உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Shane Warne Death: شین وارن کی موت کو لے کر بڑا انکشاف، تھائی لینڈ پولیس نے دی اہم جانکاری

    Shane Warne Death: شین وارن کی موت کو لے کر تھائی لینڈ نے بڑا انکشاف کیا ہے۔ تھائی لینڈ میں ایک پرائیویٹ ولا میں آسٹریلیا کے عظیم کرکٹر شین وارن کی گزشتہ جمعہ کو موت ہوگئی تھی۔

    Shane Warne Death: شین وارن کی موت کو لے کر تھائی لینڈ نے بڑا انکشاف کیا ہے۔ تھائی لینڈ میں ایک پرائیویٹ ولا میں آسٹریلیا کے عظیم کرکٹر شین وارن کی گزشتہ جمعہ کو موت ہوگئی تھی۔

    Shane Warne Death: شین وارن کی موت کو لے کر تھائی لینڈ نے بڑا انکشاف کیا ہے۔ تھائی لینڈ میں ایک پرائیویٹ ولا میں آسٹریلیا کے عظیم کرکٹر شین وارن کی گزشتہ جمعہ کو موت ہوگئی تھی۔

    • Share this:
      نئی دہلی: شین وارن (Shane Warne) کی موت کو لے کر بڑی جانکاری سامنے آرہی ہے۔ جمعہ کو آسٹریلیا کے عظیم اسپنر 52 سال کے شین وارن کا تھائی لینڈ میں موت ہوگئی تھی۔ تھائی لینڈ میں ایک پرائیویٹ ولا میں شین وارن کے دوستوں نے انہیں بے ہوش پایا تھا۔ ان کے منیجمنٹ نے بعد میں ایک بیان جاری کرکے کہا تھا کہ مشتبہ دل کا دورہ پڑنے سے ان کی موت ہوگئی۔ اس معاملے میں تھائی لینڈ پولیس (Tahiland Police) کا اب نیا بیان سامنے آیا ہے۔ شین وارن کی موت کے بعد پوری دنیا کے ان کے مداح کو بڑا جھٹکا لگا۔ آسٹریلیا میں ریاستی اعزاز کے ساتھ ان کی آخری رسوم کی ادائیگی ہونی ہے۔

      تھائی لینڈ کی پولیس نے انکشاف کیا کہ آسٹریلیا کے سابق کرکٹر کو موت سے پہلے سینے میں درد ہوا تھا۔ شین وارن کو پہلے سے ہی استھما اور دل سے متعلقہ پریشانیاں تھیں۔ مقامی تھائی پولیس کے مطابق، ہالی ڈے آئی لینڈ ولا میں سابق کرکٹر شین وارن کی موت کے معاملے میں کسی بھی طرح کی بدعنوانی کا خدشہ نہیں ملا ہے۔ پولیس افسر یتانا سرسومبت نے کہا کہ ان کے جسم میں کوئی نشیلی دوا یا اشیا نہیں پایا گیا تھا۔

      خوب کے دھبے ملنے کی بات آئی تھی سامنے

      حالانکہ دی بینکاک پوسٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق، شین وارن جس کمرے میں رہ رہے تھے۔ اس کے فرش پر، نہانے کے تولئے اور تکیے پر خون کے دھبے پائے گئے تھے۔ پولیس کے کمانڈر پول میجر جنرل ستیت پولپنٹ نے تھائی اخبار مٹیچون کو بتایا کہ سی پی آر شروع ہونے پر بلغم اور خون بہہ رہا تھا۔ اس سے پہلے یہ بتایا گیا تھا کہ شین وارن کے 4 دوستوں نے انہیں اسپتال لے جانے سے پہلے 20 منٹ تک بچانے کی کوشش کی، جس کے بعد انہیں مردہ قرار دے دیا گیا۔

      یہ بھی پڑھیں۔

      رویندر جڈیجہ کے دم پر تیسرے دن ہی جیتا ہندوستان، روہت شرما کا ٹسٹ کپتانی میں فاتحانہ آغاز

      یہ بھی پڑھیں۔

      آئی پی ایل 2022 کا شیڈول آیا سامنے، پہلے میچ میں دھونی اور ایئر ہوں گے آمنے سامنے

      چھٹی گزارنے آئے تھے

      اس دوران شین وارن کے منیجر جیمس ایسکرن نے فاکس کرکٹ کو بتایا کہ ان کے پاس تین ماہ کی چھٹی تھی، جس کی یہ شروعات تھی۔ وہ یہاں ایک رات پہلے ہی آئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ وہ 5 بجے باہر جانے والے تھے اور سوا پانچ بجے ان کا دروازہ کھٹکھٹایا گیا۔ کہا گیا کہ باہر آو نہیں تو دیر ہوجائے گی۔ اس کے بعد کوئی جواب نہیں ملا، تب ہم نے محسوس کیا کہ کچھ غلط ہوگیا ہے۔ وہیں اتوار کو شین وارن کی جسد خاکی کا پوسٹ مارٹم کیا جانا ہے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: