ہوم » نیوز » اسپورٹس

شیوم دوبےکوچھیڑنا پولارڈ کےلئے پڑگیا مہنگا، ایک ہی اوورمیں ٹھوک دیئے26 رن

ویسٹ انڈیزکے کپتان کیرون پولارڈ سےشیوم دوبے کی تھوڑی کہا سنی ہوئی۔ ایسا لگا جیسےاس حادثہ نے شیوم دوبے کوبید ارکردیا کیونکہ اس اوورمیں انہوں نے تین چھکے لگائےتھے۔

  • Share this:
شیوم دوبےکوچھیڑنا پولارڈ کےلئے پڑگیا مہنگا، ایک ہی اوورمیں ٹھوک دیئے26 رن
شیوم دوبے نصف سنچری مکمل کرنے کے بعد۔ تصویر: اے پی

ترواننت پورم: نوجوان بلے باز شیوم دوبے نے اتوارکو ویسٹ انڈیزکے خلاف ترواننت پورم ٹی -20 میں اپنی  پہلی بین الاقوامی نصف سنچری لگائی۔ انہوں نے 27 گیندوں میں دوچوکوں اور4 چھکوں کی مدد سے 50 رن پورے کئے۔ انہوں نےاپنے پانچویں ٹی -20 مقابے میں پہلی نصف سنچری لگائی۔ ترواننت پورم ٹی -20 میں شیوم دوبے کوپرموٹ کرکے تیسرے نمبرپربلے بازی کے لئے بھیجا گیا۔


بائیں ہاتھ کے بلے بازشیوم دوبے نےاس موقع کا پورا فائدہ اٹھایا۔ آغازمیں انہیں تھوڑی پریشانی ہوئی اورگیند صحیح سے بلے پرنہیں آرہی تھی، لیکن دھیرے دھیرے وہ رنگ میں آگئے۔ ویسٹ انڈیزکے کپتان کیرون پولارڈ سے ان کی تھوڑی کہا سنی ہوئی۔ ایسا لگا جیسے اس حادثہ نے شیوم دوبے کوبید ارکردیا کیونکہ اس اوورمیں انہوں نے تین چھکے لگائے تھے۔ انہوں نے میدان کے چاروں طرف چھکے لگائے۔


شیوم دوبے 30 گیندوں پر 54 رن بنا کرآؤٹ ہوئے۔
شیوم دوبے 30 گیندوں پر 54 رن بنا کرآؤٹ ہوئے۔


کیرون پولارڈ کے اوورسے رنگ میں آگئے دوبے

ایک وقت شیوم دوبے 14 گیندوں میں 12 رن بناکرکھیل رہے تھے۔ اس کے بعد ہندوستانی اننگ کے 8 ویں اوورہونے پران کا اسکور18 گیند میں 24 رن تھا، لیکن کیرون پولارڈ کے اوورسے سب کچھ بدل گیا۔ اس کے بعد شیوم دوبے کا اسکور 24 گیندوں میں 48 رن ہوگیا۔ دوبے کے کریزپرآنے کے بعد ویسٹ انڈیزنے اسپنروں کوہٹا لیا اورتیزگیند بازوں کو ذمہ داری سونپی۔ اس وجہ سے دوبے کورن بنانے میں شروع میں پریشانی ہوئی۔

شیوم دوبے کو وراٹ کوہلی کے طور پراچھا معاون ملا۔ تصویر: اے پی
شیوم دوبے کو وراٹ کوہلی کے طور پراچھا معاون ملا۔ تصویر: اے پی


پولارڈ نے چھیڑا توبیدارہوئے دوبے

کیرون پولارڈ کا اووردوبے کے لئے تبدیلی لے کرآیا۔ اس اوورمیں انہوں نے پہلی گیند پر دو رن لئے۔ دوسری گیند پربھی دورن لئے، لیکن رن دوڑنے کے دوران پولارڈ درمیان میں آگئے، جس سے دوبے کوپریشانی ہوئی۔ اس کا بدلا ہندوستانی بلے بازنے چھکا لگاکرلیا۔ پولارڈ نے باؤنسرڈالی اوراسے شیوم دوبے نے ڈیپ اسکوائرلیگ کے اوپرسے باؤنڈری کے باہربھیج دیا۔ ا گلی گیند پرپھرسے چھکا لگادیا۔ گیند تھوڑی چھوٹی تھی، جسے شیوم دوبے نے مڈوکٹ کے اوپرسے شائقین کے درمیان بھیج دیا۔ انہوں نے کیرون پولارڈ کے ایک اوورمیں 26 رن بنائے۔ حالانکہ وہ نصف سنچری مکمل کرنے کے بعد بہت زیادہ دیرتک نہیں ٹک پائے۔ وہ 30 گیندوں پر54 رن بناکرپویلین لوٹ گئے۔
First published: Dec 08, 2019 09:10 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading