IPL 2020: راجستھان رائلس کی پہلی شکست، کولکاتا نائٹ رائیڈرس نے 37 رنوں سے جیتا میچ
راجستھان رائلس کی کارکردگی دبئی میں بے حد خراب کارکردگی رہی۔ کولکاتا نائٹ رائیڈرس نے غضب کا کھیل دکھاتے ہوئے رائلس پر 37 رنوں کی جیت حاصل کرلی۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Oct 01, 2020 01:59 AM IST

راجستھان رائلس کی پہلی شکست، کولکاتا نائٹ رائیڈرس نے 37 رنوں سے جیتا میچ
انڈین پریمیئرلیگ (آئی پی ایل) کے 12 ویں میچ میں کولکاتا نائٹ رائیڈرس نے راجستھان رائلس پر 37 رنوں کی بڑی جیت درج کی۔ پہلے بلے بازی کرتے ہوئے کولکاتا کی ٹیم نے 20 اوور میں 174 رن بنائے، جواب میں راجستھان رائلس کی ٹیم 137 رن ہی بناسکی۔ راجستھان کی یہ اس سیزن کی پہلی شکست ہے، جبکہ کولکاتا نے اپنے تین میں سے دوسرا میچ جیت لیا ہے۔ کولکاتا نائٹ رائیڈرس کے سبھی گیند بازوں نے بہترین مظاہرہ کیا۔ ورون چکرورتی، کملیش ناگرکوٹی اور شیوم ماوی نے 2-2 وکٹ اپنے نام کئے۔ سنیل نرائن، پیٹ کمنس اور کلدیپ یادو نے 1-1 وکٹ لیا۔
راجستھان رائلس کے بلے باز ناکام
شارجہ سے باہر نکلتے ہی راجستھان رائلس کا پورا ٹاپ آرڈر فلاپ ہوگیا۔ دبئی کی پچ پر اسٹیو اسمتھ 3، سنجو سیمسن 8، رابن اتھپا 2، ریان پراگ ایک رن بنا سکے۔ جوس بٹلر اچھی شروعات کے باوجود 21 رن پر آوٹ ہوگئے۔ گزشتہ میچ کےہیرو راہل تیوتیا بھی 14 رن ہی بناسکے۔ راجستھان رائلس کی طرف سے صرف ٹام کرن نے 35 گیندوں میں نصف سنچری لگائی۔ ٹام کرن نے ناٹ آوٹ 54 رن بنائے۔
کولکاتا کی پہلے بلے بازی
راجستھان رائلس کی بلے بازی پوری طرح فلاپ
شارجہ کے میدان پر دو میچ میں 35 چھکے مارنے والی راجستھان رائلس کے بلے باز دبئی میں بری طرح فلاپ ثابت ہوئے۔ 175 رنوں کے ہدف کا تعاقب کرنے اتری ٹیم نے شارجہ کی پچ کی طرح ہی دبئی میں بھی کھیلنے کی کوشش کی، لیکن ایسا ہو نہیں سکا۔ کپتان اسمتھ کمنس کی گیند پر 3 رن بناکر آوٹ ہوگئے۔ سنجو سیمسن کو شیوم ماوی نے پویلین کی راہ دکھائی، وہ 8 رن ہی بناسکے۔ پاور پلے ختم ہونے کے فوراً بعد شیوم ماوی نے بٹلر کو بھی 21 ن پر آوٹ کردیا۔ 8 ویں اوور میں کملیش ناگرکوٹی نے دو وکٹ نکال کر راجستھان کو پوری طرح بیک فٹ پر کھڑا کردیا۔ ناگرکوٹی نے رابن اتھپا کو 2 اور ریان پراگ کو ایک رن پر آوٹ کیا۔ اس کے بعد راہل تیوتیا کو مسٹری اسپنر ورون چکرورتی نے بولڈ کرکے راجستھان کی سبھی امیدیں ختم کردیں۔ جوفرا آرچر بھی ورون چکرورتی کا شکار بنے۔ راجستھان کی طرف سے صرف ٹام کرن نے کھل کر کھیل دکھایا۔ انہوں نے اپنی نصف سنچری اننگ میں 3 چھکے اور 2 چوکے لگائے۔ حالانکہ ان کی یہ اننگ ٹیم کے کام نہیں آئی۔