ہوم » نیوز » اسپورٹس

تیز گیند باز محمد سمیع کی اہلیہ حسین جہاں 23 مارچ کو ممتا بنرجی سےکرسکتی ہیں ملاقات

ہندوستانی ٹیم کے تیز گیند باز محمد سمیع اور ان کی اہلیہ حسین جہاں کے درمیان جاری تنازع کے درمیان حسین جہاں 23مارچ کو وزیرا علیٰ ممتا بنرجی سے ملاقات کرسکتی ہیں۔

  • UNI
  • Last Updated: Mar 21, 2018 07:09 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
تیز گیند باز محمد سمیع کی اہلیہ حسین جہاں 23 مارچ کو ممتا بنرجی سےکرسکتی ہیں ملاقات
ہندوستانی ٹیم کے تیز گیند باز محمد سمیع اور ان کی اہلیہ حسین جہاں کے درمیان جاری تنازع کے درمیان حسین جہاں 23مارچ کو وزیرا علیٰ ممتا بنرجی سے ملاقات کرسکتی ہیں۔

کلکتہ: ہندوستانی ٹیم کے تیز گیند باز محمد سمیع اور ان کی اہلیہ حسین جہاں کے درمیان جاری تنازع کے درمیان حسین جہاں 23مارچ کو وزیرا علیٰ ممتا بنرجی سے ملاقات کرسکتی ہیں۔سوموار کو وزیر اعلیٰ ممتابنرجی سے ملاقات کرنے کیلئے حسین جہاں وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ گئی تھیں اور ملاقات کیلئے وقت مانگا تھا ۔اس سے قبل حسین جہاں نے دعویٰ کیا تھا کہ سمیع کے اہل خانہ اس کو ہلاک کرنے کی کوشش کررہے ہیں ۔

حسین جہاں نے کہا تھا کہ میں یہاں وزیرا علیٰ سے ملاقات کرنے کیلئے آئی تھیں مگر وہ یہاں نہیں ہیں اس لیے میں ان کے گھر پر ایک خط چھوڑ کر جارہی ہوں ۔اس سے قبل اتوار کو حسین جہاں نے وزیرا علیٰ ممتا بنرجی سے اپیل کی تھی ان کے مسائل کو سنیں اور حل کریں ۔

First published: Mar 21, 2018 07:09 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading