உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    پاکستان کی ہار کے بعد کوچ شان ٹیٹ نے لی چٹکی، کہا- جب ہارتے ہیں تو مجھے...

    پاکستان کی ہار کے بعد کوچ شان ٹیٹ نے لی چٹکی

    پاکستان کی ہار کے بعد کوچ شان ٹیٹ نے لی چٹکی

    انگلینڈ نے پاکستان کو چھٹے ٹی20 میچ میں ہراکر سیریز میں برابری کرلی ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز 3-3 سے برابر ہے۔ چھٹے ٹی20 میچ کے بعد پریس کانفرنس میں آئے پاکستان کے گیند بازی کوچ شان ٹیٹ نے بڑا ردعمل ظاہر کیا ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi, India
    • Share this:
      نئی دہلی: پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی20 سیریز کھیلی جا رہی ہے۔ سیریز میں کل 6 میچ کھیلے جاچکے ہیں۔ سیریز میں دونوں ٹیمیں فی الحال 3-3 کی برابری پر ہیں۔ چھٹے ٹی20 میں انگلینڈ کی ٹیم نے ٹاس جیت کر گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا اور ایک بہترین جیت درج کرنے میں کامیاب ہوئی۔ انگلینڈ سے ہار کے بعد پاکستان کے گیند بازی کوچ شان ٹیٹ نے بڑا ردعمل ظاہر کیا ہے۔

      میچ کے بعد پریس کانفرنس کے دوران پاکستان کے گیند بازی کوچ اور سابق آسٹریلیائی طوفانی گیند باز شان ٹیٹ نے چٹکی لیتے ہوئے کہا، ’جب ہم ہارتے ہیں تو وہ مجھے بھیج دیتے ہیں‘۔ اس کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ کے ماڈریٹر نے اس کا مائیک بند کردیا اور ان سے پوچھنے لگے کہ آپ ٹھیک تو ہیں نہ؟ اس پورے واقعہ کو ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔



      شان ٹیٹ نے بعد میں انگلینڈ کے بلے بازی کی تعریف کی۔ انہوں نے مزید کہا، ’انگلینڈ نے ہمارے اوپر اٹیک کردیا تھا۔ وہ ہر گیند پر چوکا اور چھکا لگانے کی کوشش کر رہے تھے۔ شروعات کے تین اووروں میں ان کی یہ حکمت عملی کارگر ثابت ہوئی، جس کے سبب ہمارے گیند بازوں نے لے کھودی۔ انگلینڈ کی گیند بازی بہتر رہی۔ کئی بار آپ کو بلے بازی ٹیم کو بھی سہرا دینا ہوتا ہے‘۔

      پہلے گیند بازی کرتے ہوئے انگلینڈ کی ٹیم نے پاکستان کو 169 رنوں پر روک دیا۔ سلامی بلے باز محمد حارث 7 رن بناکر آوٹ ہوگئے۔ کپتان بابر اعظم نے بتہرین 87 رنوں کی ناٹ آوٹ اننگ کھیلی۔ وہیں افتخار احمد نے 31 رنوں کی اچھی اننگ کھیلی۔ ہدف کا تعاقب کرنے اتری انگلینڈ کی ٹیم نے صرف 14.3 اووروں میں ہی ہدف حاصل کرلیا۔ اننگ کی شروعات کرنے اترے فلپ سالٹ نے 88 رنوں کی اننگ کھیلی۔ الیکس ہیلس نے 27، ملان نے 26 اور بین ڈکیٹ نے 26 رن بنائے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: