உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    شکھر دھون سے عائشہ مکھرجی نے لیا طلاق؟ جانئے انسٹا گرام پوسٹ کی ہے سچائی؟

    شکھر دھون سے عائشہ مکھرجی نے لیا طلاق؟ جانئے انسٹا گرام پوسٹ کی ہے سچائی؟

    شکھر دھون سے عائشہ مکھرجی نے لیا طلاق؟ جانئے انسٹا گرام پوسٹ کی ہے سچائی؟

    ٹیم انڈیا کے اسٹار سلامی بلے باز شکھر دھون (Shikhar Dhawan) اور عائشہ مکھرجی نے سال 2012 میں شادی کی تھی۔ عائشہ نے اپنے پہلے شوہر کو بھی طلاق دے دیا تھا، جن سے انہیں 2 بیٹیاں ہیں۔ بعد میں سال 2014 میں شکھر دھون اور عائشہ کا ایک بیٹا پیدا ہوا، جس کا نام زوراور ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
      نئی دہلی: ہندوستانی سلامی بلے باز شکھر دھون (Shikhar Dhawan) سے متعلق ایک بڑی خبر سامنے آ رہی ہے۔ ان کی اہلیہ عائشہ مکھرجی (Ayesha Mukherjee) نے انسٹا گرام پر ایک لمبا چوڑا پوسٹ لکھا ہے۔ اس پوسٹ میں عائشہ نے طلاق پر اپنی رائے رکھی ہے اور ساتھ ہی لکھا ہے کہ وہ 2 بار طلاق لینے کے بعد کیسا محسوس کرتی ہیں۔ شکھر دھون اور عائشہ نے سال 2009 میں منگنی کی تھی اور اس کے تین سال بعد وہ شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔ عائشہ نے اپنے پہلے شوہر کو بھی طلاق دے دیا تھا، جن سے انہیں دو بیٹیاں ہیں۔

      جب اپنے سے عمر میں تقریباً 10 سال بڑی عائشہ سے شکھر دھون نے شادی کی تھی، تو انہیں اس وقت کافی تین طعنے ملے تھے۔ حالانکہ شکھر دھون کی فیملی نے ان کا ساتھ دیا۔ سال 2014 میں عائشہ نے ایک بیٹے کو جنم دیا، جس کا نام زوراور دھون ہے۔ شکھر دھون نے کئی بار اس بارے میں بات کی ہے کہ کیسے عائشہ سے شادی کے بعد ان کی زندگی میں تبدیلی آئی۔ وہ کئی بار کہہ چکے ہیں کہ عائشہ سے ملنے کے بعد وہ ایک شخص اور ایک کرکٹر کے طور پر کیسے بدلے۔

      شکھر دھون نے طلاق کو لے کر کوئی باضابطہ اطلاع نہیں دی ہے۔ انہوں نے نا تو کوئی بیان جاری کیا ہے اور نا ہی سوشل میڈیا پر کوئی پوسٹ شیئر کیا ہے۔ اس سے پہلے رپورٹ آئی تھی کہ شکھر دھون اور عائشہ نے ایک دوسرے کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام پر ان فالو کردیا ہے۔ اتنا ہی نہیں، عائشہ نے شکھر دھون کی سبھی تصاویر اپنے فیڈ سے بھی ڈیلیٹ کردی ہیں۔

      عائشہ مکھرجی نے انسٹا گرام پر ایک لمبا پوسٹ شیئر کیا ہے، جس میں طلاق پر کافی کچھ لکھا ہے۔ (Instagram)


      مغربی بنگال سے تعلق رکھنے والیں عائشہ نے اپنے پوسٹ میں لکھا، ’ایک بار طلاق ہوچکا ہے۔ لگ رہا تھا کہ دوسری بار بہت کچھ داوں پر لگا تھا۔ بہت کچھ ثابت کرنا تھا۔ اس لئے، جب میری دوسری بار بہت کچھ داوں پر لگا تھا۔ بہت کچھ ثابت کرنا تھا۔ اس لئے، جب میری دوسری شادی ٹوٹی تو یہ کافی خوفناک تھا۔ میں نے سوچا تھا کہ طلاق گندا لفظ ہے، لیکن پھر میرا دو بار طلاق ہوگیا۔ جب پہلی بار میرا طلاق ہوا، تب میں بہت خوفزدہ تھی۔ مجھے لگا جیسے ناکام ہوگئی ہوں‘۔

      عائشہ نے مزید لکھا- ’مجھے لگا جیسے میں نے سب کو نیچا دکھایا ہے اور مفاد پرست جیسا بھی لگا۔ مجھے لگا کہ میں اپنے والدین کو مایوس کر رہی ہوں، اپنے بچوں کو نیچا دکھا رہی ہوں اور کچھ حد تک مجھے لگا کہ میں نے خدا کی بھی توہین کی۔ طلاق کافی خراب لفظ تھا‘۔

      سوشل میڈیا پر ہی شکھر دھون سے متعلق لوگ سوال بھی پوچھ رہے ہیں۔ انہیں ٹیگ بھی کر رہے ہیں، لیکن انہوں نے اس پر کچھ نہیں کہا ہے۔ شکھر دھون اسی ماہ ابو ظہبی میں آئی پی ایل-2021 کے دوسرے مرحلے میں کھیلتے ہوئے نظر آئیں گے۔ وہ دہلی کیپٹلس کی نمائندگی کرتے ہیں۔ دہلی کے رہنے والے شکھر دھون نے اپنے کیریئر میں 34 ٹسٹ، 145 ونڈے اور 68 ٹی-20 بین الاقوامی میچ کھیلے ہیں۔ انہوں نے حال ہی میں سری لنکا کے خلاف محدود اووروں کی سیریز میں ٹیم انڈیا کی کپتانی بھی سنبھالی تھی۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: