نئی دہلی: شین وارن (Shane Warne) اب اس دنیا میں نہیں رہے۔ جمعہ دیر شام وہ تھائی لینڈ کے اپنے ولا میں بے ہوش (Shane Warne Death) پائے گئے تھے۔ انہیں اسپتال لے جایا گیا، لیکن وہ بچائے نہیں جاسکے۔ 52 سال کے آسٹریلیا کے عظیم اسپنر شین وارن کی موت کو لے کر حالانکہ مداح اندیشہ ظاہر کر رہے ہیں۔ آج ہی آسٹریلیا کے سابق لیجنڈ راڈ مارش (Rod Marsh death) کی ڈیتھ پر شین وارن نے سوشل میڈیا پر دکھ ظاہر کیا تھا۔ اس کے 12 گھنٹے بعد وہ دنیا چھوڑ کر چلے گئے۔ کئی مداح ان کی اس بات کو شیئر کرتے ہوئے لکھ رہے ہیں کہ چمپئن کے اس طرح جانے کا ہمیں یقین نہیں ہو رہا ہے۔





شین وارن نے اپنی گیند بازی سے پوری دنیا کے بلے بازوں کو نچایا۔ انہوں نے کیریئر میں 145 ٹسٹ اور 194 ونڈے انٹرنیشنل کے میچ کھیلے۔ ٹسٹ میں 708 اور ونڈے میں 293 وکٹ حاصل کئے۔ اتنا ہی نہیں وہ فرسٹ کلاس کرکٹ میں بھی کافی کامیاب رہے اور 1319 وکٹ لینے میں کامیاب رہے۔ وہ آئی پی ایل کے بھی چمپئن کپتان بھی رہے۔
شین وارن کی موت پر ان کے منیجمنٹ نے کہا کہ تھائی لینڈ کے کوہ ساموئی کے ایک ولا میں شین وارن بے ہوش ملے تھے۔ انہیں اسپتال لے جایا گیا، لیکن ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دیا۔ شین وارن نے ہندوستان کے خلاف سال میں 1992 میں سڈنی ٹسٹ سے انٹرنیشنل ڈیبیو کیا تھا۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔