உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ٹیم انڈیا کو چنئی میں ویسٹ انڈیز نے روند دیا، ہیٹ مائر اور ہوپ کی شاندار سنچری

    ہیٹ مائر اور ہوپ کی شاندار سنچری سے ویسٹ انڈیز کی شاندارجیت

    ہیٹ مائر اور ہوپ کی شاندار سنچری سے ویسٹ انڈیز کی شاندارجیت

    ہیٹ مائراورہوپ نے دوسرے وکٹ لئے 218 رنوں کی شراکت کرکے ٹیم انڈیا کی شکست طے کردی۔ ویسٹ انڈیز نے 8 وکٹ سے شاندارجیت حاصل کی۔

    • Share this:
      چنئی:  نوجوان بلے بازشمران ہیٹ مائر(139) کی طوفانی سنچری اوران کے ساتھی سلامی بلے بازشائی ہوپ (ناٹ آوٹ 102)کے ساتھ دوسرے وکٹ کےلئے218 رن کی زبردست شراکت کی بدولت ویسٹ انڈیزنے ہندوستان کوپہلے ون ڈے میں اتوارکو8 وکٹ سے شکست دے کرتین میچوں کی سیریز میں 0-1 کی سبقت حاصل کرلی۔  ہندوستان نے شریس ایئر(70) اوروکٹ کیپر رشبھ پنت (71) کی شاندار نصف سنچریوں اور ان کے مابین چوتھے وکٹ کے لئے 114رن کی بہترین شراکت کی بدولت مقررہ 50 اووروں میں 8 وکٹ پر 288 رن کا چیلنجنگ اسکور بنایا، لیکن شمران ہیٹ مائرکی طوفانی سنچری نے اس ہدف کو بونا ثابت کردیا۔ ویسٹ انڈیزنے 47.5اوورمیں 2  وکٹ پر 291 رن بناکر یکطرفہ اندازمیں جیت حاصل کرلی۔
      پلیئرآف دی میچ بنے شمران ہیٹ مائرنے محض 85 گیندوں میں اپنی سنچری مکمل کی اور 106 گیندوں میں 11چوکے اور 7  چھکے لگاتے ہوئے 139رن بنائے۔ شمران ہیٹ مائر کے ساتھ ساتھ ہوپ نے بھی بہترین سنچری بنائی اور 151گیندوں میں سات چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے ناٹ آوٹ 102رن بنائے۔ 
      شمران ہیٹ مائر کی یہ پانچویں سنچری تھی اور ساتھ ہی ان کے کیریر کی بہترین اننگز بھی تھی۔ یہ ہندوستان کے خلاف کسی ویسٹ انڈیز بلے بازکا پانچواں بہترین اسکور ہے۔ اس مقابلے سے ایک دن پہلے ونڈیزکےعظیم بلے باز برائن لارا نے کہا تھا کہ ویسٹ انڈیز کے پاس اچھے نوجوان کھلاڑی ہیں اورکوئی ویسٹ انڈیزکی ٹیم کوکمزورسمجھنے کی غلطی نہیں کرے۔ 22 ہیٹ مائرنے برائن لارا کی بات کو صحیح ثابت کردکھایا۔

      شیمران ہیٹ مائر نے 5 ویں ونڈے سنچری لگائی۔


      ہیٹ مائرنےاپنے 50رن پچاس گیندوں میں اور 100رن 85گیندوں میں پورے کئے جس میں انہوں نے 8 چوکے اورچارچھکےلگائے۔ شمران ہیٹ مائرکی شائی ہوپ کے ساتھ 218 رن کی شراکت کے 200رن 200گیندوں میں پورے ہوئے تھے۔ ہیٹ مائر جب 39ویں اوور میں محمد شمی کی گیند پرآوٹ ہوئے تو ویسٹ انڈیز کااسکور229رن پہنچ چکا تھا۔ ویسٹ انڈیز کا پہلا وکٹ 11رن پر گرا جب دیپک چہرنے سنیل امبریش کوایل بی ڈبلیوکردیا۔ امبریش نے 9ر ن بنائے، لیکن اس کے بعد ہندوستان کےتیزاوراسپن گیندبازوں کو ہیٹ مائر کےبلے کی مار کےآگے جدوجہدکرنی پڑی۔ اس شراکت کے دوران ہندوستانی گیندبازی میں کوئی اثرنہیں نظر آیا، لیکن ہیٹ مائرکےآوٹ ہونےکے بعد ہندوستانیوں نے ٹائٹ گیند بازی شروع کردی جس سے ہوپ اور نئے بلے باز نکولس پورن کو ایک ایک رن کے لئے مشقت کرنی پڑی۔

      شائی ہوپ نے 8 ویں سنچری بنائی۔


      اب مقابلے کانٹے کا نظر آنےلگا تھا اورہندوستانیوں کو دباؤ قائم رکھنے کیلئے وکٹوں کی تلاش تھی۔ ونڈیز کےپاس کافی وکٹ باقی تھے جس کا بلے باز پورا فائدہ اٹھا رہے تھے۔ ونڈیز نے 45 ویں اوور میں اپنے 250رن پورے کرلئے۔ ہندوستانی گیندباز وکٹ حاصل نہیں کرسکےاورونڈیز نے 13 گیندیں باقی رہتے ہی میچ ختم کردیا۔ ہوپ کے ساتھ پورن 23 گیندوں میں چار چوکوں کی مدد سے 29رن بناکر ناٹ آوٹ رہے۔ پورن نے شیوم دوبے کی گیند پرجیت کا چوکا مارا۔ 26سالہ ہوپ اپنی آٹھویں سنچری اورٹیم کو جیت دلاکر واپس آئے۔ ہندستان کی طرف سے چاہر اورمحمد شمی کوایک ایک وکٹ ملا۔
      First published: