ہوم » نیوز » اسپورٹس

شعیب اختر کا بڑا انکشاف- پاکستان کرکٹ بورڈ نے آن لائن سٹے بازی کو دی منظوری

  • Share this:
شعیب اختر کا بڑا انکشاف- پاکستان کرکٹ بورڈ نے آن لائن سٹے بازی کو دی منظوری
شعیب اختر کا پی سی بی پر بے حد سنگین الزام

نئی دہلی: پاکستان کے سابق کرکٹر شعیب اختر (Shoaib Akhtar) کو ان کی تیزگیند بازی کے علاوہ ان کے تلخ بیانات کو لے کر بھی جانا جاتا ہے۔ منگل کو شعیب اختر نے عمر اکمل پر عائدکی گئی پابندی پر ایک ویڈیو یو ٹیوب پر پوسٹ کیا، جس میں انہوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ پر بہت بڑا الزام لگایا ہے۔ شعیب اختر نے دعویٰ کیا ہےکہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل کی آن لائن اسٹریمنگ پر سٹے بازی کو منظوری دے دی ہے۔


پی سی بی نے آن لائن سٹے بازی کو دی منظوری


شعیب اختر (Shoaib Akhtar) نے اپنے ویڈیو میں انکشاف کیا، ’پی سی بی نے آن لان اسٹریمنگ کےحقوق آئی ڈبلیو ٹی نام کی کسی کمپنی کو دیئے ہیں۔ انہوں نے منظوری دی ہےکہ آن لائن میچ ہوں گے تو اس پر سٹے بازی ہوسکتی ہے۔ اس معاہدے میں لکھا تھا کہ آپ جوا کھیل سکتے ہیں۔ ہمارے قانون اور آئین کے مطابق آپ جوا نہیں کھل سکتے۔ پی سی بی نے معاہدے میں اسے منظوری دے دی۔ پی سی بی سے بہت بڑی غلطی ہوئی ہے اور اس نے اسلام اور آئین کی توہین کی ہے۔ پی سی بی دلیل دے رہا ہےکہ ہم نے دیکھا ہی نہیں، یہ کیا مذاق چل رہا ہے یہاں۔ کیا پی سی بی کے افسران اندھے ہیں؟ قانونی ٹیم رکھی کیوں ہے، کچھ تو شرم کرو اور خدا سے خوف رکھو’۔ شعیب اختر نے مزید کہا، ’پی ایس ایل کی سبھی 6 ٹیم کے مالکان کو بھی معلوم کہ ہمارے میچوں میں آن لائن سٹے بازی چل رہی ہے۔ پاکستان میں اگر میچ فکسنگ بند کرنا ہے، تو جیل کی سزا لاو’۔


شعیب اختر نےکہا ہے کہ پی سی بی سے بہت بڑی غلطی ہوئی ہے اور اس نے اسلام اور آئین کی توہین کی ہے۔
شعیب اختر نےکہا ہے کہ پی سی بی سے بہت بڑی غلطی ہوئی ہے اور اس نے اسلام اور آئین کی توہین کی ہے۔


شعیب اختر نے پی سی بی کے قانونی شعبہ کو بتایا نالائق

شعیب اختر (Shoaib Akhtar) نے اپنے ویڈیو میں پی سی بی کے قانونی شعبے پر تنقید کرتے ہوئے اسے نالائق اور نیچ بتا دیا۔ انہوں نےکہا، ’پی سی بی کا قانونی شعبہ گرا ہوا اور نالائق ہے۔ خاص طور پر فضل رضوی ہیں، پتہ نہیں کہاں سے آجاتا ہے۔ وہ 15-10 سالوں سے پی سی بی کے ساتھ ہے اور وہ ہرکیس ہارا ہے۔ اس نے شاہد آفریدی اور یونس خان کو  بھی عدالت میں گھسیٹا تھا۔ ہمیشہ اسٹار کھلاڑیوں کی عزت ہونی چاہئے۔ دو ٹکے کے وکیلوں کو کوئی نہیں جانتا۔ فضل رضوی پی سی بی سے پیسے بناتا ہے، کیس کو الجھاتا ہے اور پھر ہار جاتا ہے’۔



ہر کھلاڑی کے لئے الگ ضابطے بناتا ہے پی سی بی

شعیب اختر (Shoaib Akhtar) نے الزام لگایا کہ پی سی بی نے ہرکھلاڑی کےلئے الگ ضابطہ بنا رکھا ہے، کسی میچ فکسنگ کرنے والے کھلاڑی کو وہ دوبارہ ٹیم میں لے آتا ہے تو کسی کا کیریئر برباد کردیتا ہے۔ شعیب اختر نےکہا، ’1995 سے سلسلہ شروع ہوا اور اب تک یہ چلا جارہا ہے۔ پی سی بی نالائق ہے، اس کا قانونی شعبہ بھی نالائق ہے۔ ممد عامر کو واپس کیوں لائے۔ سلمان بٹ کےلئے الگ قانون ہے۔ محمد آصف کےلئے الگ قانون ہے۔ پی سی بی نے بھی میچ فکسنگ کے قصورواروں کو بچایا ہے۔ اب لوگ میچ فکسنگ کو معمولی بات سمجھتے ہیں۔ سوچتے ہیں کہ دو سال بعد پھر واپس آجاوں گا’۔ شعیب اختر نے مزیدکہا، ’پاکستان کی اسمبلی میں کرمنل ایکٹ پاس کرانا پڑےگا۔ میچ فکسنگ میں جیل کی سزا کی تجویز ہوگی، تبھی لوگ سدھریں گے’۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Apr 29, 2020 07:58 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading