کنگس الیون پنجاب کےکپتان آراشون نےآئی پی ایل 12 میں بے شک اب تک 10 میچ کھیلتے ہوئے 26.72 کی اوسط سے 11 وکٹ حاصل کئے ہوں، لیکن ان سے ہربلے بازخوفزدہ ہے۔ سچ کہا جائےتوراجستھان رائلس کےخلاف جوس بٹلرکومانکڈنگ کرنےکےبعد بلے بازاب ان کی گیند بازی کے دوران کافی محتاط نظرآتے ہیں۔
ایسا ہی نظارہ ہفتہ کو دہلی کے فیروزشاہ کوٹلہ میدان میں دہلی کیپٹلس اورپنجاب کے میچ میں دیکھنے کوملا۔ دراصل اننگ کے13 ویں اوورمیں پنجاب کےکپتان آراشون نے دہلی کے اسٹاربلے بازشکھردھون کومانکڈنگ کرنے کی وارننگ دینے کا اشارہ کیا۔ حالانکہ نان اسٹرائیکربلےبازاینڈ پرموجود دھون کریزکے پاس ہی تھے، لہٰذا انہوں نے جلدی سے بلا رکھ دیا۔
اس کے بعد انہوں نے بیٹھ کرپیرکی موومنٹ دکھائی۔ وہیں اشون اگلی گیند پھینکنے کےلئے رن اپ پرلوٹ گئے۔ پھرجوہوا وہ ہرکسی کےلئےتفریح کرنے والا لمحہ بن گیا، جب اشون نے اپنےتیسرے اوراننگ کی 13 ویں اوورکی تیسری گیند ڈالی تونان اسٹرائیکراینڈ پرموجود شکھردھون ڈانس کرنے لگے۔ یہ واقعہ اسکرین پرلوگوں نے رپلے میں دیکھا توہنسی نہیں روک پائے اورایسا ہی کچھ حال شکھردھون کا تھا۔ وہیں دھون کے جواب کا دہلی کے شائقین نے شورمچاکرحمایت کی۔
موجودہ سیزن میں25 مارچ کوجے پورکےسوائی مان سنگھ اسٹیڈیم میں راجستھان رائلس اور کنگس الیون پنجاب کےدرمیان مقابلہ ہوا۔ اس دوران ایک حیران کردینے والا واقعہ دیکھنے کوملا۔ پنجاب کے کپتان اوراسٹاراسپنرآراشون نے بغیرگیند پھینکے ہی نان اسٹرائیکراینڈ پر کھڑے جوس بٹلرکورن آوٹ کرکے مانکڈنگ تنازعہ کو ہوا دے دی۔ انہوں نے آوٹ کرنے سے قبل جوس بٹلرکووارننگ بھی نہیں دی تھی۔ اس کے بعد آئی پی ایل میں مانکڈنگ اور اشون کولےکرخوب ہنگامہ مچ گیا۔
اس دوران نہ صرف ہندوستانی بلکہ دنیا بھرکےعظیم کرکٹروں نے اس کولےناراضگی ظاہر کی۔ جبکہ کرکٹ ضابطہ بنانے والی میرلبون کرکٹ کلب (ایم سی سی) نے اشون کی اس حرکت کوکھیل جذبے کے خلاف بتایا تھا۔ حالانکہ اس دوران اشون نے ہربارخود کوصحیح بتایا اورانہیں کئی کھلاڑیوں کی حمایت بھی ملی۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔