ہوم » نیوز » اسپورٹس

ہندووں کی مدد کرنے لکشمی نارائن مندر پہنچے شاہد آفریدی، ملا آشیرواد

کورونا وائرس پھیلنے کے بعد سے شاہد آفریدی (Shahid Afridi) مسلسل غریب لوگوں کی مدد کر رہے ہیں۔

  • Share this:
ہندووں کی مدد کرنے لکشمی نارائن مندر پہنچے شاہد آفریدی، ملا آشیرواد
ہندووں کی مدد کرنے لکشمی نارائن مندر پہنچے شاہد آفریدی

اسلام آباد: پاکستان کے سابق کپتان اور اسٹار کھلاڑی شاہد آفریدی (Shahid Afridi) گزشتہ تین ماہ سے مسلسل لوگوں کی مدد میں مصروف ہیں۔ پاکستان میں کورونا وائرس پھیلنے کے بعد سے شاہد آفریدی (Shahid Afridi) غریب لوگوں کی مدد کر رہے ہیں۔ شاہد آفریدی کی فاونڈیشن مسلسل پسماندہ علاقوں میں جاکر لوگوں کو راشن اور ضرورت کا سامان مہیا کرا رہی ہے۔ شاہد آفریدی کی کچھ تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں، جن میں وہ ہندووں کی مدد کرتے نظر آرہے ہیں۔ شاہد آفریدی نے مندر میں جاکر غریب لوگوں کو راشن تقسیم کیا ہے۔


شاہد آفریدی نے کی ہندووں کی مدد
شاہد آفریدی نے کی ہندووں کی مدد


آفریدی نے کی ہندووں کی مدد


شاہد آفریدی (Shahid Afridi) نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر تصویر ڈالی ہیں، جس میں وہ لکشمی نارائن مندر پہنچ گئے ہیں۔ وہاں انہوں نے ہندووں کی مدد کی اور انہیں راشن اور ضرورت کا سامان دیا۔ شاہد آفریدی کے ساتھ پاکستان کے اسکواش کھلاڑی جہانگیر خان بھی موجود ہیں۔

واضح رہے کہ شاہد آفریدی (Shahid Afridi) مسلسل ہندو علاقوں کی مدد کررہے ہیں۔ گزشتہ ماہ کراچی میں انہوں نے راشن تقسیم کی تھی۔ الزام لگ رہے تھے کہ پاکستان کی حکومت ہندووں کی مدد نہیں کر رہی ہے۔ پاکستان میں ایک ہندو ٹینس کھلاڑی نے شاہد آفریدی کو اس بابت ویڈیو بھی بھیجا تھا، جس کے بعد ان کی فاونڈیشن نے کراچی میں ہندووں کو راشن مہیا کرایا۔ سندھ علاقے میں بھی شاہد آفریدی کی فاونڈیشن نے لوگوں کی مدد کی۔ واضح رہے کہ سندھ صوبہ میں 54 فیصد ہندو رہتے ہیں۔



شاہد آفریدی کے جذبے کو سلام

واضح رہے کہ شاہد آفردی (Shahid Afridi) نےحال ہی میں ٹوئٹر پر ایک ویڈیو پوسٹ کیا تھا، جس میں انہوں نے اعلان کیا تھا کہ وہ سبھی برانڈس کے لئے فری ایڈ کریں گے۔ بس وہ انہیں راشن اور ضرورت کا سامان مہیا کرادیں تاکہ وہ لوگوں کی مدد کرسکیں۔ ایک طرف جہاں کرکٹر کورونا وائرس کی وجہ سے گھر بیٹھے ہوئے ہیں، وہیں دوسری طرف شاہد آفریدی مسلسل گھر گھر جاکر غریبوں کی مدد کر رہے ہیں۔ شاہد آفریدی کا یہ جذبہ قابل تعریف ہے۔
First published: May 14, 2020 09:19 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading