شکیب الحسن کا عالمی کرکٹ میں تاریخی کارنامہ، ایسا ریکارڈ بنا کر ونڈے میں رقم کی تاریخ

شکیب الحسن کا عالمی کرکٹ میں تاریخی کارنامہ، ایسا ریکارڈ بنا کر ونڈے میں رقم کی تاریخ

شکیب الحسن کا عالمی کرکٹ میں تاریخی کارنامہ، ایسا ریکارڈ بنا کر ونڈے میں رقم کی تاریخ

بنگلہ دیش تیسرا ون ڈے جیتنے کے بعد بھی ون ڈے سیریز 2-1 سے ہار گیا ہے۔ اب دونوں ٹیموں کے درمیان 3 میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلی جائے گی۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Dhaka
  • Share this:
    انگلینڈ کے خلاف تیسرے ونڈے میچ میں بنگلہ دیش کے آل راونڈر شکیب الحسن نے ایک خاص کارنامہ اپنے کرئیر میں انجام دیا ہے۔ شکیب الحسن ونڈے میں 300 وکٹ حاصل کرنے والے بنگلہ دیش کے پہلے کرکٹر بن گئے ہیںَ ایک طرح سے شکیب نے بنگلہ دیش کرکٹ کے لیے نئی تاریخ رقم کی ہے۔ اتنا ہی نہیں شکیب ان قدآور آل راونڈروں کی فہرست میں بھی شامل ہوگئے ہیں جنہوں نے اپنے ونڈے کرئیر میں 300 سے زیادہ وکٹ اور بیٹنگ کرتے ہوئے 6000 سے زیادہ رن بھی بنائے ہیں۔ شکیب الحسن ایسا کرنے والے ونڈے کرکٹ میں دنیا کے تیسرے کرکٹر بنے ہیں۔

    شکیب الحسن سے پہلے ایسا کارنامہ انجام دینے والے سنتھ جئے سوریہ اور شاہد آفریدی ہیں۔ سری لنکا کے جے سوریہ نے اپنے ونڈے کرئیر میں 13430 رن اور 323 وکٹ لیے ہیں۔ پاکستان کے شاہد آفریدی نے 8064 رن اور 395 وکٹ حاصل کرنے کا کارنامہ انجام دے رکھا ہے۔ وہیں، اب شکیب الحسن نے 6976 رن اور 300 وکٹ لیے ہیں۔


    انگلینڈ کے خلاف تیسرے ون ڈے کی بات کریں تو بنگلہ دیش یہ میچ 50 رنز سے جیتنے میں کامیاب رہا۔ بنگلہ دیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 48.5 اوورز میں 246 رنز بنائے جس کے بعد انگلش ٹیم 43.1 اوورز میں 196 رنز ہی بنا سکی۔ بنگلہ دیش کے شکیب نے اپنے ون ڈے کیریئر کی 52 ویں نصف سنچری اسکور کی اور 75 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے، بالنگ کرتے ہوئے شکیب نے 10 اوورز میں 35 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔

    یہ بھی پڑھیں:

    میدان پرچھائی’سوپر وومن‘، ہوا میں چھلانگ لگا کر رادھا یادو نے پکڑا شاندار کیچ،دیکھیں ویڈیو

    یہ بھی پڑھیں:

    شکیب کو میچ کے بہترین کھلاڑی کا خطاب دیا گیا۔ بنگلہ دیش تیسرا ون ڈے جیتنے کے بعد بھی ون ڈے سیریز 2-1 سے ہار گیا ہے۔ اب دونوں ٹیموں کے درمیان 3 میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلی جائے گی۔
    Published by:Shaik Khaleel Farhaad
    First published: