உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    سنجوسیمسن کی سنچری کی اس عظیم کھلاڑی نے پہلے ہی کردی تھی پیشین گوئی!۔

    سنجو سیمسن: تصویر: آئی پی ایل ٹی 20 ڈاٹ کام۔

    سنجو سیمسن: تصویر: آئی پی ایل ٹی 20 ڈاٹ کام۔

    سنجو سیمسن نے سن رائزرس حیدرآباد کے خلاف 55 گیندوں میں 10 چوکوں اور4 چھکوں کی مدد سے 102 رنوں کی ناٹ آوٹ اننگ کھیل کرتہلکہ مچا دیا۔

    • Share this:
      راجستھان رائلس کے اسٹاربلے بازسنجو سیمسن نے حیدرآباد کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں میزبان سن رائزرس کے خلاف 55 گیندوں میں 10 چوکوں اور4 چھکوں کی مدد سے 102 رنوں کی شانداراننگ کھیل کرتہلکہ مچا دیا۔

      یہ موجودہ سیزن کی پہلی سنچری بھی ہے، لیکن اس سے بھی دلچسپ بات یہ ہے کہ سیمسن کی شاندارکارکردگی کی پیشین گوئی ٹیم کے مینٹر اورآسٹریلیا کے سابق عظیم اسپنرشین وارن نے آئی پی ایل 2019 شروع ہونے سے قبل ہی کردی تھی۔

      آسٹریلیا کے لئے 145 ٹسٹ اور 194 ونڈے میچوں میں 1001 وکٹ لینے والے شین وارن کی کپتانی میں راجستھان رائلس نے 2008 میں لیگ کا پہلا خطاب جیتا تھا اورتب سے وہ ٹیم کے ساتھ کبھی کپتان، کبھی کوچ اورفی الحال مینٹرکے طورپرمنسلک ہیں۔ جبکہ نوجوان کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو سمجھنے اورانہیں نکھارنے کی صلاحیت کا ہرکوئی قائل ہے۔

      شین وارن نے آئی پی ایل 2019 کے شروع ہونے سے قبل ہی کہا تھا کہ اس بار سنجو سیمسن آئی پی ایل کے سب سے زیادہ قابل قدرکھلاڑی (موسٹ ویلیوایبل پلیئر) ثابت ہوسکتے ہیں۔ یہی نہیں شین وارن نے یہ بھی کہا تھا کہ سیمسن اس سال (2019) کے آخرتک ٹیم انڈیا کے لئے سبھی فارمیٹ میں کھیل سکتے ہیں۔ ویسے اب تک سنجو سیمسن نے 83 آئی پی ایل میچوں میں دو سنچری اور10 نصف سنچری کی مدد سے 1999 رن بنائے ہیں۔  




      First published: