ہوم » نیوز » اسپورٹس

گوتم گمبھیر کے خلاف بولے شاہد آفریدی، کہا۔ وہ بس بولنا جانتا تھا، کھیلنا نہیں

بتا دیں کہ آفریدی اور گمبھیر کے رشتے ہمیشہ تلخیوں بھرے رہے ہیں۔ دونوں کھیل کے میدان پر اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اکثر ٹکراتے ہوئے نظر آتے ہیں۔

  • Share this:
گوتم گمبھیر کے خلاف بولے شاہد آفریدی، کہا۔ وہ بس بولنا جانتا تھا، کھیلنا نہیں
گوتم گمبھیر کے خلاف بولے شاہد آفریدی، کہا۔ وہ بس بولنا جانتا تھا، کھیلنا نہیں

نئی دہلی۔ پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی (Shahid Afridi) پچھلے کچھ دنوں سے مسلسل متنازعہ بیان دئیے جا رہے ہیں۔ وہ ہندوستان اور اس کے سابق کرکٹروں کے بارے میں کچھ بھی اناپ شناپ بول رہے ہیں۔ اس بار آفریدی نے ہندوستان کے سابق بلے باز گوتم گمبھیر (Gautam Gambhir) کو اوسط درجے کا بڑبولا کھلاڑی بتا دیا۔ بتا دیں کہ آفریدی اور گمبھیر کے رشتے ہمیشہ تلخیوں بھرے رہے ہیں۔ دونوں کھیل کے میدان پر اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اکثر ٹکراتے ہوئے نظر آتے ہیں۔


آفریدی نے اپنی سوانح حیات گیم چینجر میں گوتم گمبھیر کو ایک اوسط درجے کا بڑبولا کھلاڑی بتایا ہے۔ آفریدی کے مطابق، گوتم گمبھیر کے نام کوئی بھی بڑا ریکارڈ نہیں ہے لیکن وہ خود کو ڈان بریڈمین اور جیمس بانڈ سمجھتے ہیں۔ آفریدی نے کہا ’ گوتم گمبھیر کے سلوک میں ہی مسئلہ ہے۔ اس کے کوئی بڑے ریکارڈ نہیں ہیں۔ بس نخرے بازی ہے۔


شاہد آفریدی نے اپنی اس کتاب میں ویریندر سہواگ پر بھی نشانہ سادھا ہے


شاہد آفریدی نے اپنی کتاب میں گوتم گمبھیر سے میدان پر ہوئی لڑائی کا بھی ذکر کیا ہے۔ آفریدی کے مطابق، سال 2007 میں ہندوستان میں کھیلے جا رہے ایک ون ڈے میں ان کی گمبھیر سے لڑائی ہو گئی تھی۔ آفریدی نے کہا کہ اس لڑائی کے دوران ہم دونوں نے ایک دوسرے کی ماں۔ بہنوں کو یاد کیا تھا۔

سہواگ پر بھی سادھا نشانہ

شاہد آفریدی نے اپنی اس کتاب میں ویریندر سہواگ پر بھی نشانہ سادھا ہے۔ آفریدی نے لکھا کہ ویریندر سہواگ سوشل میڈیا پر پاکستان کے خلاف منفی تبصرے کرتے رہتے ہیں، کیا یہ صحیح طریقہ ہے۔
Published by: Nadeem Ahmad
First published: Apr 18, 2020 09:17 AM IST