ہوم » نیوز » اسپورٹس

کورونا کی چپیٹ میں آنے کے بعد سامنے آیا شاہد آفریدی کا ویڈیو، کہا- جھوٹ ہے

شاہد آفریدی (Shahid Afridi) کو کورونا وائرس (Coronavirus) ہوگیا ہے اور اب انہوں نے ویڈیو بناکر اشاروں ہی اشاروں میں کہا ہے کہ یہ وبا اتنی خطرناک نہیں ہے۔

  • Share this:
کورونا کی چپیٹ میں آنے کے بعد سامنے آیا شاہد آفریدی کا ویڈیو، کہا- جھوٹ ہے
کورونا کی چپیٹ میں آنے کے بعد سامنے آیا شاہد آفریدی کا ویڈیو

پاکستان کے سابق کپتان اور سابق آل راونڈر شاہد آفریدی (Shahid Afridi) کورونا وائرس (Coronavirus) سے متاثر ہیں۔ بدھ کو شاہد آفریدی نے ایک ویڈیو جاری کیا، جس میں انہوں نے اپنے مداحوں کو ایک خاص پیغام دیا۔ شاہد آفریدی نے بتایا کہ وہ ٹھیک ہو رہے ہیں اور کورونا وائرس کو سر پر چڑھانے کی ضرورت نہیں ہے۔ مطلب اشاروں ہی میں اس وبا سے نہ ڈرنے کا مشورہ دیا۔ شاہد آفریدی (Shahid Afridi) نے ان کی طبیعت پر سوشل میڈیا پر چل رہی سبھی خبروں کو افواہ بتایا۔ واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر دعوے کئے جارہے تھے کہ شاہد آفریدی کی طبیعت بگڑ گئی ہے اور وہ آئی سی یو میں ہیں۔


سامنے آیا شاہد آفریدی کا ویڈیو


شاہد آفریدی (Shahid Afridi) نے ویڈیو جاری کرتے ہوئے کہا، ’امید ہے کہ آپ لوگ ٹھیک ہوں گے۔ اس لئے سامنے آ رہا ہوں کیونکہ میں اپنی صحت کو لے کر سوشل میڈیا پر بہت کچھ چیزیں سن رہا ہوں۔ میرے لئے دو تین دن مشکل تھے، لیکن دن گزرتے گئے اور طبیعت صحیح ہوگئی’۔ شاہد آفریدی نے مزید کہا، ’اس وبا کو بہت زیادہ سر پر چڑھانے کی ضرورت نہیں۔ جب تک آپ خود نہیں لڑیں گے، آپ کو پتہ نہیں چلے گا۔ میرے لئے یہ دن مشکل تھے۔ ان 9-8 دنوں میں مشکل یہ رہی کہ میں اپنے بچوں کو پیار نہیں کر پا رہا ہوں۔ انہیں سینے سے نہیں لگا پا رہا ہوں۔ اس بیماری سے بس احتیاط رکھنا ضروری ہے’۔


 




کورونا کی چپیٹ میں آنے کے بعد آفریدی نے کیا کیا

شاہد آفریدی (Shahid Afridi) نے مداحوں کو یہ بھی بتایا کہ کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد انہوں نے گھر پر کیسے اس وبا کو قابو کیا۔ شاہد آفریدی نے کہا، ’مجھے معلوم تھا کہ یہ بیماری ہونی ہے۔ شروع میں ہوتی تو لوگوں کی مدد نہیں کرپاتا، راشن نہیں پہنچا پاتا، جو بھی لوگ کووڈ-19 پازیٹیو ہوں تو وہ اسٹیم (بھانپ) لیں۔ ادرک کی چائے دو سے تین بار پیئیں۔ نیبو کی چائے بھی لیں، ڈرنے کی ضرورت نہیں، لوگوں سے نہ ملیں، جب تک ضروری کام نہیں ہے، باہر نہ نکلیں‘۔

 


First published: Jun 17, 2020 09:27 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading