ہوم » نیوز » اسپورٹس

شاہد آفریدی نے پھر توڑی ساری حدیں، کہا- ہندوستان میں کوڑے دان میں پڑا کھانا کھا رہے ہیں لوگ

پاکستان کےسابق کپتان شاہد آفریدی (Shahid Afridi) نے ایک بار پھر ہندوستان کے خلاف بیان بازی کی ہے، اس بار تو انہوں نے تمام حدیں توڑ دی ہیں۔

  • Share this:
شاہد آفریدی نے پھر توڑی ساری حدیں، کہا- ہندوستان میں کوڑے دان میں پڑا کھانا کھا رہے ہیں لوگ
شاہد آفریدی کو ہوا کورونا، عوام سے دعاوں کی اپیل

کراچی: کورونا وائرس کی خطرناک وبا کے درمیان پاکستان کے سابق کپتان اپنے ملک کے غریب لوگوں کی مدد ضرور کررہے ہیں، لیکن وہ اپنی حرکتوں سے باز نہیں آرہے ہیں، جن کے لئے وہ اکثر ٹرول ہوتے ہیں۔ شاہد آفریدی اکثر ہندوستان کے لئے بیان بازی کرتے رہتے ہیں اور ایک بار پھر انہوں نے ساری حدیں توڑتے ہوئے ایک متنازعہ بیان دے دیا ہے۔ شاہد آفریدی نے کہا کہ ہندوستان میں لوگ کوڑے دان سے کھانا اٹھاکر کھا رہےہیں۔


شاہد آفریدی کے بگڑے بول


شاہد آفریدی (Shahid Afridi) سے جب کپل دیو (Kapil Dev) کے شعیب اختر (Shoaib Akhtar) کو دیئے جواب پر سوال کیا گیا تو انہوں نے ان کے بیان کی مذمت کی۔ شاہد آفریدی نےکہا کہ شعیب اختر نے ہندوستان اور پاکستان کے درمیان سیریز کرانے کی بات مثبت طریقے سے کہی تھی، یہ بات انہوں نے انسانیت کے لئے کہی تھی۔ شاہد آفریدی نے کہا کہ میں کپل دیو کے جواب سے حیران ہوں۔ انہوں نے کہا ’کپل دیو کا بیان حیران کرنے والا ہے کیونکہ میں ویڈیو دیکھے ہیں، جس میں نظر آرہا ہے کہ ہندوستان میں لوگ کوڑے سے کھانا اٹھاکر کھا رہے ہیں۔ میں کپل دیو کی عزت کرتا ہوں، لیکن انہیں ایسی بات نہیں کہنی چاہئے تھی’۔ واضح رہے کہ ہندوستان میں کورونا وائرس کی وجہ سے لاکھوں لوگوں کا کام کاج بند ہوگیا ہے، لیکن حکومت ان کی مدد کررہی ہے۔ انہیں روزانہ کھانا کھلایا جارہا ہے۔ راشن تقسیم کیا جارہا ہے۔ دہلی حکومت تو ہزاروں غریبوں کو ہر ماہ 5000 روپئے بھی دے رہی ہے۔


شعیب اختر نےحال ہی میں یہ تجویز پیش کی تھی کہ کورونا وائرس سے متاثرہ لوگوں کی مدد کے لئے ہندوستان - پاکستان کے درمیان ایک سیریز ہونی چاہئے۔
شعیب اختر نےحال ہی میں یہ تجویز پیش کی تھی کہ کورونا وائرس سے متاثرہ لوگوں کی مدد کے لئے ہندوستان - پاکستان کے درمیان ایک سیریز ہونی چاہئے۔


کیا ہےکپل دیو اور شعیب اخترکا معاملہ

واضح رہےکہ شعیب اختر نےحال ہی میں یہ تجویز پیش کی تھی کہ کورونا وائرس سے متاثرہ لوگوں کی مدد کے لئے ہندوستان - پاکستان کے درمیان ایک غیر جانبدار مقام پر سیریز ہونی چاہئے۔ اس میچ سے زیادہ کمائی ہوسکے گی۔ حالانکہ شعیب اخترکی اس بات کو ہندوستان کے سابق کپتان کپل دیو نے ازسرنو مستردکر دیا تھا۔ کپل دیو نےکہا تھا کہ ہندوستان کو پیسہ جمع کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ ہمارے پاس پہلے سے ہی کافی پیسہ ہے۔ یہی بات شاہد آفریدی کو بری لگ گئی اور انہوں نے کپل دیو اور ہندوستان کے خلاف ایک بار پھر زہر اگلنا شروع کردیا۔

شاہد آفریدی نے اس سے پہلے مودی حکومت کےخلاف زہر افشانی کی تھی۔
شاہد آفریدی نے اس سے پہلے مودی حکومت کےخلاف زہر افشانی کی تھی۔


واضح رہےکہ شاہد آفریدی نے اتوار کو مودی حکومت کے خلاف بھی بیان دیا تھا۔ ان سے جب ہندوستان - پاکستان سیریز کے بارے میں سوال پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ جب تک ہندوستان میں مودی حکومت ہے تب تک ہندوستان - پاکستان میچ نہیں ہوسکتے ہیں۔
First published: Apr 14, 2020 09:42 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading