ہوم » نیوز » اسپورٹس

پابندی کے بعد بنگلہ دیش کےاسٹارشکیب الحسن کوملا 'تحفہ'، دیا یہ بیان

شکیب الحسن پرمیچ فکسنگ کا آفرملنے کی بات چھپانے پردو سال کی پابندی لگائی گئی ہے۔

  • Share this:
پابندی کے بعد بنگلہ دیش کےاسٹارشکیب الحسن کوملا 'تحفہ'، دیا یہ بیان
آئی سی سی نے شکیب الحسن پردو سال کی پابندی لگا دی ہے، جس کی وجہ سے وہ ٹیم سے باہر ہیں۔

نئی دہلی: ہندوستان دورے پرآنے سے ٹھیک پہلےشکیب الحسن کولگے بڑے جھٹکے کے بعد اب انہیں شاندارتحفہ ملا ہے۔ بنگلہ دیش کی ٹیم نے ہندوستان کو پہلے ٹی -20  میچ میں شکست دے کرجیت درج کی۔ ہندوستان دورے کا آغازایسا شاندارہوگا، خود بنگلہ دیشی ٹیم کو بھی ایسی امید نہیں تھی، لیکن دہلی میں کھیلے گئے میچ میں بنگلہ دیش نے روہت شرما کی قیادت والی ٹیم انڈیا کو7 وکٹ سے شکست دی، جس کے بعد دوسال کی پابندی جھیل رہے شکیب الحسن نےاپنی ٹیم کومبارکباد دی۔ دراصل شکیب الحسن دورے پرنہیں آئے ہیں۔ ہندوستان کا دورہ کرنے سے پہلے ہی آئی سی سی نےان پردو سال کی پابندی لگا دی، جس کے بعد محموداللہ کی قیادت میں بنگلہ دیشی ٹیم ہندوستان آئی۔


شکیب الحسن پریہ پابندی میچ فکسنگ کا آفرملنے کی بات چھپانے پرعائد کی گئی ہے۔ بنگلہ دیش کے ٹسٹ اورٹی -20 ٹیم کےکپتان شکیب الحسن نےآئی سی سی کےاینٹی کرپشن یونٹ کے تین ضوابط کی خلاف ورزی کرنےکی بات کا اعتراف کرلیا، جس کے بعد ان پریہ کارروائی کی گئی۔ حالانکہ شکیب الحسن پرپابندی عائد ہونے کے بعد بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ اوروزیراعظم شیخ حسینہ ان کے ساتھ کھڑی نظرآئیں۔


بنگلہ دیش نے درج کی پہلی ٹی -20 جیت


اس میچ سے پہلے بنگلہ دیش نے ٹیم انڈیا کے خلاف اپنے 8 میچ گنوائے تھے، جس کے بعد محمود اللہ کی ٹیم نے ہندوستان پرواحد ٹی -20 جیت حاصل کی۔ شکیب الحسن نے دلچسپ میچ میں ملی تاریخی جیت پربنگلہ دیشی ٹیم کومبارکباد دیتےہوئےکہا کہ ٹیم نے زبردست دباؤمیں بھی شاندارکارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نےکہا کہ ٹیم نے پورے ملک کوفخرکرنے کا موقع دیا۔ پہلے گیند بازی کرتے ہوئے بنگلہ دیش کے گیند بازوں نے ہندوستان کو 148 رن پر ہی روک دیا۔ شکھردھون نے سب سے زیادہ 41 رن بنائے۔ حالانکہ آخری کے دو اوورمیں کنال پانڈیا اورواشنگٹن سندرنے30 رن جوڑ کرٹیم کو باعزت اسکورتک پہنچایا۔

shakib-al

ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے بنگلہ دیشی ٹیم کی شروعات بھی کچھ خاص نہیں رہی تھی اور دیپک چہرنےلٹن داس کو اپنا شکاربنایا۔ اس کے بعد محمد نعیم اورسومیا سرکارنے 46 رن کی شراکت کرکےٹیم کو مضبوطی فراہم کردی۔ ان کے پویلین لوٹنےکے بعد مشفق الرحیم نے ناٹ آؤٹ 60 رن کی شانداراننگ کھیل کرٹیم کوجیت دلا دی۔ خلیل احمد کے 19 ویں اوورمیں مشفق الرحیم نے4 چوکے لگاکرٹیم کوجیت دلائی۔ دیپک چہر، یجویندرچہل اورخلیل احمد کو ایک ایک کامیابی ملی۔ وہیں بلے بازی میں شاندارفارم میں چل رہے روہت شرما بھی کچھ خاص کمال نہیں دکھا پائے۔ سیریز کا دوسرا میچ 7 نومبرکو راج کوٹ میں کھیلا جائے گا۔
First published: Nov 04, 2019 04:28 PM IST