ہوم » نیوز » اسپورٹس

شکیب الحسن نے کہا- میں نے غلطی کی ہے اور اس سے سب سبق لیں

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے انسداد بدعنوانی ضابطے کی خلاف ورزی پر پابندی کا سامنا کرنے والے بنگلہ دیش کے آل راؤنڈر شکیب الحسن کا کہنا ہے کہ انہوں نے غلطی کی اور وہ چاہتے ہیں کہ تمام کھلاڑی میری اس غلطی سے سبق حاصل کریں۔

  • UNI
  • Last Updated: Jul 24, 2020 08:02 PM IST
  • Share this:
شکیب الحسن نے کہا- میں نے غلطی کی ہے اور اس سے سب سبق لیں
شکیب الحسن نے کہا- میں نے غلطی کی ہے اور اس سے سب سبق لیں

ڈھاکہ: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے انسداد بدعنوانی ضابطے کی خلاف ورزی پر پابندی کا سامنا کرنے والے بنگلہ دیش کے آل راؤنڈر شکیب الحسن کا کہنا ہے کہ انہوں نے غلطی کی اور وہ چاہتے ہیں کہ تمام کھلاڑی میری اس غلطی سے سبق حاصل کریں۔ گذشتہ سال اکتوبر میں شکیب الحسن نے ان پر عائد کردہ آئی سی سی اینٹی کرپشن کووڈ19 کے تین ضابطوں کو توڑنے کے الزام کو قبول کیا تھا۔ اس کے بعد ان پر کھیلنے پر پابندی عائد کردی گئی تھی۔ ان پر عائد پابندی رواں سال 29 اکتوبر کو ختم ہو رہی ہے، جس کے بعد وہ انٹرنیشنل کرکٹ میں واپس آسکتے ہیں۔


شکیب الحسن نے کہا کہ آپ کو ایماندار ہونا پڑے گا۔ آپ لوگوں سے جھوٹ نہیں بول سکتے، جو کچھ ہوا وہ ہوا۔ لوگ غلطیاں کرتے ہیں۔ آپ سو فیصد درست نہیں ہوسکتے۔
شکیب الحسن نے کہا کہ آپ کو ایماندار ہونا پڑے گا۔ آپ لوگوں سے جھوٹ نہیں بول سکتے، جو کچھ ہوا وہ ہوا۔ لوگ غلطیاں کرتے ہیں۔ آپ سو فیصد درست نہیں ہوسکتے۔


شکیب الحسن نے کہا کہ آپ کو ایماندار ہونا پڑے گا۔ آپ لوگوں سے جھوٹ نہیں بول سکتے، جو کچھ ہوا وہ ہوا۔ لوگ غلطیاں کرتے ہیں۔ آپ سو فیصد درست نہیں ہوسکتے۔ یہ ضروری ہےکہ آپ ان غلطیوں سے کس طرح سبق حاصل کر رہے ہیں۔ لوگوں سے کہو کہ ایسی غلطیاں نہ کریں۔ آپ انہیں راستہ دکھائیں تاکہ وہ غلط راستے پر نہ جائیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر یہ کسی اور کے ساتھ ہوتا تو میں اس سے سبق سیکھتا، لیکن یہ میرے ساتھ ہوا ہے اور دوسرے لوگوں کو بھی میری طرف دیکھ کر اس سے سبق لینا چاہئے۔ میں پہلے دن سے ہی ایماندار بننا چاہتا تھا۔


شکیب الحسن نے کہا کہ جب وہ مجھ سے سوالات کرتے تو میں کسی سے کچھ چھپانا نہیں چاہتا تھا۔ میں نے غلطی کی تھی اور مجھ جیسے کھلاڑی کو ایسا نہیں کرنا چاہئے تھا۔ میں نے اس کے لئے معافی مانگی ہے اور اب میں آگے بڑھنا چاہتا ہوں۔ میں چاہتا ہوں کہ ہر ایک اپنی غلطی سے سبق سیکھے اور کبھی ایسی غلطی نہ کرے۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Jul 24, 2020 07:42 PM IST