ہوم » نیوز » اسپورٹس

شین وارن کی بیسٹ ٹیم میں یوسف پٹھان کو جگہ، سچن تندولکر باہر

منگل کو شین وارن (Shane Warne) نے اپنی بیسٹ آئی پی ایل اور ونڈے ٹیم کا اعلان کیا، جس میں سے سچن تندولکر کو ایک ہی ٹیم میں جگہ ملی۔

  • Share this:
شین وارن کی بیسٹ ٹیم میں یوسف پٹھان کو جگہ، سچن تندولکر باہر
شین وارن کی بیسٹ ٹیم میں یوسف پٹھان کو ملی جگہ

دنیا کے عظیم لیگ اسپنر مانے جانے والے شین وارن (Shane Warne) کی اگر سب سے زیادہ کسی بلے باز نےخبر لی ہے تو وہ سچن تندولکر (Sachin Tendulkar) ہیں، لیکن شین وارن نے اپنی ایک ٹیم میں سچن تندولکرکو ہی جگہ نہیں دی ہے۔ شین وارن نے یوسف پٹھان کو اپنی ٹیم میں رکھا ہے۔ حیران نہیں ہوئیے، دراصل ہم شین وارن کی بیسٹ آئی پی ایل ٹیم کی بات کر رہے ہیں۔ منگل کو شین وارن نے آئی پی ایل میں بتائے اپنے 4 سالوں کی بنیاد پر بیسٹ ٹیم کا اعلان کیا۔ سال 2008 سے 2011 تک آئی پی ایل کھیلنے والے شین وارن نے اپنی بیسٹ ٹیم میں کئی حیران کرنے والے نام شامل کئے۔


شین وارن کی بیسٹ آئی پی ایل ٹیم


شین وارن نے اپنی بیسٹ آئی پی ایل ٹیم کا سلامی بلے باز ویریندر سہواگ اور روہت شرما کو منتخب کیا۔ تیسرے نمبر پر انہوں نے وراٹ کوہلی کو جگہ دی۔ اس کے بعد دھونی بھی ان کی ٹیم کا حصہ بنے۔ حیران کرنے والی بات یہ ہے کہ انہوں نے یوراج سنگھ کو بھی اپنی بیسٹ آئی پی ایل ٹیم میں جگہ دی ہے، جو کہ اس ٹورنامنٹ میں کبھی اچھی کارکردگی نہیں کرپائے۔ یہی نہیں انہوں نے راجستھان رائلس کے لئے ہی کھیلنے والے یوسف پٹھان کو بھی موقع دیا۔ جبکہ شین وارن نے ممبئی انڈینس کے سابق کپتان سچن تندولکر کو باہر رکھا۔ شین وارن نے بتایا کہ انہوں نے یوسف پٹھان کو اس لئے جگہ دی ہے کیونکہ انہوں نے ممبئی انڈینس کے خلاف شاندار سنچری لگائی تھی اور آئی پی ایل 2008 کے فائنل میں یوسف نے غضب کی میچ فاتح اننگ کھیلی تھی۔


یوسف پٹھان کو شین وارن کی بیسٹ ٹیم میں جگہ ملی ہے۔
یوسف پٹھان کو شین وارن کی بیسٹ ٹیم میں جگہ ملی ہے۔


شین وارن کی بیسٹ آئی پی ایل ٹیم

روہت شرما، ویریندر سہواگ، وراٹ کوہلی، یوسف پٹھان، مہندر سنگھ دھونی، رویندر جڈیجہ، ہربھجن سنگھ، ظہیر خان، سدھارتھ ترویدی اور مناف پٹیل۔

شین وارن کی ونڈے ٹیم

واضح رہےکہ شین وارن نے منگل کو ہی انسٹا گرام پر اپنے بیسٹ ورلڈ ونڈے ٹیم کا اعلان بھی کیا۔ شین وارن جن کھلاڑیوں کے خلاف کھیلے تھے۔ انہیں کو انہوں نے اس ٹیم میں جگہ دی۔ اس ٹیم میں ہندوستان کی طرف سے صرف ویریندر سہواگ اور سچن تندولکر ہی جگہ بنا پائے۔

شین وارن کی بیسٹ ونڈے ٹیم

سچن تندولکر، ویریندر سہواگ، سنت جے سوریہ، برائن لارا، کیون پیٹرسن، کمار سنگاکارا، اینڈریو فلنٹاف، وسیم اکرم، ڈینیل ویٹوری، شعیب اختر اور کرٹلی ایمبروس۔
First published: Apr 08, 2020 01:33 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading