உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    کس بات پرہوئی تھی ایشانت شرما اوررباڈا سے شین واٹسن کی بحث

    ایشانت شرما اور شین واٹسن کے درمیان ہوئی بحث

    ایشانت شرما اور شین واٹسن کے درمیان ہوئی بحث

    پہلے میچ میں ناکام رہے واٹسن نے 26 گیندوں میں چارچوکوں اورتین چھکوں کی مدد سے 44 رنوں کی اننگ کھیلی۔

    • Share this:
      آئی پی ایل میں منگل کوچنئی سپرکنگس اوردہلی کیپیٹلس کے درمیان ہوئے میچ میں میدان پردوگرم مزاج کھلاڑی آپس میں بھڑگئے۔ شین واٹسن اورایشانت شرما دونوں ہی ایسے کھلاڑی ہیں، جنہیں بہت جلد غصہ آجاتا ہے۔ منگل کودہلی کے فیروزشاہ کوٹلہ میں ہوئے مقابلے میں دونوں کے درمیان ہوئی بحث اتنی بڑھ گئی کہ امپائراوردہلی کے کپتان شرےیس ایرکودرمیان میں آنا پڑا۔

      یہ واقعہ چنئی کی اننگ کے تیسرے اوورکا ہے۔ ایشانت شرما نے امباتی رائیڈو کوپانچ رن کے انفرادی اسکورپرآوٹ کیا۔ وکٹ کا جشن مناتے ہوئے ایشانت شرما دوسری طرف کھڑے واٹسن سے جاکربھڑگئے۔ ایشانت واٹسن کو غصے سے انگلی دکھاتے ہوئے نظرآئے۔

      اس کے بعد دونوں کے درمیان بحث ہوئی تبھی شرےیس ایراورامپائرنے آکردونوں کوالگ کیا۔ اس میچ کے دوران صرف ایشانت شرما نہیں واٹسن اوررباڈا کے درمیان بھی اختلاف ہوا۔ رباڈا چھٹا اوورکرنےآئے۔ پہلی ہی گیند پرواٹسن سنگل لینے کے لئے دوڑے۔



      اس دوران وہ رباڈا سے ٹکراتے ٹکراتے بچے۔ رباڈا اس سے ناراض ہوگئے، واٹسن سے جاکربھڑگئے۔ ایک بارپھررباڈا بیچ بچاو کرتے نظرآئے۔ ان سب کے باوجود واٹسن نے منگل کوطوفانی اندازمیں بلے بازی کی۔ پہلے میچ میں ناکام رہے واٹسن نے منگل کو26 گیندوں پر میں 4 چوکوں اورتین چھکوں کی مدد سے 44 رنوں کی اننگ کھیلی۔
      First published: