உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Shardul Thakur نے گرل فرینڈ متالی سے کی منگنی، شادی سے متعلق آیا اپڈیٹ، دیکھیں ویڈیو

    شاردل ٹھاکر نے گرل متالی سے کی منگنی

    شاردل ٹھاکر نے گرل متالی سے کی منگنی

    ہندوستانی تیز گیند باز شاردل ٹھاکر (Shardul Thakur) جلد ہی شادی کے بندھن میں بندھنے والے ہیں۔ انہوں نے ممبئی میں اپنی گرل فرینڈ متالی پارولکر سے منگنی کرلی ہے۔

    • Share this:
      نئی دہلی: ہندوستانی تیز گیند باز شاردل ٹھاکر (Shardul Thakur) نے ممبئی میں اپنی گرل فرینڈ متالی پارولکر سے منگنی کرلی۔ دونوں کی منگنی کی تصویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ منگنی کا پروگرام باندرہ -کرلا کمپلیکس میں ہوئی اور اس پروگرام میں فیملی کے صرف قریبی لوگ ہی شامل ہوئے۔ کھلاڑی کے ایک قریبی نے ٹائمس آف انڈیا کو انکشاف کیا ہے کہ وہ اگلے سال آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی-20 عالمی کپ کے بعد شادی کریں گے۔

      فی الحال، شاردل کو ورک لوڈ منیجمنٹ کے تحت بی سی سی آئی نے آرام دیا ہے۔ شاردل ٹھاکر ٹیم انڈیا کے لئے تینوں فارمیٹ میں کھیل چکے ہیں۔ انہوں نے ہندوستان کے لئے اب تک 4 ٹسٹ، 15 ونڈے اور 24 ٹی-20 کھیلے ہیں۔ 30 سال کے اس گیند باز نے حال کے دنوں میں لوور آرڈر میں اپنی بلے بازی سے بھی سب کو متاثر کیا ہے۔



      خاص طور پر آسٹریلیا اور انگلینڈ کے خلاف ٹسٹ میں نصف سنچری لگاکر انہوں نے ایک بلے باز کے طور پر بھی اپنی پہچان مضبوط کی ہے۔ شاردل ٹھاکر حال ہی میں ختم ہوئی ٹی-20 عالمی کپ کی ہندوستانی ٹیم میں شامل تھے۔ حالانکہ ٹورنامنٹ میں انہیں دو میچ کھیلنے کا ہی موقع ملا تھا۔

      حالانکہ ٹی -20 عالمی کپ میں کھیلے گئے میچ میں وہ ایک بھی وکٹ نہیں حاصل کر پائے تھے۔ شاردل ٹھاکر نے چنئی سپرکنگس کو آئی پی ایل کا چمپئن بنانے میں اہم کردار نبھایا تھا۔ انہوں نے ٹیم کے لئے ٹورنا منٹ میں سب سے زیادہ 16 میچ میں 21 وکٹ لئے تھے۔ حالانکہ، آئی پی ایل 2022 (IPL 2022) سے پہلے چنئی سپرکنگس (IPL 2022) انہیں ریٹین کرے گی یا نہیں، اس کا انکشاف نہیں ہوا ہے۔ اگر چنئی سپرکنگس انہیں اپنے ساتھ نہیں جوڑے رکھتی ہے تو اس آل راونڈر کو نیلامی میں بڑی قیمت مل سکتی ہے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: