پر شائقین کےلئے ایک سوال و جواب کا سیشن منعقد کیا جس میں انہوں نے وراٹ کوہلی اور روہت شرما کو اپنا پسندیدہ ہندوستانی بلے باز قرار دیا۔حال ہی میں ٹوئٹر پر سوال و جواب کے سیشن کے دوران انہوں نے وراٹ کوہلی اور روہت شرما کو اپنا پسندیدہ ہندوستانی بلے باز بتایا۔ وراٹ کوہلی اور روہت شرما کو جدید دور کے بہترین بلے بازوں میں شمار کیا جاتا ہے۔ ہندوستانی کپتان اب تک بین الاقوامی کرکٹ میں تقریباً 23،000 رنز بنا چکے ہیں۔ وہ فی الحال کرکٹ کے تینوں فارمیٹس میں اوسطا 50 سے زیادہ کی اوسط رکھنے والے واحد بلے باز ہیں۔ انہوں نے اب تک 70 بین الاقوامی سنچریاں (ٹیسٹ میں 27 اور ونڈے میں 43) سنچریاں بنائی ہیں۔ دوسری طرف روہت شرما دنیا کے واحد بلے باز ہیں، جنہوں نے ونڈے کرکٹ میں تین ڈبل سنچری اسکور کی ہیں۔ ونڈے میں روہت شرما کا سب سے زیادہ اسکور 264 ناٹ آؤٹ ہے۔ روہت شرما ٹی -20 انٹرنیشنل میں 4 سنچریاں بھی بنا چکے ہیں۔ 2019 کے ونڈے ورلڈ کپ میں روہت شرما نے 5 سنچریاں بنا کر نیا ریکارڈ قائم کیا۔


روہت شرما دنیا کے واحد بلے باز ہیں، جنہوں نے ونڈے کرکٹ میں تین ڈبل سنچری اسکور کی ہیں۔

روہت شرما دنیا کے واحد بلے باز ہیں، جنہوں نے ونڈے کرکٹ میں تین ڈبل سنچری اسکور کی ہیں۔اسی وقت جب ایک مداح نے شاہد آفریدی سے ان کے آل ٹائم بیٹسمین کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے ووین رچرڈس کا نام لیا۔ آفریدی نےکہا کہ برائن لارا اور اے بی ڈی ویلیئرس ایسے بلے باز تھے، جن کو گیند بازی کرنا سب سے مشکل رہا ہے۔ فی الحال جب شاہد آفریدی سے دنیا کے بہترین گیند باز کے بارے میں پوچھا تو آسٹریلیا کے پیٹ کمنس کا نام لیا۔ جب پسندیدہ ہِٹر کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے ارون فنچ اور گلین میکسویل کا انتخاب کیا۔ اس سوال و جواب سیشن کے دوران آفریدی نے مہندر سنگھ دھونی کی تعریف بھی کی، جب ایک مداح نے ان سے پوچھا کہ دھونی یا پونٹنگ؟ بہتر کپتان کون ہے اس پر انہوں نے دھونی کا انتخاب کیا اور کہا کہ میں دھونی کو پونٹنگ سے بالاتر کہوں گا۔ کیونکہ انہوں نے نوجوان کھلاڑیوں کی ایک نئی ٹیم تشکیل دی ہے۔

شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ موجودہ ٹیم میں شامل تیز گیند باز شاہین شاہ اور نسیم شاہ میں بہترین گیند باز بننے کی صلاحیت ہے۔
شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ موجودہ ٹیم میں شامل تیز گیند باز شاہین شاہ اور نسیم شاہ میں بہترین گیند باز بننے کی صلاحیت ہے۔


پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ موجودہ ٹیم میں شامل تیز گیند باز شاہین شاہ اور نسیم شاہ میں بہترین گیند باز بننے کی صلاحیت ہے۔ تیز گیند باز جنید خان سے متعلق سوال پر جواب دیتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ جنید خان کو مزید مواقع ملنےچاہئیں۔ ایک مزید سوال پر شاہد آفریدی نے کہا کہ موجودہ دور میں ان کے پسندیدہ آل راؤنڈر انگلینڈ کے کھلاڑی بین اسٹوکس ہیں۔ شاہد آفریدی نے عبدالقادر کو پسندیدہ اسپن گیند باز بھی قرار دیا۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Aug 02, 2020 09:49 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading