ہوم » نیوز » اسپورٹس

انگلینڈ میں پاکستانی بلے باز شان مسعود کا بڑا کارنامہ، 24 سال بعد لگی ایسی ’ڈبل سنچری’

مینچسٹر ٹسٹ میں انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان ٹکر چل رہی ہے۔ شان مسعود (Shan Masood) نے شاندار سنچری لگائی۔

  • UNI
  • Last Updated: Aug 07, 2020 02:05 AM IST
  • Share this:
انگلینڈ میں پاکستانی بلے باز شان مسعود کا بڑا کارنامہ، 24 سال بعد لگی ایسی ’ڈبل سنچری’
انگلینڈ میں پاکستانی بلے باز شان مسعود کا بڑا کارنامہ

مانچسٹر: سلامی بلے باز شان مسعود (156) کی مسلسل تیسری سنچری کی مدد سے پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف پہلے کرکٹ ٹیسٹ کے دوسرے دن جمعرات کو پہلی اننگ میں 326رن کا باعزت اسکو ربنا لیا۔ پہلے ٹیسٹ کے پہلے دن کا کھیل بارش اور خراب روشنی سے متاثر تھا اور 49اوور ہی پھینکے جاسکے تھے۔ پاکستان نے آج دو وکٹ پر 139رن سے آگے کھیلنا شروع کیا اور اس کی پہلی اننگ چائے کے وقفہ کے بعد 326 پر سمٹ گئی۔




شان مسعود نے 319 گیندوں میں 18چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 156رن بنائے۔ انہوں نے اپنی ٹیم کے مجموعی اسکور میں تقریباً نصف اسکور کا تعاون کیا۔
شان مسعود نے 319 گیندوں میں 18چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 156رن بنائے۔ انہوں نے اپنی ٹیم کے مجموعی اسکور میں تقریباً نصف اسکور کا تعاون کیا۔

شان مسعود نے 319 گیندوں میں 18چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 156رن بنائے۔ انہوں نے اپنی ٹیم کے مجموعی اسکور میں تقریباً نصف اسکور کا تعاون کیا۔ بابر اعظم نے 69 رن اور شان مسعود نے 46 رن سے اپنی اننگ کو آگے بڑھایا۔ شان مسعود نے ایک اینڈ سنبھال کر شاندار بلے بازی کی اور اپنی مسلسل تیسری سنچری مکمل کی۔ یہ ان کا چوتھا ٹیسٹ تھا۔ شان مسعود نے دسمبر 2019 میں سری لنکا کے خلاف 135 اور فروری 2020 میں بنگلہ دیش کے خلاف 100 رن بنائے تھے۔

شان مسعود نے اپنے 50 رن 156 گیندوں میں، 100 رن 251 گیندوں میں اور 150 رن 311 گیندوں میں مکمل کئے۔ شان مسعود چائے کے وقفہ تک 314 گیندوں میں 17چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 151 رن بناکر کریز پر تھے اور ان کا وکٹ چائے کے وقفہ کے بعد گرا۔ انگلینڈ کی طرف سے براڈ نے 54رن پر تین وکٹ، آرچر نے 59رن پر تین وکٹ اور ووکس نے 43رن پر دو وکٹ لئے جبکہ اینڈرسن اور بیس کو ایک ایک وکٹ ملا۔

Published by: Nisar Ahmad
First published: Aug 07, 2020 02:05 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading