ہر فارمیٹ میں رہا شین وارن کا جلوہ: ٹسٹ میں 700 وکٹ ینے والے پہلے گیندباز، IPLکے پہلے چمپئن کپتان
وارن چیمپیئن لیگ اسپنر ہونے کے ساتھ ساتھ نچلے آرڈر کے اچھے بلے باز بھی تھے۔ انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں 3154 رنز بھی بنائے۔ اس میں 12 نصف سنچریاں شامل ہیں۔ تاہم وہ ایک بھی سنچری اسکور نہ کرسکے اور انہیں زندگی بھر اس کا افسوس رہا۔ وارن کا ٹیسٹ میں سب سے زیادہ اسکور 99 رنز تھا۔
وارن چیمپیئن لیگ اسپنر ہونے کے ساتھ ساتھ نچلے آرڈر کے اچھے بلے باز بھی تھے۔ انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں 3154 رنز بھی بنائے۔ اس میں 12 نصف سنچریاں شامل ہیں۔ تاہم وہ ایک بھی سنچری اسکور نہ کرسکے اور انہیں زندگی بھر اس کا افسوس رہا۔ وارن کا ٹیسٹ میں سب سے زیادہ اسکور 99 رنز تھا۔
سڈنی:شین وارن وہ کھلاڑی تھے جن کا اس صدی کے آغاز میں آسٹریلیا کو دنیا کی سب سے طاقتور کرکٹ ٹیم بنانے کے پیچھے سب سے بڑا کردار تھا۔ ان کے لیگ اسپن، گوگلیز اور فلیپرز کا سامنا بہترین بلے بازوں کے لیے بھی مشکل تھا۔ وارن، جو 52 سال کی عمر میں انتقال کر گئے، کرکٹ گراؤنڈ میں ان کی شاندار پرفارمنس کے لیے انہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ آئیے جانتے ہیں کہ انہوں نے اپنے 15 سالہ کیریئر میں کن بلندیوں کو چھوا۔
600 اور 700 وکٹ کا سنگ میل طئے کرنے والے پہلے گیند باز شین وارن ٹیسٹ کرکٹ میں 600 اور 700 وکٹوں کا سنگ میل عبور کرنے والے دنیا کے پہلے بولر بنے تھے۔ انہوں نے 2005 میں انگلینڈ کے خلاف اولڈ ٹریفورڈ ٹیسٹ میں 600 وکٹیں مکمل کیں۔ 2006 میں وارن نے میلبورن میں انگلینڈ کے خلاف 700 وکٹوں کا ہندسہ بھی عبور کیا۔ ان کا ریکارڈ بعد میں سری لنکا کے لیجنڈ آف اسپنر متھیا مرلی دھرن نے توڑا۔ مرلی نے 800 وکٹیں حاصل کیں۔ وارن اب بھی سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے لیگ اسپنر ہیں۔ ہندوستان کے انیل کمبلے 619 وکٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔
IPL کے پہلے چمپئن کپتان انڈین پریمیئر لیگ (IPL) اس وقت دنیا کی سب سے بڑی لیگ ہے۔ شین وارن آئی پی ایل ٹائٹل جیتنے والے پہلے کپتان بنے تھے۔ 2008 میں، انہوں نے اپنی کپتانی میں راجستھان رائلز کو چمپئن کا ٹائٹل دلایا تھا۔
1999 میں ورلڈ کپ کے سیمی فائنل اور فائنل میں مین آف دی میچ شین وارن ون ڈے کرکٹ میں بھی بہت موثر بولر تھے۔ وارن نے 1999 کے ورلڈ کپ میں آسٹریلیا کو چمپئن بنانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ انہیں اس ٹورنامنٹ میں آسٹریلیا کے دو اہم ترین میچوں، سیمی فائنل (جنوبی افریقہ کے خلاف) اور فائنل (پاکستان کے خلاف) میں مین آف دی میچ قرار دیا گیا تھا۔
سنچری نہیں بنانے کا رہا افسوس وارن چیمپیئن لیگ اسپنر ہونے کے ساتھ ساتھ نچلے آرڈر کے اچھے بلے باز بھی تھے۔ انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں 3154 رنز بھی بنائے۔ اس میں 12 نصف سنچریاں شامل ہیں۔ تاہم وہ ایک بھی سنچری اسکور نہ کرسکے اور انہیں زندگی بھر اس کا افسوس رہا۔ وارن کا ٹیسٹ میں سب سے زیادہ اسکور 99 رنز تھا۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔