ہوم » نیوز » اسپورٹس

شاہد آفریدی کو ہوا کورونا، کہا- تین دنوں سے پورے جسم میں درد، عوام سے دعاوں کی اپیل

شاہد آفریدی (Shahid Afridi) کا کورونا (Coronavirus) ٹسٹ پازیٹیو آیا ہے۔ انہوں نے مداحوں سے دعا کرنے کی اپیل کی ہے۔ اس کے بعد پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کئی کھلاڑیوں نے جلد صحتیاب ہونے کے لئے دعا کی ہے۔

  • Share this:
شاہد آفریدی کو ہوا کورونا، کہا- تین دنوں سے پورے جسم میں درد، عوام سے دعاوں کی اپیل
شاہد آفریدی کو ہوا کورونا، عوام سے دعاوں کی اپیل

اسلام آباد: پاکستان کے سابق کرکٹر اور کپتان شاہد آفریدی (Shahid Afridi) بھی کورونا وائرس (Coronavirus) کی چپیٹ میں آگئے ہیں۔ انہوں نے خود اس کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے ٹوئٹ کرکے بتایا کہ جمعرات سے ہی ان کی طبیعت ٹھیک نہیں چل رہی تھی۔ واضح رہے کہ کورونا کا انفیکشن شروع ہونے کے بعد سے ہی شاہد آفریدی پاکستان میں مسلسل غریبوں اور ضرورتمندوں کی مدد کر رہے تھے۔ وہ اپنی ٹیم کے ساتھ پاکستان کے الگ الگ علاقوں میں راحتی اشیا تقسیم کر رہے تھے۔


آفریدی نے بیاں کیا اپنا درد


شاہد آفریدی نے ٹوئٹ میں لکھا، ’جمعرات سے ہی میری طبیعت ٹھیک نہیں چل رہی تھی۔ میرے جسم میں کافی درد ہو رہا تھا۔ میرا کورونا کا ٹسٹ پازیٹیو آیا ہے۔ میرے جلدی ٹحیک ہونے کی آپ سب دعا کریں’۔




سابق ساتھی کھلاڑی کر رہے ہیں دعا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کئی کھلاڑیوں نے شاہد آفریدی کے جلدی ٹھیک ہونے کے لئے انہیں میسیج بھیجے ہیں۔ پیغام بھیجنے والوں میں محمد حفیظ، سہیل تنویر اور کامران اکمل شامل ہیں۔



ریکارڈوں کے شہنشاہ ہیں آفریدی

واضح رہے کہ شاہد آفریدی اپنی طوفانی بلے بازی کے لئےجانے جاتے تھے۔ 398 ونڈے کھیلنے والے شاہد آفریدی نے 8 ہزار سے زیادہ رن بنائے ہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے پاکستان کے لئے 27 ٹسٹ میچوں میں بھی شرکت کی ہے، جبکہ انہیں 99 ٹی-، لیکن20 میچوں میں کھیلنے کا موقع ملا ہے۔ ونڈے میں صرف 37 گیندوں پر سب سے تیز سنچری لگانے کے ریکارڈ پر بھی شاہد آفریدی کا لمبے وقت تک قبضہ رہا ہے۔ سال 2014 تک وہ اس ریکارڈ کے مالک تھے۔

پاکستان میں کورونا

واضح رہے کہ پاکستان میں ایک لاکھ 32 ہزار سے زیادہ لوگ کورونا پازیٹیو ہیں۔ اب تک وہاں اس خطرناک وائرس سے ڈھائی ہزار سے زیادہ لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔ پاکستان میں کورونا انفیکشن کو روکنے کے لئے لاک ڈاون بھی نافذ کیا گیا تھا، لیکن بعد میں اسے ہٹا لیا گیا۔
First published: Jun 13, 2020 04:02 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading