ہوم » نیوز » اسپورٹس

تنازعہ: لڑکیوں کےساتھ ہوٹل میں پکڑے گئے تھےشاہد آفریدی، شرم سے جھکا والدین کا سر!

پاکستان کے مشہور آل راونڈر اور سابق کپتان شاہد آفریدی (Shahid Afridi) کے کیریئر کا ایسا داغ، جس کے بعد وہ اپنی فیملی کی نظروں کے سامنے بھی گرگئے تھے۔

  • Share this:
تنازعہ: لڑکیوں کےساتھ ہوٹل میں پکڑے گئے تھےشاہد آفریدی، شرم سے جھکا والدین کا سر!
کوروناوائرس سے متاثر پاکستانی کرکٹر شاہد آفریدی پر لوگوں نے کئے بھدے کمینٹ، کہیں ایسی باتیں

میدان پر بےخوف کرکٹ کھیلنے والا کرکٹر، صرف 37 گیندوں میں سنچری بنانے والا طوفانی بلے باز، غضب کی لیگ اسپن کرنے والا کھلاڑی... نام شاہد آفریدی (Shahid Afridi)۔ پاکستان کے اس سابق کپتان اور آل راونڈر کو کسی تعارف کی ضرورت نہیں۔ شاہد آفریدی (Shahid Afridi) دنیا بھر میں بےحد مشہور ہیں، ان کے لاکھوں مداح ہیں۔ عمران خان کے بعد پاکستان میں اگرکسی آل راونڈر کو چاہا گیا تو وہ شاہد آفریدی ہی ہوں گے۔ حالانکہ یہی شاہد آفریدی کئی ایسےکام کر بیٹھے ہیں، جس سے ان کے ملک، ان کے مداح اور ان کے والدین، فیملی کا سر بھی شرم سے جھک گیا تھا۔ آئیے آپ کو بتاتے ہیں کہ شاہد آفریدی کی ایک ایسی کرتوت کے بارے میں جو انہوں نے آج سے 20 سال پہلے کیا تھا۔


 لڑکیوں کے ساتھ ہوٹل میں پکڑے گئے شاہد آفریدی


سال 2000، اگست کا مہینہ، پاکستان کی ٹیم کو (Pakistan Cricket Team) سنگاپورجانا تھا۔ سنگا پور میں پاکستان، جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کے درمیان ایک ٹرائی سیریز ہونی تھی، جس کی اہمیت اس لئے بھی زیادہ تھی کیونکہ اکتوبر سے کینیا میں آئی سی سی ناک آوٹ ٹرافی ہونی تھی، جسے ہم آج چمپئنز ٹرافی کے نام سےجانتے ہیں۔ سنگا پور ٹرائی سیریز کے لئے پاکستانی ٹیم کا اعلان ہوا، اسکواڈ میں شاہد آفریدی (Shahid Afridi) کا نام بھی شامل تھا۔ پاکستان ٹیم سنگا پور پہنچ گئی اور وہاں وہ فائنل میں جنوبی افریقہ سے ہار گئی۔ حالانکہ پاکستان کی شکست سے بڑی خبر کچھ اور تھی۔ میڈیا میں خبریں آئیں کہ سنگا پور ٹرائی سیریز سے ایک دن پہلے پاکستان کے تین کھلاڑی کراچی کے ہوٹل میں لڑکیوں کے ساتھ موجود تھے۔ وہاں ان کھلاڑیوں نے لڑکیوں کے ساتھ رنگ رلیاں منائیں۔ اس کے بعد جب ان کھلاڑیوں کا نام سامنے آیا تو جیسے پاکستان کےکئی مداحوں کا دل ہی ٹوٹ گیا۔


شاہد آفریدی اکثر وبیشتر کسی نہ کسی تنازعہ میں رہتے ہیں۔
شاہد آفریدی اکثر وبیشتر کسی نہ کسی تنازعہ میں رہتے ہیں۔


کراچی کے ہوٹل کے اس کمرے میں شاہد آفریدی بھی (Shahid Afridi Sex Scandal) تھے۔ اس کے علاوہ شاہد آفریدی کے ساتھ عتیق الزماں اور حسن رضا پر بھی یہ سنگین الزام لگا۔ سنگا پور ٹرائی سیریز ختم ہونے کے بعد ان تینوں نے صفائی دی کہ وہ ان کی خاتون مداح تھی جوکہ ان سے آٹو گراف لینے آئی تھی، لیکن پی سی بی نے شاہد آفریدی، عتیق الزماں اور حسن رضا کی ایک نہیں سنی اور نتیجتاً ان تینوں کھلاڑیوں کو کینیا میں ہونے والے آئی سی سی ناک آوٹ کپ سے باہر کردیا گیا۔ یہی نہیں آفریدی، عتیق الزماں اور حسن رضا پر 50 ہزار روپئےکا بھاری بھرکم جرمانہ بھی لگایا گیا۔

فیملی کی نظروں میں گرگئے آفریدی

پاکستان کی ٹیم سے نکالےجانے سے بڑی بات یہ تھی کہ شاہد آفریدی (Shahid Afridi Sex Scandal) اپنی فیملی سے نظریں ملانے کے لائق بھی نہیں بچے تھے۔ آفریدی نے محض 20 سال کی عمر میں ایسی غلطی کردی، جس کے بعد ان کے والدین اور پوری فیملی کا سر شرم سے جھک چکا تھا۔ خود شاہد آفریدی نے ایک انٹرویو میں یہ بات کہی تھی۔ آفریدی نے کولکاتا کے ایک روزنامہ اخبار کو انٹرویو دے کر بتایا تھا کہ انہیں اپنے والدین سےروزانہ پھٹکار سننے کو مل رہی ہے۔ آفریدی نے کہا کہ انہیں پھنسایا گیا ہےاور میں نے کچھ بھی غلط نہیں کیا ہے۔ شاہد آفریدی کا دعویٰ تھا کہ ان کے کمرے میں لڑکیاں آٹو گراف لینے آئی تھیں۔ آفریدی نے اس اخبار کو بتایا کہ وہ وسیم اکرم اور معین خان سے اس معاملے میں مدد مانگیں گے۔ شاہد آفریدی نے یہاں تک کہہ دیا تھا کہ ان الزامات کے بعد اب ان کا کرکٹ میں واپسی کرنا بھی مشکل ہوجائےگا۔

پاکستان کی ٹیم سے نکالے جانے سے بڑی بات یہ تھی کہ شاہد آفریدی اپنی فیملی سے نظریں ملانے کے لائق بھی نہیں بچے تھے۔
پاکستان کی ٹیم سے نکالے جانے سے بڑی بات یہ تھی کہ شاہد آفریدی اپنی فیملی سے نظریں ملانے کے لائق بھی نہیں بچے تھے۔


والدین نے لیا بڑا فیصلہ

اس سیکس اسکینڈل کے بعد شاہد آفریدی (Shahid Afridi Sex Scandal) کے والدین نے ان کے مستقبل کے لئے ایک بڑا فیصلہ لیا۔ فیملی نے محض 20 سال کی عمر میں شاہد آفریدی کی شادی کرانےکا فیصلہ کیا۔ 22 اکتوبر 2000 کو شاہد آفریدی نے اپنی ماموں زاد بہن نادیہ کے ساتھ نکاح کرلیا۔ شاہد آفریدی کی بیوی نادیہ پیشے سے ایک ڈاکٹر تھیں۔ ویسے یہ بات پختہ نہیں ہےکہ آفریدی کی شادی ان کی فیملی نے اسی سیکس اسکینڈل کی وجہ کرائی یا نہیں۔ حالانکہ شاہد آفریدی کی فوراً شادی ہونا اس طرف اشارہ تو ضرورکرتا ہے۔
First published: Apr 23, 2020 01:53 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading